سبق دستیاب (Built-in) فنکشن مثالیں

دستیاب (Built-in) فنکشن مثالیں
چند دستیاب (Built-in) فنکشن کی مثالیں یہاں پیش کی جارہی ہیں۔

Input
یہ صارف سے معلومات لینے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ہم صارف کو prompt(معلوماتی سٹرنگ جو صارف کو نظر آئے گی) کی مدد سے input سے متعلق معلومات دے سکتے ہیں۔ Prompt اختیاری ہے اور اس کے بغیر بھی input فنکشن کام کرتا ہے۔

PHP:
>>> name = input("What is your name: ")
What is your name: Ahmed
>>> print ("So your name is ",name)
So your name is  Ahmed

یہاں ہم نے input فنکشن کو ایک ویری ایبل name میں اسائن کیا prompt میں نام درج کرنے کی ہدایت کی۔
پھر خود ہی input کے جواب میں نام "Ahmed" دیا ۔ جسے ویری ایبل اور پرنٹ استعمال کرتے ہوئے ہم نے پرنٹ کروا دیا۔
 
Round
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ کسی رقم کو راؤنڈ کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس میں ہم رقم فنکشن کی دلیل (Argument) کے طور پر دیتے ہیں۔

PHP:
>>> round(59.6)
60
>>> round(59.5)
60
>>> round(59.4)
59

round فنکشن میں ایک اضافی دلیل (argument) بھی ہوتی ہے جو اختیاری (optional) ہوتی ہے، اسے ndigits بھی کہا جاتا ہے۔
یہ دلیل اعشاریہ کے بعد آنے والے ہندسوں کی تعداد مقرر کرتی ہے۔ By Default اس کی ویلیو صفر (0) ہوتی ہے۔

PHP:
>>> round(59.2222,2)
59.22
>>> round(59.2222,3)
59.222
>>> round(59.2222,0)
59.0
 
len
یہ فنکشن کسی اسٹرنگ کی طوالت (length) ناپنے کا کام کرتا ہے۔

PHP:
>>> s = "urduweb"
>>> len(s)
7
>>> s2 ="urdu web python class"
>>> len(s2)
21

پہلے اسٹرنگ "s" میں 7 حروف (characters) ہیں جبکہ "s2" میں 21 حرف ہیں۔
 
min
اس فنکشن میں دو یا دو سے زیادہ دلائل (arguments) دیئے جا سکتے ہیں اور یہ دی گئی ویلیوز میں سے سب سے کم (minimum) ویلیو ریٹرن کرتا ہے۔

PHP:
>>> min (1,2)
1
>>> min (15, 55, 7)
7
>>> min (1001,1901,1019)
1001

max
اس فنکشن میں بھی دو یا دو سے زیادہ دلائل (arguments) دیئے جا سکتے ہیں اور یہ دی گئی ویلیوز میں سے سب سے زیادہ (maximum) ویلیو ریٹرن کرتا ہے۔

PHP:
>>> max (1,2)
2
>>> max (15, 55, 7)
55
>>> max (1001,1901,1019)
1901
 
abs
یہ فنکشن کسی بھی نمبر کو مثبت نمبر (absolute number) میں تبدیل کرنے کا فریضہ انجام دیتا ہے۔
absolute number سے مراد مثبت (Non Negative) نمبرز ہیں۔
abs فنکشن کی مثالیں درج ذیل ہیں۔

PHP:
>>> abs(-88)
88
>>> abs(-77)
77
>>> abs((55+44)*-9)
891
 
bool
یہ ایسا دستیاب (Built-in) فنکشن ہے جو کسی اظہاریہ کی جانچ کرکے صحیح (True) یا غلط (False) ہونے کا اعلان کرتا ہے۔

PHP:
>>> bool (12 < 13)
True
>>> bool (13 < 12)
False
>>> bool (90 > 100)
False
>>> bool (100 > 102)
False


مثالیں ویری ایبل (variable) کے ساتھ:

PHP:
>>> a = 99
>>> b = 100
>>> bool (a > b)
False
>>> bool (b > a)
True

ہم کسی ویری ایبل (variable ) کو boolean expression بھی تفویض (assign)کر سکتے ہیں۔

PHP:
>>> a = 99
>>> b = 100
>>> c = a < b
>>> bool (c)
True
 
Top