بعون صناع مکین مکاں وفضل خلاق زمین و زماں
ای ایس ایم ایس ناؤ کے نام سے ایک نیا پراجیکٹ شروع کرنے کی تیاری ہے۔ ویسے تو یہ کمرشل پراجیکٹ ہے۔ اور انٹرنیٹ کی بیشتر سائٹس کی طرح کاروباری مقاصد کے لیے بنائی گئی ہے مگر اس میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔ کہ اس سائٹ سے صارفین ایس ایم ایس اردو زبان میں بھی بھیج سکتے ہیں۔ گوگل ٹرانسلیٹریشن کو آن کر کے رومن سے اردو بھی کنورٹ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان ایبل اردو کا بٹن دبانے سے اردو لکھی جا سکتی ہے۔ اس طرح صارفین نہ صرف اردو میں پیغام بھیج سکتے ہیں۔ بلکہ اردو زبان میں پیغام وصول بھی کر سکتے ہیں۔ اگر یہ پراجیکٹ کامیاب ہوتا ہے۔ تو اس کے ذریعے لوگوں میں اردو زبان کو فروغ دینے کی کشش پیدا کی جا سکتی ہے۔ مثلا ہر ایس ایم کے آخر میں پاک اردو انسٹالر، تاج نستعلیق فونٹ وغیرہ کا تعارف لوگوں کو کروا دیا جائے۔
http://www.esmsnow.com/
آخری تدوین: