نبیل
تکنیکی معاون
بی بی سی اردو کی وساطت سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں ایک چائے خانہ ادبی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
اسلام آباد کے آئی نائن سیکٹر کے سرے پر واقع سوئی گیس چوک سے جوں ہی آپ آئی ٹین میں داخل ہوتے ہیں تو بالکل سامنے پارک میں ایک بظاہر معمولی سا کھوکھا سامنے آ جاتا ہے، جس میں سستی پلاسٹک کی کرسیوں اور پلاسٹک ہی کی میزوں کے گرد بیٹھے لوگ دکھائی دیتے ہیں۔
لیکن اگر شام کے بعد وہاں جا کر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ کھوکھا جڑواں شہروں کی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔
یہاں شام ہی سے شہر بھر سے، بلکہ کبھی کبھار تو ملک کے دوسرے حصوں سے بھی معروف ادیب، شاعر، نقاد اور دانشور ایک ایک کر کے جمع ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ہونے والے مکالمے، بحث - اور بعض اوقات تکرار - کی صدائیں وقتاً فوقتاً ایسی بلند ہو جاتی ہیں کہ دوسری میزوں پر بیٹھے لوگ حیرت سے مڑ کر انھیں دیکھنے لگتے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے ربط۔۔
چائے کا کھوکھا، اسلام آباد میں نیا ’پاک ٹی ہاؤس‘