آپ کی فیورٹ پوڈکاسٹس

زیک

مسافر
دس سال پہلے جیسبادی کو کوئی اردو پوڈکاسٹ نہیں ملی تھی:

اردو میں کوئی قابلِ ذکر "پوڈ کاسٹ" نظر نہیں آیا۔ ممکن ہے کہ بلاگر لوگ کچھ فارغ ہوں تو اس طرف بھی توجہ دیں، اپنا تازہ کلام ہی سنا دیں

podcast hosting گوگل کر کے دیکھو۔ ابھی تک اردو پوڈکاسٹ کی کمی ہے، شاید آپ پوری کر سکو۔

اور آج بھی تلاش کرنے پر مجھے کوئی قابلِ ذکر اردو پوڈکاسٹ نظر نہیں آئی۔ ممکن ہے آپ لوگوں کو کسی اچھی اردو پوڈکاسٹ کا علم ہو۔

بہرحال زبان چاہے اردو ہو یا انگریزی یا عربی فارسی یا کوئی اور اگر آپ پوڈکاسٹس سنتے ہیں تو اپنی پسندیدہ پوڈکاسٹس کے بارے میں بتائیں۔
 

زیک

مسافر
میری پسندیدہ پوڈکاسٹ بی بی سی ریڈیو 4 سے ہیں:

Beyond Belief: مذہب کے موضوع پر

More or Less: اعداد و شمار کے متعلق

Great Lives: عظیم انسانوں کی زندگی پر

Thinking Allowed: معاشرے پر ریسرچ

In Our Time: آئیڈیاز اور ان کی تاریخ
 

یاز

محفلین
میں نے تو زندگی میں پہلی دفعہ پوڈکاسٹ کا نام سنا ہے آپ سے۔
پوسٹ نمبر 2 سے اس کی ماہیت کا بھی کچھ اندازہ ہوا۔ ورنہ اس کو بھی ہولوکاسٹ یا ووٹ کاسٹ وغیرہ ہی سمجھنا تھا۔
:thinking2:
 

زیک

مسافر
کمیوٹنگ اور ایکسرسائز کے دوران میں اکثر پوڈکاسٹ سنتا ہوں۔ اسے میرا ریڈیو اور میوزک کا متبادل سمجھ لیں۔

کچھ مزید پوڈکاسٹ:
  • فلیش فارورڈ: ہر قسط میں ایک نئے مستقبل کا تخیل پیش کیا جاتا ہے۔
  • نیو یارکر میگزین کے تازہ شمارے کے بارے میں گفتگو
  • ریڈیولیب: دلچسپ سائنس اور زندگی کے موضوعات
  • نیچر میگزین کی پوڈکاسٹ
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا زیک.
میں کافی باقاعدگی سے پوڈ کاسٹس سنتی ہوں. کام کے دوران بھی اور ویسے بھی. پسندیدہ میں بی بی سی کے علاوہ بھی بہت سی پوڈ کاسٹس ہی. ابھی کام پر ہوں. فرصت ملتے ہی روابط پوسٹ کرتی ہوں.
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
میں سنتا ہوں لیکن باقاعدہ نہیں۔

Talk Python To Me
A Responsive Web Design

مصروفیات اور متنوع دلچسپیوں کے باعث کبھی یہاں اور کبھی وہاں اٹک جاتا ہوں اور کبھی کئی کئی دن بیچ میں ہی معلق رہتا ہوں۔ :)

یعنی ہمیں خود ہماری خبر نہیں آتی۔ :)
 

زیک

مسافر
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا زیک.
میں کافی باقاعدگی سے پوڈ کاسٹس سنتی ہوں. کام کے دوران بھی اور ویسے بھی. پسندیدہ میں بی بی سی کے علاوہ بھی بہت سی پوڈ کاسٹس ہی. ابھی کام پر ہوں. فرصت ملتے ہی روابط پوسٹ کرتی ہوں.
آپ کو فرصت نہیں ملی؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میری پسندیدہ پوڈکاسٹ بی بی سی ریڈیو 4 سے ہیں:

Beyond Belief: مذہب کے موضوع پر

More or Less: اعداد و شمار کے متعلق

Great Lives: عظیم انسانوں کی زندگی پر

Thinking Allowed: معاشرے پر ریسرچ

In Our Time: آئیڈیاز اور ان کی تاریخ
میں بھی بی بی سی سے ہی شروع کرتی ہوں. یہ تمام پوڈ کاسٹس میری فہرست میں شامل ہیں.
 
Top