بابا ویلنٹائن کی غیر مستند تاریخ- قسط نمبر: 19

ی بابا ویلنٹائن کی غیر مستند تاریخ- قسط نمبر: 19 گدگدی
پرانی اقساط کے لئے یہاں کلک کریں۔

چڑیل ایک دم رکی اور پیچھے ہٹ گئی ۔
"جیلر تم تو بہت ہی کم حوصلے کے مالک ہو" چڑیل بڑبڑائی ۔ "تم لوگوں کا کیا مسئلہ ہے ؟ " چڑیل نے اعلان کرنے کے انداز میں پوچھا۔
"ڈارلنگ چھمک چھلو! بات یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔" جیلر نے خشک گلے اور کانپتی آواز کے ساتھ بات شروع کی
"بڑے میاں ! تم رہنے دو جاؤ ذرا تم دودھ وودھ پی کر آؤ پہلے! " چڑیل نے جیلر کو بیچ میں روکتے ہوئے کہا۔
"چھمک چھلو جی میں عرض کرتا ہوں، اگر اجازت ہو تو" حوالدار نے لجاجت اور خوف کے ساتھ کہا
"ہاں کوئی تو بولو" چڑیل نے لاپروائی سے کہا
حوالدار نے ہمت کر کے ویلنٹائن کا جیل پہنچنے سے لیکر اب تک کا سارا قصہ چڑیل کو سنا دیا۔
"بس اتنی سی بات ہے ، ابھی چل کر ان کا قصہ تمام کرتی ہوں، حوالدار اور سپاہی تم کو پتا ہے وہ کہاں ہیں چلو تم میرے ساتھ" ۔ چڑیل نے حوالدار اور سپاہی کو حکم دے دیا ۔ دونوں نے ایک دوسرے کو فکر مندی کے ساتھ دیکھا اور سر جھکا کر چل پڑے۔
"وہاں جا کر کوئی بے غیرتی مت دکھانا" حوالدار نے سپاہی کے کان میں غصیلی سرگوشی کی
"اپنی بے غیرتی دبا کے رکھنی ہے یا بے غیرتی کرنی ہی نہیں یا نظر نہیں آنے دینی؟ " سپاہی نے جوابی سرگوشی کی ۔ حوالدار نے سپاہی کو حیرت سے یوں دیکھا گویا سمجھنے کی کوشش کر رہا ہو کہ سپاہی اصل میں جاننا کیا چاہتا کیا ہے !
"یہ تم دونوں نے کیا کھسر پھسر لگا رکھی ہے؟" چڑیل نے دونوں کو ماتھے پر تیوڑی ڈال کر پوچھا؟
"جی ڈارلنگ میڈم ، میں سپاہی کو خبردار کر رہا تھا کہ کوئی الٹی سیدھی حرکت نہ کرنا جس سے ڈارلنگ میڈم ناراض ہوں" حوالدار نے مؤدب ہو کر کہا
"الٹی سیدھی حرکتوں سے میں ناراض نہیں ہوتی، میں الٹی حرکتیں پسند نہ کروں تو مجھے چڑیل کون کہے گا " چڑیل شیطانی قہقہہ لگا کر بولی
"اور ہاں مجھے میڈم چھمک چھلو یا چھمک چھلو ڈارلنگ کہا کرو، چھمک چھلو کا خطاب مجھے بہت اچھا لگا ہے" فضا میں چڑیل کا ایک اور شیطانی قہقہہ گونجا۔
"ہی ہی ہی" حوالدار کی ہنسی میں ابھی تک خوف شامل تھا۔
"وہ دیکھیں چھمک چھلو ڈارلنگ میڈم جی ، مولا جٹ!" سپاہی نے دور سے مولا جٹ کو آتے دیکھ کر کہا
چڑیل سپاہی کے خطابات سن کر محظوظ ہوتی ہوئی مولا جٹ پر حملہ آور ہوئی
چڑیل نے مولا جٹ پر بجلی پھینکی، مولا جٹ ہل کر دوسری طرف مڑ گیا ۔ چڑیل نے پھر بجلی پھینکی مولا جٹ پھر مڑ گیا۔ چڑیل اڑ کر مولا جٹ کے قریب پہنچ گئی ۔ پھر اس پر بجلی پھینکی ۔ مولا جٹ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہونے لگا۔
چڑیل اسے حیرت سے دیکھنے لگی۔ ۔ ۔
"اچھا تے توں اودوں دی مینہوں کتکتاریاں کر رہی سیں" مولا جٹ نے ہنستے ہوئے کہا
"میں تمہیں گدگدی نہیں کر رہی تھی، تمہیں جلا کر بھسم کر رہی تھی، کیونکہ میں ایک چڑیل ہوں" چڑیل نے جل کر کہا
"ہا ہا ہا کوئی گل نئیں توں مینہوں وی بھوت ہی سمجھ" مولا جٹ کی ہنسی ابھی تک ختم نہیں ہوئی تھی ۔ ۔ ۔
"ایسے خوشی اچ ہتھ ملا" مولا جٹ نے چڑیل کی طرف ہاتھ بڑھا دیا
چڑیل نے بھی جوابا ہاتھ بڑھا دیا
"ویسے میں غیر اورتاں نال بوہتا فری نئیں ہوندا ، پر پتہ نئیں کیوں تیرے نال ہتھ ملان نوں دل کیتا، ہاہاہا" مولا جٹ ہاتھ ملاتے ہوئے بولا
"چھمک چھلو نے تمہیں گدگدی جو کی تھی" سپاہی طنزیہ لہجے میں بولا
چڑیل نے بے اختیار سپاہی کو گھور کر دیکھا ۔ سپاہی تڑپ کر بے ہوش ہوگیا
میں نے اسے کہا بھی تھا کوئی بے غیرتی نہ کرنا ، حوالدار بڑبڑایا
 
آخری تدوین:

یوسف سلطان

محفلین
بہت عمدہ ۔ لئیق بھائی ۔اچھی قسط ہے ۔حولدار اور سپاہی کے مکالمے خوب رہے۔
چھمک چھلو ڈارلنگ میڈم جی
:lol:
لئیق بھائی ایک دو غلطیاں جو مجھے پنجابی جملوں میں محسوس ہوئی۔ باقی جیسا آپ مناسب سمجھیں۔

اودوں دی مینہوں کتکتاریاں
اُدوں
مینوں
کتکتاڑیاں
ویسے میں غیر اورتاں
اگر"ویسے میں غیر عورتاں" کی جگہ "اُنج تے میں اُپریاں زنانیاں" ہو تو کیسا رہے گا؟.
لفظ "فری" کی جگہ بھی کوئی اور لفظ ہونا چاہیے۔مگر میرے ذہن میں تو ابھی نہیں آرہا ۔
 
بہت عمدہ ۔ لئیق بھائی ۔اچھی قسط ہے ۔حولدار اور سپاہی کے مکالمے خوب رہے۔

:lol:
لئیق بھائی ایک دو غلطیاں جو مجھے پنجابی جملوں میں محسوس ہوئی۔ باقی جیسا آپ مناسب سمجھیں۔


اُدوں
مینوں
کتکتاڑیاں

اگر"ویسے میں غیر عورتاں" کی جگہ "اُنج تے میں اُپریاں زنانیاں" ہو تو کیسا رہے گا؟.
لفظ "فری" کی جگہ بھی کوئی اور لفظ ہونا چاہیے۔مگر میرے ذہن میں تو ابھی نہیں آرہا ۔
یوسف بھائی آپ نے جو نشاندہی کی ہے، ۔لاہور میں عموما ایسی پنجابی زیادہ مستعمل نہیں اور میں جانتا بھی نہیں جیسی پنجابی لاہور میں بولی جاتی ہے میں نے ویسی ہی لکھی ہے۔
 

یوسف سلطان

محفلین
یوسف بھائی آپ نے جو نشاندہی کی ہے، ۔لاہور میں عموما ایسی پنجابی زیادہ مستعمل نہیں اور میں جانتا بھی نہیں جیسی پنجابی لاہور میں بولی جاتی ہے میں نے ویسی ہی لکھی ہے۔
جی بہتر۔
ویسے بولے تو ہمارے ہاں "گجرات" بھی یہی لفظ جاتے ہیں۔ مگر میں نے املاء کے حساب سے نشاندہی کی تھی ۔کیونکہ پنجابی کے الفاظ بولنے اور لکھنے میں کافی مختلف ہیں۔ باقی مجھے ایسا لگا تو مشورہ دیا تھا ۔ اور ضروری نہیں کہ وہی ٹھیک ہو جیسا میں نے کہا ہو:)۔
 

ہادیہ

محفلین
مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی۔۔ یہ آپ کی تحریر ہے بھائی یا کوئی ناول وغیرہ؟؟ بابا ویلنٹائن ۔۔۔ساری اقساط پڑھوں گی پہلے پھر تبصرہ۔۔۔ ادھار رہا ابھی
 
مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی۔۔ یہ آپ کی تحریر ہے بھائی یا کوئی ناول وغیرہ؟؟ بابا ویلنٹائن ۔۔۔ساری اقساط پڑھوں گی پہلے پھر تبصرہ۔۔۔ ادھار رہا ابھی
یہ میری ہی تحریر ہے آپ اسے قسط وار آن لائن ناول سمجھ لیں۔ اس قسط کے لئے وقت نکالنے کا شکریہ :)
 
Top