We are Marshall۔ سب ٹائٹلز

فلم: We are Marshall (ہم ہیں مارشل)
ڈائریکٹر: McG
دورانیہ: 131 منٹ
IMDB ریٹنگ: 7.1/10

کہانی:
فلم کی بنیاد حقیقی واقعات پر ہے۔ یہ کہانی ہے مارشل یونیورسٹی کی جب اس کی فٹ بال ٹیم کے ہوائی جہاز کو حادثہ پیش آجاتا ہے اور ساری ٹیم مع کوچنگ عملے و دیگر معزز شہری باشندوں کے جل کر راکھ ہوجاتی ہے سوائے دو کھلاڑیوں نیٹ رافن اور ٹام کے جو جہاز پر سوار ہونے سے رہ جاتے ہیں اور کوچ ریڈ ڈاؤسن جو جہاز کے بجائے بہ ذریعہ کار آرہے ہوتے ہیں۔ اس افسوس ناک واقعے میں مارشل یونیورسٹی کے سربراہ کا بیٹا بھی دارِ فانی سے کوچ کرجاتا ہے۔ مکمل ٹیم اور عملہ کھونے کے باعث مارشل یونیورسٹی فیصلہ کرتی ہے کہ فٹ بال پروگرام ختم کردیا جائے لیکن بچ جانے والا کھلاڑی نیٹ رافن اس فیصلے سے اختلاف کرتا ہے اور کہتا ہے کہ گزرجانے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا راستہ یہ ہے کہ ہم فٹ بال پروگرام کام یابی کے ساتھ جاری رکھیں۔ وہ یونیورسٹی کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر ڈیڈمن کو اس بات پر راضی کرلیتا ہے۔ ڈاکٹر ڈیڈمن کوچنگ کے لیے ریڈڈاؤسن سے بات کرتے ہیں لیکن وہ صدمے کے باعث انکار کردیتا ہے۔ باقی جتنے کوچز سے رابطہ کیا جاتا ہے، وہ بھی تیار نہیں ہوتے۔ تب ایک نوجوان جیک لینگل آتا ہے اور صورتِ حال بدلنے کی تھام لیتا ہے۔ ڈاکٹر ڈیڈمن اس کے ہمت بندھانے پر بہت سے اہم قدم اُٹھاتےہیں جس کی صورت میں آخرکار یونیورسٹی کے سربراہ مسٹر گریفن، ڈاکٹر ڈیڈمن کو فارغ کردیتے ہیں۔ لیکن جیک لینگل، ڈاکٹر ڈیڈمن، ریڈڈاؤسن اور نیٹ رافن کا بلند حوصلہ اور پختہ عزم اُنہیں بالآخر اپنے مقصد میں کام یاب کردیتا ہے۔ فلم میں تفریح بھی ہے، جذبات بھی اور حقیقت سے قریب بھی۔

اردو سب۔ٹائٹلز ڈاؤن لوڈ کریں

32fcaab4-3b85-4e8c-b519-1bf29436a37d

00753e79-a336-4591-8a25-87b60fec1518

کام کے بارے میں:
اس فلم کا دورانیہ دو گھنٹے سے کچھ زائد ہے اس لیے اس کے اردو سب ٹائٹلز تیار کرنے میں وقت بھی خاصا لگا۔ کچھ نیند قربان کی، کچھ پسندیدہ ٹی وی پروگرامز سے نظریں چرائیں، بالآخر کام مکمل ہو ہی گیا۔
اس میں سب سے زیادہ مشکل کھیل کی اصطلاحات کو بیان کرنا تھا۔ پہلے تو میں نے کوشش کی تھی کہ اردو میں ڈھال لوں اور پورا کام اسی طرح کیا لیکن جب دیکھا تو وہ مناسب نہیں لگ رہا تھا لہٰذا کھیل کی اصطلاحات زیادہ تر انگریزی ہی میں رہنے دیں کہ اسی طرح بہتر لگتی ہیں۔
آپ لطف اندوز ہوں۔
 
ابوشامل

محفلین
بھائی عمار، کچھ مشہور فلمیں ہتھیا لو، جو زیادہ دیکھی جاتی ہوں ان کے سب ٹائٹلز کی مانگ بھی زیادہ ہوگی۔ مشورے کے لیے یہاں بہت سارے لوگ موجود ہیں۔ اور ہاں! تمہارے کام کے تو ہم شروع سے مداح ہیں۔ جیتے رہو
 
arifkarim

معطل
شکریہ عمار آپنے اپنے بلاگ کے علاوہ اسے محفل پر شیئرڈ‌کیا۔ فلم 2012 کا جب اچھا پرنٹ آجائے گا تو اسپر بھی کام کر دینا۔ ویسے کیا وہی ‌Aegisub والی ٹیکنیک چل رہی ہے؟
 
شکریہ فہد بھائی۔مشہور فلموں کے سب ٹائٹلز کرنا واقعی زیادہ اہم ہے۔ مجھے بس اپنی پسند کی فلموں کے سب ٹائٹلز تیار کرنے میں زیادہ مزا آتا ہے۔ :) اگلی بار کوئی اچھی مشہور مووی منتخب کرتا ہوں۔

شکریہ عمار آپنے اپنے بلاگ کے علاوہ اسے محفل پر شیئرڈ‌کیا۔ فلم 2012 کا جب اچھا پرنٹ آجائے گا تو اسپر بھی کام کر دینا۔ ویسے کیا وہی ‌Aegisub والی ٹیکنیک چل رہی ہے؟
ہمم۔۔۔ 2012 پر بھی کام ہوسکتا ہے۔ اس کا تو اردو/ ہندی ڈب ورژن بھی موجود ہے۔ اس سے خاصی مدد مل جائے گی۔ ;) Aegisub اس دفعہ استعمال نہیں کیا۔ وہ سوفٹ وئیر .srt ایکسٹینشن کی فائل نہیں بناتا بلکہ .ass ایکسٹینشن کی فائل بناتا ہے۔ اس لیے بہتر طریقہ یہ ہوتا ہے کہ پہلے .srt فائل بنالی جائے۔ بعد میں اسے .ass ایکسٹینشن میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ یہ سارا کام تو نوٹ پیڈ پر کیا ہے۔

بہت اعلی جناب۔ ایک اور اضافہ۔ اینیمیٹڈ فلموں پر بھی کام ہونا چاہیے۔
جی شہزاد۔ میں نے اینی میٹڈ مووی مڈغاسکر پر تھوڑا کام کیا تھا۔ پھر وہ بیچ میں ہی رہ گیا۔ نہ جانے کہاں گیا۔ دیکھتا ہوں اسے۔
 
یہ سب ٹائٹلز کا شعبہ تو صرف عمار بھائی نے ہی سنبھال رکھا ہے۔ میرے خیال سے اگر قانونی مسائل نہ ہوں تو آپ اپنے اس کام سے اشتہارات وغیرہ کے ذریعہ کچھ رقم بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلاً یو ٹیوب پر ہوسٹ کر کے اور/یا اس کام کے لئے مخصوص بلاگ بلاگ پر شائع کر کے۔
 
شہزاد وحید

ارے ہاں کیوں کہ اردو سب ٹائیٹلز تو بہت کم تعداد میں ہیں۔ تو پھر اتنی محنت کا کچھ نہ کچھ صلہ تو ملنا چاہیے۔ بے لوث ہی سہی لیکن روٹی بھی تو کھانی ہوتی ہے نہ :)
 
arifkarim

معطل
بعض چیزیں اگر محض شوق ہی رکھی جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ ہر چیز میں سے منافع نکالنا تو یہودیوں‌کا شیوہ ہے!
 
عین لام میم

محفلین
السلام علیکم
بہت خوب عمار بھائی۔۔۔۔۔ آپ کو یاد ہوگا میں نے بھی آپکی مدد سے ایک سب ٹائیٹلز تیار کئے تھے۔ سوچ رہا ہوں کہ امتحانات کے بعد کسی فلم پر کام شروع کیا جائے۔ اس سلسلے میں آپ سے پھر رابطہ کروں گا۔ :)
ویسے 2012 فلم ایسی نہیں ہے کہ اس کے سب ٹائیٹلز بنائے جائیں ۔ ۔ ۔مجھے بالکل نہیں پسند آئی :tongue:
ہاں، مشہور ضرور ہے۔
 
فلم: We are Marshall (ہم ہیں مارشل)
ڈائریکٹر: McG
دورانیہ: 131 منٹ
IMDB ریٹنگ: 7.1/10

کہانی:
فلم کی بنیاد حقیقی واقعات پر ہے۔ یہ کہانی ہے مارشل یونیورسٹی کی جب اس کی فٹ بال ٹیم کے ہوائی جہاز کو حادثہ پیش آجاتا ہے اور ساری ٹیم مع کوچنگ عملے و دیگر معزز شہری باشندوں کے جل کر راکھ ہوجاتی ہے سوائے دو کھلاڑیوں نیٹ رافن اور ٹام کے جو جہاز پر سوار ہونے سے رہ جاتے ہیں اور کوچ ریڈ ڈاؤسن جو جہاز کے بجائے بہ ذریعہ کار آرہے ہوتے ہیں۔ اس افسوس ناک واقعے میں مارشل یونیورسٹی کے سربراہ کا بیٹا بھی دارِ فانی سے کوچ کرجاتا ہے۔ مکمل ٹیم اور عملہ کھونے کے باعث مارشل یونیورسٹی فیصلہ کرتی ہے کہ فٹ بال پروگرام ختم کردیا جائے لیکن بچ جانے والا کھلاڑی نیٹ رافن اس فیصلے سے اختلاف کرتا ہے اور کہتا ہے کہ گزرجانے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا راستہ یہ ہے کہ ہم فٹ بال پروگرام کام یابی کے ساتھ جاری رکھیں۔ وہ یونیورسٹی کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر ڈیڈمن کو اس بات پر راضی کرلیتا ہے۔ ڈاکٹر ڈیڈمن کوچنگ کے لیے ریڈڈاؤسن سے بات کرتے ہیں لیکن وہ صدمے کے باعث انکار کردیتا ہے۔ باقی جتنے کوچز سے رابطہ کیا جاتا ہے، وہ بھی تیار نہیں ہوتے۔ تب ایک نوجوان جیک لینگل آتا ہے اور صورتِ حال بدلنے کی تھام لیتا ہے۔ ڈاکٹر ڈیڈمن اس کے ہمت بندھانے پر بہت سے اہم قدم اُٹھاتےہیں جس کی صورت میں آخرکار یونیورسٹی کے سربراہ مسٹر گریفن، ڈاکٹر ڈیڈمن کو فارغ کردیتے ہیں۔ لیکن جیک لینگل، ڈاکٹر ڈیڈمن، ریڈڈاؤسن اور نیٹ رافن کا بلند حوصلہ اور پختہ عزم اُنہیں بالآخر اپنے مقصد میں کام یاب کردیتا ہے۔ فلم میں تفریح بھی ہے، جذبات بھی اور حقیقت سے قریب بھی۔

اردو سب۔ٹائٹلز ڈاؤن لوڈ کریں

32fcaab4-3b85-4e8c-b519-1bf29436a37d

00753e79-a336-4591-8a25-87b60fec1518

کام کے بارے میں:
اس فلم کا دورانیہ دو گھنٹے سے کچھ زائد ہے اس لیے اس کے اردو سب ٹائٹلز تیار کرنے میں وقت بھی خاصا لگا۔ کچھ نیند قربان کی، کچھ پسندیدہ ٹی وی پروگرامز سے نظریں چرائیں، بالآخر کام مکمل ہو ہی گیا۔
اس میں سب سے زیادہ مشکل کھیل کی اصطلاحات کو بیان کرنا تھا۔ پہلے تو میں نے کوشش کی تھی کہ اردو میں ڈھال لوں اور پورا کام اسی طرح کیا لیکن جب دیکھا تو وہ مناسب نہیں لگ رہا تھا لہٰذا کھیل کی اصطلاحات زیادہ تر انگریزی ہی میں رہنے دیں کہ اسی طرح بہتر لگتی ہیں۔
آپ لطف اندوز ہوں۔
ویسے ایک 2 گھنٹے کی فلم کا سب ٹائٹل لکھنے میں کتنی دیر لگتی ہے اور کونسے پروگرام استعمال ہوتے ہیں
 
یہ تو لکھنے والے پر ہے کہ کتنا وقت لیتا ہے :)
باقی لکھنے کو صرف ایک نوٹ پیڈ بھی کافی ہے۔
ہاں میں نے بھی ایک انگلش سب ٹائٹل کو نوٹ پیڈ میں ایڈٹ کر کے تھوڑی سی اردو بھری تھی۔دوسری بات یہ کہ میرے ناقص علم کے مطابق نوٹ پیڈ میں کسی انگلش سب ٹائٹل کو ایڈٹ کر کے اس کے ہر فقرے کو اردو میں بدل دینا آسان ہے بجائے اس کے کہ آپ بالکل ہی نیا سب ٹائٹل لکھیں کیونکہ اس میں آپ کو فریم نمبر، ٹائم دینا پڑتا ہے جو کہ کافی مشکل کام ہے
 
فہیم

لائبریرین

بالکل نیا سب ٹائٹل لکھنا تو بالکل بھی آسان نہیں۔
اردو میں سب ٹائٹل اسی طرح کرتے ہیں کہ انگلش سب ٹائٹل کو اٹھا کر اس کے جملوں کو اردو میں کردیتے ہیں :)
 
Top