اپنے پیغام میں تصویر شامل کیجئے(متحرک ٹیوٹوریل)

اسد

محفلین
بھائی کیا ایسا طریقہ نہیں ہوسکتا کہ بغیر فوٹو بکٹ کے امیجز یہاں اپلوڈ ہوجائے۔ ...
آپ تصاویر اپلوڈ کرنے کے لئے ڈروپ‌بوکس - Dropbox استعمال کر سکتے ہیں۔ سوفٹویئر پسِ پردہ فائلیں اپلوڈ کرتا رہتا ہے اور ان کا سٹیٹس بھی نظر آتا ہے۔ اپلوڈنگ مکمل ہونے کے بعد آپ تصاویر کے روابط پیغام میں شامل کر سکتے ہیں۔ اگر اپلوڈنگ کے دوران کمپیوٹر بند بھی ہو جاتا ہے دوبارہ کمپیوٹر آن کرنے کے بعد اپلوڈنگ خود بخود شروع ہو جاتی ہے۔
 
حمیر یوسف

محفلین
السلام علیکم!
محترم حمیر یوسف صاحب!
اردو محفل پر تصاویر اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں۔ کیونکہ اگر اس بات کی اجازت دی گئی تو اس کام کے لیے پھر بہت زیادہ سپیس کا بھی تقاضا ہوگا اور پھر خرچہ بھی بڑھے گا۔ اس لیے تصاویر اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اگر آپ کو فوٹو بکٹ ویب سائٹ پر تصویر اپلوڈ کرنی مشکل محسوس ہوتی ہے تو آپ کوئی بھی دوسری ویب سائٹ استعمال کرسکتے ہیں جو کہ تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت مہیا کرتی ہے۔ گوگل پر تلاش کریں تو بہت سی ایسی ویب سائٹس مل جائیں گی۔ اگر آپ نے گوگل کا بلاگ سپاٹ استعمال کیا ہے تو اسے بھی تصاویر اپلوڈ کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فیس بک پر بھی تصویر اپلوڈ کرکے شیئر کرسکتے ہیں۔
اور جہاں تک بات ہے سائنسی تصاویر کی یا ایسی تصاویر کی جو پہلے ہی کسی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوں تو انہیں دوبارہ سے اپلوڈ کرنے کے بجائے براہ راست اسی تصویر کو اردو محفل پر تصویر والے بٹن سے شیئر کردیں۔
اس کام کے لیے اس تصویر کا ربط کاپی کریں۔ اردو محفل پر تصویر شامل کرنے والے بٹن پر کلک کریں۔ کھلنے والے باکس میں ربط پیسٹ کریں اور تصویر داخل کردیں۔
امید ہے وضاحت ہوگئی ہوگی۔۔ اگر مزید کچھ پوچھنا چاہیں تو بندہ حاضر ہے۔
والسلام!

آپ تصاویر اپلوڈ کرنے کے لئے ڈروپ‌بوکس - Dropbox استعمال کر سکتے ہیں۔ سوفٹویئر پسِ پردہ فائلیں اپلوڈ کرتا رہتا ہے اور ان کا سٹیٹس بھی نظر آتا ہے۔ اپلوڈنگ مکمل ہونے کے بعد آپ تصاویر کے روابط پیغام میں شامل کر سکتے ہیں۔ اگر اپلوڈنگ کے دوران کمپیوٹر بند بھی ہو جاتا ہے دوبارہ کمپیوٹر آن کرنے کے بعد اپلوڈنگ خود بخود شروع ہو جاتی ہے۔

محترم تجمل حسین بھائی اور محترم اسد بھائ
وعلیکم السلام
برادر مشورے کا شکریہ۔ میرا مسئلہ کافی حد تک حل ہوچکا ہے۔ کل ایک بھائی نے میری ایک پوسٹنگ کے دوران بھی کافی ہیلپ کی تھی اور کچھ ٹپس بھی دی تھیں۔ انکو بروئے خاطر لاتے ہوئے میں نے کچھ تصاویر کامیابی سے فلکر ڈاٹ کام کے ذریعے اپلوڈ کرواکر یہاں پوسٹ کی تھیں اپنے ایک مراسلے میں۔ کچھ کوڈ پیسٹ کرنے کا مسئلہ تھا جو ذرا ٹامک ٹوئیاں اور مختلف کمبی نیشن ٹرائی کرنے کے بعد سمجھ میں آگیا اور پھر آسانی سے فوٹوز کی شئیرنگ ہورہی ہے۔ پھر بھی آپکے مشورے کے مطابق ٹرائی کرونگا، کہ اگر ایک طریقہ فیل ہوجائے تو دوسرا طریقہ اختیار کیا جائے۔
شکریہ :lovestruck:
 
رمیز کالو

محفلین
اپنے پیغام میں تصویر شامل کیجئے(متحرک ٹیوٹوریل)
السلام علیکم!۔۔۔۔۔۔۔۔​

کیا آپ اردو ویب میں اپنے پیغامات کے ساتھ تصاویر شامل کرنا
چاہتے ہیں؟۔۔۔۔۔اگر ہاں تو یہ متحرک ٹیوٹوریل ملاحظہ فرمائیں۔
اس ٹیوٹوریل کا حجم1.32mb ہے۔ براہ ِ مہربانی انتظار فرمائیے!
السلام علیکم
بھائی موبائل سے کسطرح تصویرات اردومحفل میں منتقیل کر سکتے ہیں.

[flash=[url]http://www.urduweb.org/flash/photo_tutorial.swf]WIDTH=600[/url] HEIGHT=450[/flash]

ٹیوٹوریل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں!
 
محمد تابش صدیقی بھائی موبائل سے تصویر اپ لوڈ کیسے ہوتی ہے رہنمائی فرمائیں۔
ویسے ہی جیسے کمپیوٹر سے ہوتی ہے۔ :)
پوسٹ امیج یا کسی بھی تھرڈ پارٹی امیج اپلوڈر پر تصویر اپلوڈ کیجیے۔
پوسٹ امیج پر اپلوڈ ہونے کے بعد کچھ لنک آ جاتے ہیں، ان میں سے ڈائریکٹ لنک کاپی کیجیے اور یہاں کمنٹ باکس کی ٹول بار میں موجود تصویر والے آئکون پر کلک کیجیے۔ ڈائیلاگ باکس میں لنک پیسٹ کیجیے اور انٹر کر دیجیے۔ :)
 
تجربہ کرتے ہیں
 
Top