Wolfram Alpha ایک نیا سرچ انجن یا ۔۔۔

محمدصابر

محفلین
alpha_website.png

اس ماہ کے آخر تک ایک نئے سرچ انجن http://www.wolframalpha.com کی آمد متوقع ہے۔ جس کا ابھی سے تقابل گوگل سے کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ یہ نہ صرف ایک سرچ انجن ہے بلکہ ایک گرافیکل کیلکولیٹر اور ریسرچ لائبریری کے طور پر بھی بنایا گیا ہے۔

آفیشل تعارف

تفصیل
 
نبیل

تکنیکی معاون
وولف ریم ریاضی کے مشہور سوفٹویر میتھمیٹکا کا مصنف ہے اور اس نے ایک کتاب اے نیو کائنڈ‌ آف سائنس بھی لکھی ہوئی ہے۔ وولف ریم الفا سرچ انجن سے لوگوں کو کافی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ اس میں کئی نئے الگورتھمز کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ اب وقت کے ساتھ ہی پتا چل سکے گا کہ آیا وولف ریم الفا لوگوں کی توقعات پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔ حال ہی میں کئی نئے سرچ انجن بلند بانگ دعووں کے ساتھ شروع ہوئے تھے لیکن ان کے نتائج غیر تسلی بخش ثابت ہوئے تھے۔
 
arifkarim

معطل

سرچ انجنز کیلئے ڈیٹا مائننگ اور ظاہر ہے ریاضی و پروگرامنگ میں تجربہ درکار ہے۔ ریلیز ان مئی کا بورڈ کہہ رہا ہے کہ مئی میں ریلیز ہوگا۔ ۔۔۔ دیکھتے ہیں اسکی اردو سائٹس تک کتنی رسائی ہوگی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ڈیٹا مائننگ تو سبھی کر لیتے ہیں اور ریاضی اور پروگرامنگ میں بھی بہت سے لوگ مہارت رکھتے ہیں لیکن امتیاز اسی سرچ انجن کو حاصل ہوتا ہے جس کا سرچ الگورتھم بہتر ہوتا ہے اور جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے خود کو بہتر بناتا رہتا ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
مجھے ان دو چیزوں کا تو نہیں پتہ لیکن میں نے چار پانچ سرچ انجن استعمال کیئے ہیں۔ یعنی یاہو، لائیو وغیرہ۔ لیکن سب سے بہتر اور قریب ترین رزلٹس گوگل ہی دیتا ہے۔ بلکہ کہیں انتہائی غیر مشہور چیزیں جن کو تلاش کرنے میں دوسرے سب ناکام رہتے ہیں، گوگل کہیں نہ کہیں سے ڈھونڈ ہی لاتا ہے۔
 
گوگل باٹس اور کرالرز کا کمال ہے جو ہر سائٹ پر موجود ہوتے ہیں عموماً
 
اس کو سرچ انجن کہنا درست نہیں۔ بلکہ یہ کمپیوٹیشنل انجن ہے جو کمپیٹٰشنل قوت کا استعمال کر کے کی ورڈس کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے نہ کہ معلوماتی صفحات کے روابط۔ اسے انتہائی ایکیوریٹ رکھنے کے لئے اس کے کرالر کو آزادی سے ویب میں پھرنے نہیں دیا جاتا بلکہ کچھ محدود مندرج ذخائر سے ہی استفادہ کرتا ہے۔ اور یوں اس کا گوگل یا اس جیسی سائٹوں سے موازنہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔
 
ہاں میں نے استعمال کر کے دیکھا ہے۔ کافی different ہے۔
 
Top