سبق ویری ایبل (Variable)

(Variable) ویری ایبل
ویری ایبل (variable) ایک علامتی نام ہے جو کسی بھی مقدار یا ویلیو کو دیا جا سکتا ہے۔ ویری ایبل عموما کئی بار تبدیل ہوتا ہے اور اس کی کوئی مخصوص قیمت یا ویلیو نہیں ہوتی۔ یہ ایک شناخت ہے جو کسی ویلیو کو دے دی جاتی ہے اور پھر اس ویلیو کو اسی نام سے استعمال کیا جاتا ہے۔

شناخت کنندہ (identifier) ایک نام ہے جو کسی کی شناخت یا نشاندہی کے لیے دیا جاتا ہے اور بعد میں اسی شناخت اور نشاندہی کی مدد سے اس نام کو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انگریزی کے اس لفظ کا مطلب ہی اس کے مقصد کو ظاہر کرتا ہے ، تبدیل ہونے والا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ویری ایبل ، جس کی حالت بدلتی رہتی ہے۔

ویری ایبل(variable) مختلف اقسام کے ڈیٹا کے لیے استعمال ہوتا ہے اور ڈیٹا کی یہ قسم ڈیٹا ٹائپ(data type) کہلاتی ہیں۔

آسان الفاظ میں ویری ایبل(variable) ایک نام ہے جو کسی بھی مقدار کا حوالہ کہلاتا ہے۔ یہ ایک صندوق کی طرح ہوتا ہے جس میں چیزیں رکھی جا سکتی ہیں ، نکالی جا سکتی ہیں اور تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ تفویضی بیان (assignment statement) سے نئے ویری ایبل(variable) بنائے جا سکتے ہیں اور انہیں مقدار مہیا کی جا سکتی ہے۔

برابر (=) کی علامت کے بائیں طرف ویری ایبل(variable) ہوگا ۔
برابر (=) کی علامت کے دائیں طرف جو کچھ بھی ہوگا وہ ویری ایبل (variable) کی قیمت بن جائے گا۔
 
PHP:
message = "What's up, Doc?"
n = 17
pi = 3.14159

ویری ایبل کا نام حروف اور اعداد دونوں کے ملاپ سے بن سکتا ہے اور یہ کافی طویل بھی ہو سکتا ہے۔ کچھ حروف کو استعمال نہیں کیا جا سکتا جیسے

$ ، ! ، #

ویری ایبل کا نام کا آغاز کسی حرف سے ہونا چاہے نہ کہ اعداد یا علامت سے ۔

ویری ایبل کا نام کسی بھی پائتھون مختص الفاظ (keyword) سے متصادم نہیں ہونا چاہیے مثلا class ، if
 
Top