xampp میں مدد

دوست

محفلین
یہ پری کنفگرڈ ہوتا ہے۔ بس انسٹال کریں۔ پھر ایگزیمپ کنٹرول پینل سے اس کا اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل رن کریں۔ اس کے بعد localhost لکھیں براؤزر میں۔ ایگزیمپ کا پہلا صفحہ آپ کے سامنے ہوگا۔ وہاں سے پی ایچ پی مائی ایڈمن میں جاسکتے ہیں، مدد لے سکتے ہیں۔ سکرپٹ انسٹال کرنی ہے تو xamppInstallationDirectory/htdocs/yourscript پاتھ میں اسے کاپی کرکے نارمل طریقے سے انسٹال کرلیں۔
 

دوست

محفلین
پس موضوع: آپ اردو میں لکھیں تو ہمیں زیادہ خوشی ہوگی۔ پریکٹس کیجیے چاہے غلط ہی کیوں نہ لکھیں۔
 

terminator

محفلین
ٹھیک ہے بھائی میں ؔآئندہ سے اردو میں لکھوں گا اور بھا ئی میں ؔآپکے بتائے ہوئے طریقے سے ایگزیمپ کو کانفیگر کرچکا ہوں لیکن براؔؤزر میںlocalhost لکھنے پر کچھہ نہیں آراہا۔
 

دوست

محفلین
آپ نے کونسا اتارا تھا۔ ونڈوز انسٹالر یا زپ فائل؟
انسٹالر اتارا ہوگا تو وہ انسٹال ہوتا ہے اور ڈیسکٹاپ پر کنٹرول پینل نامی ایک آئکن بناتا ہے۔ دوسری صورت میں اس کی انسٹالیشن ڈائرکٹری میں جاکر XAMPP Start نامی بٹن سے سرور رن ہونا چاہیے۔ نہیں ہوتا تو آپ کے سسٹم میں کوئی مسئلہ ہے۔ شاید وہی آئی آئی ایس کے ساتھ ٹکراؤ کا مسئلہ ہو۔
وسلام
 
Top