wordpress.pk کو کیا ہوگیا

جی یہ کافی عرصہ سے ایسا نظر آ رہا ہے۔ پر محفل اس سوال کے لئے موزوں جگہ نہیں ہے۔ اس کے مینٹینرس اس کام کے لئے ایک عدد فورم رکھتے ہیں وہاں رپورٹ کیجئے۔
 
فاتح

لائبریرین
میری رائے میں تو تمام "دیسی" مفت بلاگ ہوسٹنگ ویب سائٹس ایسی ہی نا قابل اعتبار و نا قابل بھروسہ ہیں۔ بہتر ہو گا کہ بلاگر یا بلاگ سپاٹ وغیرہ جیسی سائٹوں پر بلاگ ہوسٹ کیے جائیں یا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنا ڈومین اور ہوسٹنگ خرید کر بلاگ بنایا جائے۔
 
جی ہاں مفت بلاگ ہوسٹنگ ویب سائٹس نا قابل اعتبار و نا قابل بھروسہ ہوتی ہیں ۔

مگر ڈومین اور ہوسٹنگ خریدنا بھی عام بندے کے بس کی بات نہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
جی ہاں مفت بلاگ ہوسٹنگ ویب سائٹس نا قابل اعتبار و نا قابل بھروسہ ہوتی ہیں ۔

مگر ڈومین اور ہوسٹنگ خریدنا بھی عام بندے کے بس کی بات نہیں۔
میں نے صرف "دیسی" مفت بلاگ ہوسٹنگ کے نا قابل بھروسہ ہونے کی بات کی تھی۔ بلاگر یا بلاگ سپاٹ اور ورڈ پریس ڈاٹ کام گو مفت بھی ہیں مگر ان کے قابلِ اعتبار ہونے میں کوئی شک نہیں۔
 
ہیک نہیں‌ہوا ہے کافی عرصہ سے کوئی اینکوڈنگ کا مسئلہ ہے جو کہ اس کے ہوم پیج پر مستعمل کسی پلگ ان کے اپگریڈ کے باعث ہوا لگتا ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
غالبا ورڈپریس کو اپ گریڈ کرنے سےتھیم فائلز میں مسئلہ ہو گیا ہے۔ میرے بلاگ پر بھی ایسا ہی ہوا تھا ایم بلال کی رہنمائی سے درست کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام تھیم فائلز کو convert to UTF-8 without BOM کریں اور تھیم دوبارہ اپلوڈ کر دیں، مسئلہ حل ہو جائے گا۔
باقی برادر فاتح کی بات درست ہے۔ موجودہ صورتحال میں اردو کے لیے سب سے بہتر بلاگ اسپاٹ ہے لیکن میں کچھ بلاگرز کے ورڈپریس ڈاٹ کام پر بلاگز دیکھ کر حیران ہوا ہوں اور لگتا ہے کہ وہاں بھی کئی "جگاڑیں" کر کے بلاگ کو بہترین بنایا جا سکتا جیساکہ یہ جریدہ
 
Top