قنوتِ نازله کی دعائیں

ام اویس

محفلین
قنوت نازلہ

١. جب مسلمانوں پر کوئی عام اور عالمگیر مصیبت نازل ہو جائے مثلاً غیر مسلم حکومتوں کی طرف سے حملہ اور تشدد ہونے لگے اور دنیا کے سر پر خوفناک جنگ چھا جائے یا دیگر بلاؤں اور بربادیوں اور ہلاکت خیز طوفانوں میں مبتلا ہو جائے یا طاعون کی وبا پھیل جائے تو ایسی مصیبت کو دور کرنے کے لئے فرض نمازوں میں قنوتِ نازلہ پڑھی جائے اور جب تک وہ مصیبت ختم نہ ہو جائے یہ عمل برابر جاری رہے

اس کا جواز جمہور ائمہ کے نزدیک عموماً اور حنفیہ کے نزدیک خصوصاً باقی ہے اور منسوخ نہیں ہے

اور اس کے ساتھ توبہ و استغفار کی کثرت اور ہر قسم کے گناہوں سے پرہیز اور حقوق العباد کی ادائگی کا پورا پورا لحاظ رکھیں اور ہر بات میں شرعیتِ مقدسہ کی پابندی کا خیال رکھیں اور اخلاص و خشوع و خضوع سے دعا کریں اللّٰہ پاک اس .عام بلا و مصیبت سے نجات عطا فرمائے گا

وما ذلک علی اللّٰہ بعزیز

٢. احناف کی نزدیک تین جہری نمازوں میں قنوتِ نازلہ کا پڑھنا مذکور ہے دیگر ائمہ خصوصاً شافعی پانچوں نمازوں میں اس کو جواز کے قائل ہیں اس لئے پانچوں نمازوں میں پڑھنے والوں پر اعتراض نہ کیا جائے

٣. اولٰی مختار یہ ہے کہ قنوتِ نازلہ رکوع کے بعد پڑھی جائے پس فجر کی دوسری رکعت ، مغرب کی تیسری رکعت اور عشا کی چوتھی رکعت میں رکوع کے بعد سمع اللّٰہ لمن حمدہ کہہ کر امام دعائے قنوت پڑھے اور مقتدی آمین کہتے رہیں

دعا سے فارغ ہو کر اللّٰہ اکبر کہہ کر سجدے میں جائیں اگر دعائے قنوت مقتدیوں کو یاد ہو تو بہتر یہ ہے کہ امام بھی آہستہ پڑھے اور سب مقتدی بھی آہستہ پڑھیں اور اگر مقتدیوں کو یاد نہ ہو تو بہتر یہ ہے کہ امام دعائے قنوت اونچی آواز سے پڑھے اور سب مقتدی آہستہ سے آمین کہتے رہیں

دعائے قنوت کے وقت ہاتھ ناف پر باندھے رہیں یہی اولٰی ہے اور اگر ہاتھ چھوڑ کر پڑھیں یا دعا کی طرح سینے کے سامنے ہاتھ اٹھا کر پڑھیں تب بھی جائز ہے

٤. دعائے قنوتِ نازلہ جماعت کے ساتھ فرض نماز میں پڑھی جائے منفرد نماز میں نہ پڑھے۔
632770337161960
 

ام اویس

محفلین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم کیلئے دعا کرتے یا کسی پر بددعا کرتے تو فرض نماز کی آخری رکعت میں رکوع سے اٹھ کر سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کے بعد ہاتھ اٹھا کر بلند آواز سے قنوت کرتے تھے۔ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں آمین کہتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ عمل آپ کی پوری زندگی رہا ہے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ اپنے ساتھیوں سے کہا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کیساتھ مشابہ ہوں رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی نماز تھی حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہو گئے

پھررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کی کیفیت بیان کرتے ہوئے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے سر اٹھا کر سمع اللہ لمن حمدہ کہتے کہ کچھ لوگوں کے نام لے کر ان کیلئے دعا کرتے

فرماتے اے اللہ ولید بن ولید، سلمۃ بن ہشام، عیاش بن ربیعہ کو پکڑلے اور کمزور مسلمانوں کو نجات عطا فرما ، اے اللہ کفار پر اپنی پکڑ اور عذاب سخت کر دے اور ان پر ایسی قحط سالی نازل فرما جیسی یوسف علیہ السلام کے زمانہ میں تھی۔

(بخاری، کتاب الآذان، باب یھوی بالتکبیر حین یسجد، حدیث۳۰۸،۴۰۸)


حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل ایک مہینہ تک ظہر ، عصر، مغرب عشاء اور صبح کی نماز کی آخری رکعت میں سع اللہ لمن حمدہ کہنے کے بعد بنو سلیم کے قبائل رعل ، ذکوان، عصیۃ کے لیے بددعا کرتے اور لوگ آپ کے پیچھے آمین کہتے۔

(ابو داؤد کتاب الصلوٰۃ، باب قنوت فی الصلوات، حدیث: ۳۴۴۱)

9191-B779-A75-A-4-FBA-AEDC-026-AD10-F7-BF5.jpg
 

ام اویس

محفلین
قنوت نازلہ کی دعائیں

دعا نمبر :3

رَبَّنَا عَلَیْکَ تَوَکَّلْنَا وَاِلَیْکَ أَنَبْنَا وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرَ رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِّلَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَاغْفِرْلَنَا رَبَّنَا اِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ

(الممتحنہ۴‘۵)

اے ہمارے رب! ہم تجھ پر ہی توکل کرتے ہیں‘ تیری طرف ہی رجوع کرتے ہیں اور تیری طرف ہی ہمیں پلٹ کر جانا ہے- اےاللہ !ہمیں کافروں کے لئے پرکھ کا ذریعہ نہ بنا اور ہمیں بخش دے ۔بے شک تو غالب ہے حکمت والا ۔

B674-E832-B787-4-F27-8-F7-A-5-EE02-A6345-A7.jpg
 

ام اویس

محفلین
قنوت نازلہ کی دعائیں

دعانمبر:4

رَبَّنَا لاَ تُؤَا خِذْنَا إنْ نَسِیْنَا أَوْ أَخْطَأنَا رَبَّنَا وَلاَ تَحْمِلْ عَلَیْنَا اِصْرًاکَمَا حَمَلتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا ، رَبَّنَا وَلاَ تُحَمِّلْنَا مَا لاَ طَاَقَۃَ لَنَا بِہٖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلاَنَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ ۔

(البقرہ-۲۸۷)

اے ہمارے پروردگار ! اگر ہم بھول گئے ہوں یا ہم نے خطا کی ہوتو اس پر ہمارا مئواخذہ مت کیجئے۔رب کریم ! جیسا تونے پہلے لوگوں پر بھاری بوجھ ڈالاتھا، ویسا بوجھ ہم پر مت ڈالیئے اور جس چیز کے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں وہ ہم سے نہ اٹھوایئے۔ہمیں معاف کردے ،ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما۔تو ہی ہمارا حامی ومدد گار ہے ۔کافروں کی قوم پر ہماری مددفرما۔


C1164309-8-EF0-40-CF-8-E26-4-AFB0-E30-D4-E2.jpg
 

ام اویس

محفلین
قنوت نازلہ کی دعائیں :

دعا نمبر :5

رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ وَلاَ تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلاًّ لِّلَّذِیْنَ آمَنُوا رَبَّنَا اِنَّکَ رَؤُفٌ رَحِیْمٌ

(سورۃالحشر۱۰)

اے ہمارے مالک! ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ایمان میں ہم سے سبقت لے جا چکے ہیں اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے بارے میل (کینہ)مت آنے دیجئے ۔
اے ہمارے پرور دگار !بے شک تو بڑی شفقت والا اور مہربان ہے ۔

EE3-E0774-E4-DB-4212-9883-3-BD739-C1-A680.jpg
 

ام اویس

محفلین
77-D46-A81-B5-E0-4-D6-C-B6-F8-71-C8-E4-C8-D150.jpg


قنوت نازلہ کی دعائیں

دعانمبر:6

رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ

( (سورۃ آل عمران۱۴۷

اے ہمارے مالک !ہمارے گناہ بخش دے اور جو ہم سے زیادتی ہوئی ہمارے کام میں (وہ بھی بخش دے) اور ہمارے پاوں جمادے اور کافروں پر ہماری فتح عطا فرما
 

ام اویس

محفلین
قنوت نازلہ کی دعائیں

دعانمبر:7
رَبَّنَا اصۡرِفۡ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ اِنَّ عَذَابَہَا

کَانَ غَرَامًا اِنَّہَا سَآءَتۡ مُسۡتَقَرًّا وَّ مُقَامًا

سورۃ الفرقان آیت66،65

اے پروردگار دوزخ کے عذاب کو ہم سے دور رکھیو کہ اس کا عذاب چمٹنے والا ہے۔ بیشک دوزخ ٹھہرنے اور رہنے کی بہت بری جگہ ہے۔

C1-DB0-BF4-34-A5-4459-8886-2-BE138-CDAB5-D.jpg
 

ام اویس

محفلین
قنوت نازلہ کی دعائیں

دعانمبر:8

رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ أزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰاتِنَا قُرَّۃَ أعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ إمَامًا۔

(سورۃ الفرقان نمبر۷۴)

اےہمارے رب! ہماری بیویوں کی طرف سے ہمیں دل کا چین اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا امام بنا دے۔

7-E6990-AA-456-A-47-A1-B337-B07-C1-DAF11-E6.jpg
 

ام اویس

محفلین
قنوت نازلہ کی دعائیں :

دعا نمبر:9

رَبَّنٓا اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَأنْتَ خَیْرُ الرّاحِمِیْنَ۔

(سورۃ المؤمنون نمبر ۱۰۹)

اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لائے‘ سو ہمیں تو بخش دے اور ہم پر رحم فرما‘ تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے

رَبَّنٓا اٰتِنَا مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَۃً وَّھَیِّیئْ لَنَا مِنْ أمْرِنَا رَشَدًا۔

(سورۃ الکہف نمبر۱۰)

اے ہمارے پروردگار! ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما اور ہمارے کام میں درستی مہیا فرما

247734-C6-0-DFE-4048-9-E4-B-0075-C926-ACCC.jpg
 

ام اویس

محفلین
دعانمبر:10

اَللّھُمَّ آتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

(متفق علیہ)

اے اللہ ! ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں جہنم کے عذاب سےبچا۔

رَبَّنَا إنّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

(آل عمران ۱۶)

اے ہمارے رب ! بے شک ہم ایمان لائے ہیں(تیرے اوپر) لہٰذا ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچالے۔

FA2-E914-D-203-C-4295-8500-CFA7-F69252-CA.jpg
 

ام اویس

محفلین
دعا نمبر:11

رَبَّنَا آمَنَّا بِمَآ اَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰھِدِیْنَ

(آل عمران ۵۳)

اے ہمارے مالک! ہم اس سب پر ایمان لائے جو تو نے نازل فرمایا اور تیرے پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی ہم نے تابعداری کی- تو ہمیں گواہوں کے ساتھ لکھ لے ۔

رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکَافِرِیْنَ

(البقرہ ۲۵۰)

اے ہمارے پروردگار! ہمیں بہت زیادہ صبر عنایت فرما اور ہمیں لڑائی میں ثابت قدم رکھ اور لشکر کفار پر فتح یاب کر۔

6207-C315-9259-4153-9467-0111-FD6-E0-FF7.jpg
 

ام اویس

محفلین
دعانمبر: 12

رَبّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا وَاِنْ لَمْ تَغْفِرْلَنَا

وَ تَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْن


(الاعراف۲۳)

اے ہمارے پروردگار! ہم اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے ہیں اور اگر تو نے ہمیں نہ بخشا اور نہ ہی ہم پر رحم فرما یا تو ہم ضرور خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔

F36-AC6-E1-CDAE-4153-91-BD-36-FD906-D244-E.jpg
 

ام اویس

محفلین
دعانمبر:13

رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ

(آل عمران۸)

اے رب کریم! اس کے بعد کہ تو نے ہمیں سیدھی راہ پر لگایا ہمارے دلوں کو ڈانواں ڈول نہ کر دیجیو اور اپنی طرف سے ہمیں خاص رحمت عنایت فرما کیونکہ تو ہی بہت زیادہ عنایت کرنے والا ہے۔

66-AF1-DCD-C665-449-E-9-E26-B7-B9-F82-B8-C75.jpg
 

ام اویس

محفلین
دعا نمبر:15

رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلاً سُبْحَانَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ رَبَّنَا اِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَیْتَہٗ وَمَا لِلظَّالِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ

آل عمران (191/192)

ترجمہ:

اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ کارخانہ بے کار نہیں بنایا- تیری ذات پاک ہے ، اے اللہ!تو ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا-اے پروردگار ! جس کو تونے دوزخ میں ڈالا،اسے رسوا کیااور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہے ۔

354-EC08-E-3136-431-F-AACB-E8-DB4-C1-DF371.jpg
 

ام اویس

محفلین
دعا نمبر:16

رَبَّنَا اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ أَنْ آمِنُوْا بِرَبِّکُمْ فآمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا سَیِّئآتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَی رُسُلِکَ وَلاَ تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اِنَّکَ لاَ تُخْلِفُ المِیعَادِ

( (آل عمران 193/194

ترجمہ:

اے ہمارے رب!ہم نے ایک منادی کرنے والے کی آواز کو سنا(جو کہہ رہا تھا) کہ اپنے رب پر ایمان لاو تو ہم ایمان لے آئے- اے ہمارے پروردگار! ہمارے گناہ بخش دے اور ہم سے ہماری برائیاں دور فرما اور نیک لوگوں کے ساتھ ہمیں موت دے- (ہمارا حشران کے ساتھ ہو) ہمارے مالک!اپنے پیغمبروں کی زبانی جو تو نے ہم سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہمیں عطا کر اور ہمیں قیامت والے دن رسوا نہ کرنا اس لئے کہ تو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

D041-E1-C4-8330-4-D74-87-C5-05-A6-AEC31300.jpg
 

ام اویس

محفلین
دعانمبر:17

اَللَّھُمَّ مَالِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآئُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآئُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآئُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآئُ بِیَدِکَ الْخَیْرُ إنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْیئٍ قَدِیْرٌ

(سورہ آل عمران ۲۶)

ترجمہ:

اے بادشاہی کے مالک ہمارے اللہ! تو جسے چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے- اور بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔

6-ED8019-E-B10-B-4-AC5-AC14-0-ACE8-CD08-F63.jpg
 

ام اویس

محفلین
دعانمبر:18

یَا مَالِکَ یَوْمِ الدِّیْنِ‘ اِیّاکَ نَعْبُدُ وَإیّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔

(رواہ ابن السني)

ترجمہ:

یوم جزا کے مالک !(اے اللہ) ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ سے ہم مدد چاہتے ہیں۔

7-EEDF774-8037-47-B6-BB1-B-4747-E762-C550.jpg
 

ام اویس

محفلین
دعانمبر: 19

اَللَّھُمَّ لَوْ لاَ اَنْتَ مَا اھْتَدَیْنَا وَلاَ تَصَدَّقْنَا وَلاَ صَلَّیْنَا فَأنْزِلَنْ سَکِیْنَۃً عَلَیْنَا وَثَبِّتِ الْاَقْدَامَ اِنْ لاَ قَیْنَا اِنّ الْألٰی قَدْبَغَوْا عَلَیْنَا إذَا أَرَادُوْا فِتْنَۃً أَبَیْنَا

(متفق علیہ)

ترجمہ:

اے اللہ! اگر تیری مدد نہ ہوتی تو ہم نہ ہدایت پا سکتے تھے‘ نہ خیرات کر سکتے تھے اور نہ نماز پڑھ سکتے تھے- ہم پر سکون و اطمینان نازل فرما اور اگر ہمارا آمنا سامنا دشمن سے ہو تو ہمیں ثابت قدمی عطا فرمانا- بلا شبہ دشمن ہم پر چڑ ھ دوڑے ہیں اور ہم نے ان کے کفر واستبداد کا انکار کیا ہے ،اگر وہ اس کا ارادہ رکھیں تو

D16-C9-A1-C-6893-488-B-877-C-81224-EC9-B481.jpg
 

ام اویس

محفلین
دعا نمبر:20

اَللّھُمَّ خَالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِھِمْ وَزَلْزِلْ اَقْدَامَھُمْ وَاَنْزِلْ بِھِمْ
بَأسَکَ الّذِیْ لاَ تَرُدُّہٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْن

(البیہقی وحصن حصین)

ترجمہ:

یااللہ ! ان (کافر مشرک، یہود ونصاری اور صلیبیوں )کے درمیان اختلاف ڈال دے‘ ان کے قدموں کو ڈگمگا دے اور ان پر اپنا وہ عذاب نازل فرما کہ جسے تو مجرم قوم سے واپس نہیں لوٹاتا۔

C6-CF5114-67-C3-4603-A883-7-C701499-B1-E7.jpg
 
Top