Yahoo Mail Theft خبردار ایسا نا ہوکہ آپ کا یاہو کا اکاؤنٹ چوری ہوجائے

رند

محفلین
السلام علیکم و رخمت اللہ و برکاتہ
عزیز برادران میں ادھر یاہو میل کے متعلق سوال کرنا چاہتا ہوں یہ سوال بھی ہے اور خبرداری بھی
تو آج جب میں نے اپنا یاہو میل کھولا تو اس کے بلک bluk میں ایک میل آیا ہوا تھا جس کا عنوان subject تھا Yahoo!!!Unused Account Removal Confirm Your Account اور اس کا بھیجنے والے کا ایڈریس ہے mail.alert1@yahoo.com اس میں جو کچھ اس نے بیان کیا میں زیل میں کاپی پیسٹ کرتا ہوں ۔
COLOR="Red"] R"]
The All-New Yahoo! You Must Be A Part Of It To Avoid Your Yahoo Account[
To Be Closed

The All-New Yahoo! Mail Beta Is:
Faster: Fewer steps to get things done.
Easier: Drag & drop organization.
Effortless: Automatically checks email for you.


With the all-new Yahoo! Mail Beta you can Fill the Informations Below
To Verify Your Account ,PleaseThis For Your Benefit. Read Below To
Understand More.
Yahoo User


Due to the congestion in all Yahoo users and removal of all unused
Yahoo Accounts, Yahoo would be shutting down all unused Accounts, You will
have to confirm your E-mail by filling out your Login Information below
after clicking the reply button, or your account will be suspended
within 24 hours for security reasons.

* Username: ..............................

* Password: ................................

* Date of Birth: ............................

* Country Or Territory: ................

After following the instructions in the sheet, your account will not be
interrupted and will continue as normal. Thanks for your attention to
this request. We apologize for any inconveniences.

Warning!!! Account owner that refuses to update his/her account
after two weeks of receiving this warning will lose his or her account
permanently​
.[/COLOR]
یعنی اس کے مطابق کہ اب ہم کو یاہو میل کے نئے ورژن پہ لازمی طور پر اپڈیٹ ہونا پڑے گا نہیں تو ہمارا اکاؤنٹ یہ تصور کرتے ہوئے کہ اس کا کوئی استعمال کندہ نہیں کو ختم کر دیا جائے گا اور دوسری بات جو کہ تفتیش کا باعث ہے وہ یہ کہ اس میں یہ بھی کہ گیا ہے اپنا ای میل ایڈریس اور اس کا پاس ورڈ بھی لکھ کر اس میل کا جواب دیا جائے لیکن میرے خیال میں یہ سب کچھ جھوٹا ہے Fake ہے اور یاہو والوں نے نہیں بلکہ یہ کسی عام یوزر کی شرارت ہے اس نے پہلے mail.alert1 نام کا یاہو کا ایک آئی ڈی بنایا اور اس کے بعد دوسرے لوگوں کے میل اکاؤنٹ چوری کرنے کے لیے خود سے ایسے جھوٹے میل بنانا کر لوگوں کو سنڈ کر رہا ہے جس کا ثبوت درجہ زیل شواھد سے ملتا ہے
نمبر 1 - اگر یہ یاہو والوں نے بھیجا ہے تو میل کے Bluk Folder میں یہ کیوں آیا ؟ کیا یاہو والوں کو خود اپنے ہی ایڈریس کی معلومات نہیں کہ یہ spam ہیں کہ نہیں ؟
نمبر 2- اس میں یاہو کے نیو ورژن کا جو لنک دیا گیا اگر وہاں جائیں تو وہاں یہ لکھا ہوا ہے کہ آپ یاہو کے نئے ورژن پہ اپ ڈیٹ ہوسکتے ہیں اور جب چائیں دوبارہ اپنا کلاسیک میل استعمال کرسکتے ہیں اگر نیو ورژن پہ جانا لازم ہے تو انھوں نے یہ کیوں لکھا کہ آپ پرانے ورژن پہ کبھی بھی دوبارہ آسکتے ہیں ؟
نمبر 3- یہاں پہ اس نے پاس ورڈ مانگا ہے کیا یاہو والوں کو اپنے ہی سرور کے پاس ورڈز معلوم نہیں ؟
نمبر 4- اس میں یہ بھی لکھا ہوا کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر اس میل کا جواب نا دیا گیا تو آپ کا میل ختم کردیا جائے گا لیکن میرے پاس یہ میل 9 نومبر 2007 بروز جمعہ کو آیا ہوا ہے جس کا جواب میں نے آج تک یعنی 21 نومبر 2007 بروز بدھ تک بھی نہیں دیا لیکن میرا یاہو کا میل اکاؤنٹ بلکل درست کام کر رہا ہے اور اس کا نا ہی تو کسی نے ختم کیا اور نا ہی اس میں سے کسی خصوصیت کو ختم کیا گیا ؟
مندرجہ بالا شواھد اس بات کو خورشید منور کی طرح روشن کر رہے ہیں کہ یہ کسی خبیث شخص کی شرارت تھی جو کہ دوسروں کے میل اکاؤنٹ چوری کرنا چاہتا ہے میری تو اس بارے میں یہی رائے اب آپ حضرات اس بارے میں کیا کہتے ہیں مجھے جوابات کا شدت سے انتظار رہے گا
وسلام
بااحترامات فراواں
قھار علی شاہ رند​
 

سیفی

محفلین
جی ہاں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس طرح کے ٹوٹکے ان نئے لوگوں پر کام کر جاتے ہیں جو نئے نئے یوزر ہوتے ہیں اور آئی ٹی کا گہرا علم نہیں رکھتے۔۔۔۔۔ یاہو یا کسی اور سروس کو اس طرح کی کنفرمیشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔

والسلام مع الاکرام
 

دوست

محفلین
بکواس ہے یہ ای میل
کسی قسم کی اپڈیٹ کی‌ ضرورت نہیں۔ زیادہ مسئلہ ہے تو جی میل پر کھاتہ بنا لیں۔
 

محمد سعد

محفلین
میرا خیال ہے کہ ہمیں زیادہ نہیں تو کم از کم اپنے دوست احباب کو اس مسئلے سے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی ہوشیار ہو جائیں اور اپنا دفاع کر سکیں۔
 

رند

محفلین
محترم جناب سیفی صاحب ، محترم جناب دوست صاحب ، محترم جناب قیصرانی صاحب اور محترم جناب محمد سعد صاحب آپ تمام بھائیوں کا جوابات کے ارسال کرنے پر میں آپ سب سب کا بے حد مشکور ہوں اللہ کریم آپ کو خوش رکھے
وسلام
بااحترامات فراواں
ق ع ش رند
 

arshadmm

محفلین
اور مزے کی بات ہے گوگل والوں‌ کے اکاونٹ زیادہ چوری ہو رہے ہیں۔ میرے دو جاننے والوں‌ کی دوڑیں لگا دیں یا ر لوگوں‌ نے ۔ آپ کے پاس آپ کے کسی جاننے والے کی میل آتی ہے کہ میں‌ کسی دوسرے ملک میں‌ہوں‌اور میرے کاغذات گم ہو گئے ہیں‌ اور ڈالرز مانگے جاتے ہیں‌ تحقیق کریں‌تو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا دوست تو اسی شہر میں‌ ہے مگر میل باکس پر کسی اور کا قبضہ ہے اب عزیزوں‌کے فون پہ فون آ‌ رہے ہیں‌کوئی پریشانی سی پریشانی
 
Top