امن ایمان
محفلین
جناب حاضرین و ناظرینِ محفل اب ہم یہاں جس محترم ہستی کو انوائٹ کرنے لگے ہیں ۔۔وہ ہیں یہاں کے قابل ِاحترام، کم سخن، کم آید ذہین و فطین ایڈمین یعنی منتظم اعلی محترم جناب نبیل نقوی صاحب ۔۔نبیل محفل پر ہوتے ہوئے بھی نہیں ہوتے ۔۔اور نہ ہوتے ہوئے بھی سب جگہ ہوتے ہیں۔۔ہے نہ مزے کی بات۔۔۔ویسےمیں نے ابھی تک روٹین تھریڈز میں ان کو بہت کم کم دیکھا ہے۔۔وہ خود بھی اس کی وجہ بارے بتاتے ہیں کہ۔۔
میں گپ شپ والی پوسٹس دیکھتا بھی ہوں اور ان سے لطف اندوز بھی ہوتا ہوں اور ان میں شریک ہونے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ لیکن تم جانتے ہی ہو کہ میں زیادہ تر پراجیکٹس اور پروگرامنگ والے زمرہ جات پر لکھنے میں زیادہ مصروف ہوتا ہوں اسی لیے گپ شپ کا کماحقہ ساتھ نہیں دے پاتا۔ مجھے سب سے زیادہ کہانی لکھنے کا کھیل پسند ہے لیکن فیصل عظیم کے جانے کے بعد اس کھیل ختم ہو کر رہ گیا ہے۔
یہ پڑھ کر تو مجھے اس تھریڈ کی حالت صیغئہ مستقبل میں کافی مشکوک لگ رہی ہے۔۔۔لیکن مجھے امید ہے کہ زیادہ نہ سہی نبیل تھوڑا سا وقت اپنے لیے اور اپنے دوستوں کے لیے ضرور نکالیں گے۔۔۔: ) ویسے میرے پاس ایک اور حل بھی ہے۔۔اگر نبیل یہاں آنے پر راضی نہ ہوئے تو ہم یہ پوسٹ تیکنیکی ذمرہ جات میں موو کردیں گے۔۔۔کیوں بچو۔۔۔۔کیسا آیڈیا۔۔؟؟
ان کے بارے میں اب تک جو ہم جانتے ہیں۔۔۔
اس سال جولائی میں عمر عزیز 36 سال ہو گئی۔( یہ 2005 کی بات ہے)
جائے پیدائیش :لاہور، پاکستان
حاضر مقام :ارلینگن (Erlangen)، جرمنی
مصروفیت کیا ہے؟ : ایک کمپنی میں آئی ٹی سپیشلیسٹ کے طور پر کام
تعلیمی قابلیت :انجینیرنگ یونیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینیرنگ
یونیورسٹی آف ارلنگن، جرمنی سے ماسٹرز ان کمپیوٹیشنل انجینیرنگ (Masters in
Computational Engineering)
اردو، انگریزی اور جرمن روانی سے بول سکتے ہیں، اس کے علاوہ فرانسیسی اور فارسی میں کچھ شد بد۔
جی تو نبیل صاحب آپ تیار ہیں نا۔۔۔؟ : ) جی تو سوالات۔۔
ہ نبیل اردو سائٹ بنانے کا خیال کس طرح آیا؟
ہ آپ زیک ، آصف صاحب کیا ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔؟ اگر نہیں تو اس پراجیکٹ پر اکٹھے کام کس طرح شروع ہوا؟
ہ نبیل آپ زیادہ تر پراجیکٹس اور پروگرامنگ والے تھریڈز پر مصروف ہوتے ہیں۔۔تو کیاآپ کے خیال میں گپ شپ یا اس طرح کے اور تھریڈز میں پوسٹس کرنا وقت کا ضیاع ہے یا آپ فطرتا کم گو ہیں؟
ہ نبیل آپ کتنے عرصے سے جرمنی میں رہ رہے ہیں؟
ہ پاکستان سے باہر رہ کر پاکستان کی کیا چیز بہت مس کرتے ہیں؟
ہ کچھ اپنے فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتانا پسند کریں گے؟
ابھی کے لیے اتنا۔۔۔کیونکہ ابھی مجھے آپ کا ریسپانس دیکھنا ہے۔۔ آپ سے بات بہت ہی کم ہوسکی ہے۔۔اس لیے ابھی اور کچھ پوچھتے ہوئے ڈر لگ رہا ہے۔۔۔نبیل ایک اور بات۔۔۔آپ اگر کسی سوال کا جواب نہ دینا چاہیں تو آپ اسے چھوڑ دیجیئے گا۔