arifkarim
معطل
پچھلی قسط میں ہم نےانڈیزائن میں اردو لغت کی درست تنصیب اور استعمال سیکھا تھا۔ اس قسط میں ہم اردو متن کو درست کشیدہ اور آٹو کشیدہ کرنا سیکھیں گے۔
- اڈوبی انڈیزائن ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے ان چنیدہ سافٹوئیرز میں سے ایک ہے جو جدید اوپن ٹائپ ٹیبل کی مکمل اسپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ انہی خوبیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے جمیل نوری نستعلیق 3 کا آٹو کشیدہ ورژن جاری کیا تھا۔سب سے پہلے اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔
- اب انڈیزائن کھولیں اور فردوس بریں کا پہلا پیراگراف 4 بار درج ذیل سیٹنگ کیساتھ ڈاکومنٹ میں پیسٹ کر دیں:
- سادہ پیراگراف موازنہ کرنےکیلئے ہے کہ یہ متن کی ڈیفالٹ حالت ہے۔اب فورس کشیدہ پیرا گراف کوسلیکٹ کریں اور اوپر فانٹ کے نام کے نیچے ڈراپ ڈاؤن مینو سے Italic منتخب کر لیں۔ یہ نتیجہ آئے گا:
- فورس کشیدہ عموماً قابل استعمال نہیں ہوتا اور متن میں مینول کشیدہ ڈالنا پڑ تا ہے۔ متن کو مینولی کشیدہ کرنے کیلئے اسکے پیراگراف میں سے کسی بھی لفظ کو سلیکٹ کریں اور اوپن ٹائپ مینو میں جاکر Justification Alternate دبا دیں۔ درج ذیل نتیجہ آئے گا:
- مینول کشیدہ اگر بار بار لگانے میں دشواری ہو تو کیبورڈ شارٹ کٹ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ اسکے لئے کیبورڈ شارٹ کٹس کی مینو میں جائیں۔ اورٹائپوگرافی سیکشن میں اپنا من پسند شارٹ کٹ اسائن کر دیں:
- اگر متن بہت زیادہ ہو اور آپ مینول کشیدہ پر وقت ضائع کرنا نہیں چاہتے تو انڈیزائن میں آٹو کشیدہ کرنےکی سہولت موجود ہے۔ اسے استعمال کرنے کیلئے آٹو کشیدہ پیراگراف سلیکٹ کریں اور اوپن ٹائپ مینو سےJustificationآپشن میں جائیں:
- یہاں بہترین آٹو کشیدہ درج ذیل سیٹنگ سے حاصل ہوگا۔ اس باکس میں اوکے دباتے ہی متن آٹو کشیدہ ہو جائے گا:
- اگر آپ نے سب کچھ درست کیا تو آخری نتیجہ ایسا آنا چاہے:
مدیر کی آخری تدوین: