"کتاب": اردو کی پہلی معیاری ای پب پر مبنی ای ریڈنگ ایپ اور ای پبلشنگ نظام

السلام علیکم۔۔۔اس محفل کا خاموش قاری تو کئی عرصے سے ہوں خصوصاََ جمیل فونٹ کے حوالے سے اکثر اس محفل کا دورہ ہوا۔۔لیکن پہلے مراسلے کے لئے جس وقت کا انتظار تھا وہ وقت اب آیا ہے۔

اردو زبان میں ابھی تک ای کتب پر کوئی خاص کام نہیں کیا گیا۔ لوگ پی۔ڈی۔ایف کتابیں اسکین کر کر کے ای-ریڈنگ کی افادیت کا بیڑہ غرق کر رہے تھے اور رہے ہیں۔ مزید یہ کہ ایسی تمام کتب زیادہ تر پائیریسی پر مشتمل ہیں۔ چنانچہ پیشِ خدمت ہے "کتاب"۔۔جو کہ فی الوقت اینڈرائوڈ صارفین کے لئے دستیاب ہے۔ ایپل پر کام ہو رہا ہے اور جلد وہاں بھی میسر ہوگی۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.kitaab.idealideaz.kitaabapp

ہم نے حتیٰ الامکان کوشش کی ہے کہ کتاب کو ایک معیاری ای ریڈنگ ایپ بنایا جائے۔ مزید یہ کہ مصنفین اور ناشرین کے لئے بھی کتاب ایک پلیٹ فارم ہے۔ مصنفین و ناشرین اپنی کتب ہمیں ارسال کر سکتے ہیں ہم بلا معاوضہ انہیں کتاب پر شائع کریں گے۔ ہم کتاب کی آن لائن لائبریری کو مسلسل وسیع کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مصنفین اور ناشرین سے رابطے میں ہیں۔ اگر آپ لوگ بھی اس سلسلے میں کوئی مدد کرنا چاہیں تو بڑا اچھا ہوگا۔

کتاب کے لئے ایک نظامِ تحفظِ جملہ حقوق پر بھی کام جاری ہے تا کہ غیر آزاد کتب کی پائریسی کو روکا جا سکے اور مصنفین و ناشرین کے خدشات کا بھرپور ازالہ کیا جا سکے۔

کتاب ڈائونلوڈ کیجئے اور اپنی تجاویز و آرا سے آگاہ کیجئے۔ حوصلہ افزائی کے لئے پلے اسٹور پہ ریٹنگ (درجہ بندی) اور رائے ضرور دیجئے گا۔ سوشل میڈیا پہ کتاب کو پسند کیجئے تا کہ نئی کتب اور نئی خصوصیات سے آپ بروقت آگاہ ہو سکیں۔

http://www.kitaabapp.com
www.facebook.com/kitaabapp
www.twitter.com/kitaab_app
www.instagram.com/kitaabapp



والسلام۔
 

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ، کتابوں کے ماخذ بھی بتا دیا کریں۔ کم از کم ایپ میں ہی، تاکہ ہم جیسے متن فراہم کرنے والے بھی اصل ماخذ سے کتاب حاصل کر سکیں۔ تصویروں سے تو یہی لگ رہا ہے کہ کچھ کتابیں ہماری یا محفل کی کتابوں میں سے ہی ہیں۔ اسی طرح شاید دوسری بھی نیٹ سے ہی حاصل ہوئی ہوں۔ اگر اصل کتاب تک بھی ہماری رسائی ہو سکے تو ممنون ہوں گے
 
ماشاء اللہ، کتابوں کے ماخذ بھی بتا دیا کریں۔ کم از کم ایپ میں ہی، تاکہ ہم جیسے متن فراہم کرنے والے بھی اصل ماخذ سے کتاب حاصل کر سکیں۔ تصویروں سے تو یہی لگ رہا ہے کہ کچھ کتابیں ہماری یا محفل کی کتابوں میں سے ہی ہیں۔ اسی طرح شاید دوسری بھی نیٹ سے ہی حاصل ہوئی ہوں۔ اگر اصل کتاب تک بھی ہماری رسائی ہو سکے تو ممنون ہوں گے
کتاب پر ہم چوری کی ہوئی کتب بالکل بھی شائع نہیں کر رہے۔ صرف وہ کتب موجود ہیں جو یا تو آزاد ہیں یا ان کے مصنفین یا ناشرین سے ہم نے باقاعدہ اجازت لی ہے۔
آپ نے بجا فرمایا۔ کچھ کتب آپ کی محفل سے لی گئی ہیں اور اگر آپ ایپ پر ان کتب کو ڈاونلوڈ کر کے پڑھیں گے تو اعترافَ خدمات کا باقاعدہ ایک صفحہ ہر کتاب میں موجود ہے جس میں اس کا ماخذ بھی بتایا گیا ہے اور اس کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔ جو کتب اردو محفل سے لی گئی ہیں ان میں اردو لائبریری کا لنک موجود ہے۔
 
اسی طرح کا ایک اور برقی کتب کی اشاعت کا نظام اردو اسپیس ھے جو میری معلومات کے مطابق 2012 سے ایپل اور اینڈروئڈ پر موجود ہے-
اردو اسپیس ہماری نظر سے گزرا ہوا ہے۔ لیکن اردو اسپیس کو ہم نے کسی بھی طرح ای ریڈنگ کے عالمی معیار کے قریب نہیں پایا۔ بہت سارے مسائل درپیش ہیں اس میں اور ہمارے زیادہ تر موبائلز پر تو ان کی ایپ چلی ہی نہیں۔ آپ ایک دفعہ "کتاب" پر پڑھ کر دیکھیے۔ انشااللہ مزہ آئے گا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
کتاب واقعی عمدہ کاوش ہے۔ لیکن مسلئہ یہ ہے کہ مفت ہے۔ اور مفت میں ملنے والی ہر چیز دیر پا نہیں ہوتی۔ جب اپنے پراجیکٹ سے آمدنی نہیں ہوتی تو کچھ عرصے بعد دل جمعی نہیں رہتی۔ آپ نے اس سلسلے میں کیا سوچا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
افسوس کہ پچھلے دو سالوں میں انھوں نے کسی کتاب کا اضافہ نہیں کیا۔ اور اب اسے پلے سٹور سے بھی غالبا نکال دیا گیا ہے۔ ورنہ یہ بھی واقعی اچھی ای بک ریڈر تھی۔
ان کی کتابوں میں کچھ افسانوں کو بھی بطور ناول شائع کیا گیا تھا۔ اور کچھ شاعری کی کتب ایسی بھی تھیں جن کے "شعرا" کو عروض سے واقفیت نہیں تھی۔ بہرحال ان کی لائبریری میں موجود ساتھ ستر کتب میرے پاس موجود ہیں، اور قابل قبول کتب کو میری لائبریری میں شائع کیا جائے گا۔
 
Top