کچھ ایسے ڈھب سے ہنر آزمایا کرتا تھا (ڈاکٹر کبیر اطہر)

نیرنگ خیال

لائبریرین
کچھ ایسے ڈھب سے ہنر آزمایا کرتا تھا
میں اُس کا جھوٹ بھی سچ کر دکھایا کرتا تھا

اور اب تو میں بھی سرِ راہ پھینک دیتا ہوں
کبھی میں پھول ندی میں بہایا کرتا تھا

کہیں میں دیر سے پہنچوں تو یاد آتا ہے
کہیں میں وقت سے پہلے بھی جایا کرتا تھا

مرے وجود میں جب بھی گھٹن سی ہوتی تھی
میں گھر کی چھت پہ کبوتر اڑایا کرتا تھا

بس اتنا دخل تھا میرا خدا کے کاموں میں
میں مرتے لوگوں کی جانیں بچایا کرتا تھا

یہ خود مجھے بھی بڑی دیر میں ہوا معلوم
کہ کوئی دکھ مجھے اندر سے کھایا کرتا تھا

میں اس کے عشق میں پاگل تھا پھر بھی دل میرا
مرے خلوص پہ تہمت لگایا کرتا تھا

لٹا کے نقدِ دل و جاں حسین چہروں پر
میں اپنی عمر کی قیمت چکایا کرتا تھا

کچھ اس لیے بھی زیادہ تھی روشنی میری
کہ میں چراغ نہیں دل جلایا کرتا تھا

یہ میں جو ہاتھ ہلاتا تھا راہ چلتے ہوئے
میں شہرِ خواب کے نقشے بنایا کرتا تھا

ہمارے دل میں بھی اک جوئے آب تھی جس میں
کسی کی یاد کا پنچھی نہایا کرتا تھا

کبیؔر اتنا اندھیرا تھا میرے کمرے میں
میں خواب میں بھی دریچے بنایا کرتا تھا

ڈاکٹر کبیر اطہر​
 
مدیر کی آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
تابش صاحب کی زمین ہے ۔ عمدہ شعر نکالے ہیں
کہیں میں دیر سے پہنچوں تو یاد آتا ہے​
کہیں میں وقت سے پہلے بھی جایا کرتا تھا
یہ میں جو ہاتھ ہلاتا تھا راہ چلتے ہوئے​
میں شہرِ خواب کے نقشے بنایا کرتا تھا
بہت خوب
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت اعلیٰ انتخاب، بہت ہی اعلیٰ اظہار۔ شکریہ
نوازش جنااااب۔۔۔ آپ کا نام دیکھ کر حیرت ہوئی کہ آپ کافی پرانے رکن ہیں اور ہم غریبوں کا آپ سے تعارف بالکل بھی نہیں ہے۔

بہت عمدہ انتخاب۔

شاعر شادی کے بعد اور شادی سے پہلے سسرال جانے کا ذکر کرتے ہوئے۔
ہاہاہاہاہاا۔۔۔ لاجواب تابش بھائی۔۔۔۔

بہترین ، لاجواب اور برجستہ اشعار ہیں!!!
شکریہ سر۔۔۔ انتخاب کی پذیرائی پر ممنون ہوں۔

واہ جی عمدہ شیئرنگ
شکریہ سر

تابش صاحب کی زمین ہے ۔ عمدہ شعر نکالے ہیں
کہیں میں دیر سے پہنچوں تو یاد آتا ہے
کہیں میں وقت سے پہلے بھی جایا کرتا تھا
یہ میں جو ہاتھ ہلاتا تھا راہ چلتے ہوئے
میں شہرِ خواب کے نقشے بنایا کرتا تھا
بہت خوب
ڈاکٹر صاحب صادق آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔ آرتھو پیڈک سرجن ہیں اور بہت عمدہ شاعری کرتے ہیں۔ آپ کو ان کی کچھ مزید غزلیں بھی پڑھوانے کا ارادہ ہے۔ امید ہے کہ ذوق سلیم پر گراں نہ گزریں گی۔ :)

واہ خوب۔۔۔
کمال۔۔۔
انتخاب کو پسند کرنے کا شکریہ عائشہ۔
 
سروش

محفلین
آپ کا نام دیکھ کر حیرت ہوئی کہ آپ کافی پرانے رکن ہیں اور ہم غریبوں کا آپ سے تعارف بالکل بھی نہیں ہے۔
بالکل درست فرمایا آپ نے عرصہ 9 سال سے اس فورم کا رکن ہوں لیکن پوسٹ کرنے کی اجازت 2016 میں ملی، ورنہ جب بھی پوسٹ کرتا تھا ، ایڈمن کی منظوری کی منتظر ہی رہتی تھی ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بالکل درست فرمایا آپ نے عرصہ 9 سال سے اس فورم کا رکن ہوں لیکن پوسٹ کرنے کی اجازت 2016 میں ملی، ورنہ جب بھی پوسٹ کرتا تھا ، ایڈمن کی منظوری کی منتظر ہی رہتی تھی ۔
آپ کے اس طویل صبر پر فدا۔۔۔۔ واللہ قناعت کا یہ منظر سوشل میڈیا پر کبھی نہیں دیکھا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
عمدہ انتخاب۔ بہت شکریہ۔
لیکن
نوازش جنااااب۔۔۔ آپ کا نام دیکھ کر حیرت ہوئی کہ آپ کافی پرانے رکن ہیں اور ہم غریبوں کا آپ سے تعارف بالکل بھی نہیں

محفل میں 'ہم غریبوں' صرف کم مراسلوں والے لوگ ہو سکتے ہیں۔

امید ہے کہ ذوق سلیم پر گراں نہ گزریں گی۔ :)
فلک شیر بھائی کا نام تو فلک شیر نہیں ہے؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عمدہ انتخاب۔ بہت شکریہ۔
پذیرائی پر شکرگزار ہوں۔

اوہ۔۔۔۔ :D

محفل میں 'ہم غریبوں' صرف کم مراسلوں والے لوگ ہو سکتے ہیں۔
یعنی نئے اراکین۔۔۔ :p

فلک شیر بھائی کا نام تو فلک شیر نہیں ہے؟
اچھا۔۔ پھر کیا نام ہے اگر فلک شیر نہیں ہے۔ :p
 
فلک شیر

محفلین
بالکل درست فرمایا آپ نے عرصہ 9 سال سے اس فورم کا رکن ہوں لیکن پوسٹ کرنے کی اجازت 2016 میں ملی، ورنہ جب بھی پوسٹ کرتا تھا ، ایڈمن کی منظوری کی منتظر ہی رہتی تھی ۔
اللہ اکبر
سیاست کے زمروں یا مذہبی دھاگوں میں لکھتے رہے؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اچھا۔۔ پھر کیا نام ہے اگر فلک شیر نہیں ہے۔ :p
میں نے کب کہا کہ ان کا نام فلک شیر نہیں ہے؟ میں نے تو نام کنفرم کرنے کی کوشش کی تھی۔
نہیں تو
بالکل بھی نہیں..... میرا نام تو فلک شیر ہے
دیکھا! مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا تھا کہ آپ کا نام فلک شیر ہے۔

میرا نام ہے ذوالقرنین.... تخلص فلک شیر کرتا ہوں نثری شاعری بحور سے آزاد والی میں
ہو ہو ہو ہو
منتظمین کو بلائیں۔ ایک اور ڈبل آئی ڈی کا سراغ مل گیا۔

ویسے آپ دونوں نے میرے ایک بہت ہی اہم پوائنٹ کا کیا حشر کر دیا۔
ذوالقرنین نے آپ کے لیے 'ذوق فلک شیر' کے بجائے 'سلیم' صاحب کا نام لکھا تھا۔ میں نے کوشش کی کہ یہ ٹھیک ہو جائے تو اب فلک شیر بھائی انکشاف کر رہے ہیں کہ ان کا نام فلک شیر بھی ہے اور ذوالقرنین بھی۔ :shock:
 
فلک شیر

محفلین
منتظمین کو بلائیں۔ ایک اور ڈبل آئی ڈی کا سراغ مل گیا۔
ذوالقرنین نے آپ کے لیے 'ذوق فلک شیر' کے بجائے 'سلیم' صاحب کا نام لکھا تھا۔ میں نے کوشش کی کہ یہ ٹھیک ہو جائے تو اب فلک شیر بھائی انکشاف کر رہے ہیں کہ ان کا نام فلک شیر بھی ہے اور ذوالقرنین بھی۔ :shock:
آج کل یہ فیشن اِن ہے نا، اس لیے ہم دونوں آئی ڈی آئی ڈی کھیلتے ہیں :)
 
Top