تازہ کیفیت نامے

پاکستان کا کوئی ندی نالہ چشمہ غلاظت سے نہیں بچا
علی وقار
علی وقار
اصل میں، یہ الفاظ اچھے معانی میں استعمال ہوتے تھے، ندی نالہ۔ پاکستان میں، ندیاں تو اب بھی کسی نہ کسی حد تک اپنے نام کی لاج رکھے ہوئے ہیں۔ بڑے شہروں میں نالے تو بالکل ہی آلودہ اور متعفن ہو چکے ہیں۔ بالخصوص راولپنڈی میں نالہ لئی تو سب سے زیادہ بدنام ہے۔ عزیز ملک مرحوم کی کتاب ٰراول دیس ٰ میں پڑھا تھا کہ پاکستان بننے سے قبل نالہ لئی کے پانی سے مسلمان وضو کیا کرتے تھے۔
امجد میانداد
امجد میانداد
افسوسناک لیکن یہی حقیقت ہے۔
حال ہی میں ہمارے ادارے کی ایک ویڈیو (Death of a river) دریا کی موت - قاہرہ میں منعقد ہونے والے ورلڈ اَربن فورم کے اربن سینما میں فیچر ہوئی اور دکھائی گئی۔ اس میں بھی اسی پریشانی کا اظہار کیا گیا ہے۔
الف نظامی
الف نظامی
السلام علیکم۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔ تعارف کے زمرے میں اپنے بارے میں مزید بتائیے۔
عبدالشکور قمر
عبدالشکور قمر
لیکن خیر، آج بارہ سال بعد اس لڑکے نے گھر ہی ایک چھوٹی سی لائبریری بنا رکھی ہے، کتابوں سے عشق ہے، کلاسیکی شعرا بے حد پسند ہیں،اور کلاسیکی شاعری ہی کے دلدادہ ہیں. اور تصوف کے پیروکار 🙂. وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ.
ا
اربش علی
ما شاء اللہ۔ خدا آپ کے ذوقِ علم کو فزوں کرے۔ بس اسی طرح تعارف کی ایک لڑی بھی ڈال دیجیے، تاکہ محفلین آپ کو باقاعدہ خوش آمدید کہیں۔ دیگر سوالات وہ خود کر لیں گے۔
عبدالشکور قمر
عبدالشکور قمر
اس فورم کا انٹرفیس بہت غیر مانوس سا ہے، اور اصطلاحات پیچیدہ... کچھ وقت لگ جائے گا سیکھتے سیکھتے بھی. یہ بالکل ہمارے اسلام آباد کے جیسا ہے. سب راستے ایک جیسے لگتے ہیں 😁
یَا آلَ بَیْتِ رَسُوْلِ اللّٰهِ حُبُّکُمْ
فَرْضٌ مِّنَ اللّٰهِ فِی الْقُرْآنِ اَنْزَلَهُ
یَکْفِیْکُمْ مِنْ عَظِیْمِ الْفَخْرِاَنَّکُمْ
مَنْ لَمْ یُصَلِّ عَلَیْکُمْ لَا صَلاَة لَهُ
(امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ)
السلام و علیکم ۔ ۔ ۔ امید ہے سب خیریت سے ہونگے ۔۔وجہ غیر حاضری (حالانکہ کسی نے پوچھا نہین مگر ہم پھر بھی بتائے دے رہے ہیں ) دراصل ہماری سیٹ بدل گئی ہے ہماری سکرین بالکل باس کے سامنے آگئی ہے منع تو خیر وہ نہیں کرینگے مگر میں کوئی موقع نہیں دینا چاہتا باقی گاہے بگاہے نظر ڈال لیتا ہوں ۔
گفت که با بال و پری، من پر و بالت ندهم
در هوسِ بال و پرش بی‌پر و پرکنده شدم
ا
اربش علی
اُس نے کہا کہ تو (پہلے ہی) صاحبِ بال و پر ہے، میں تجھے (اپنے) بال و پر عطا نہ کروں گا۔اُس کے بال و پر کی ہوس و خواہش میں مَیں بے پر اور بے پرواز (درماندہ و عاجز) ہو گیا۔
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
پرکندہ کے کیا معنی ہوئے؟
ا
اربش علی
لفظی معنی: پر کٹا
مجازاً عاجز و درماندہ ۔ اور پراکندہ/پراگندہ کے مخفف کے طور پر بھی مستعمل ہے۔
لغت نامہ دہخدا: پرکنده. [ پ َ ک َ دَ / دِ ] ( ص مرکب ) کنایه از درمانده و عاجز شده باشد. ( برهان ). || پراکنده :
از آن قصائدِ پرکنده دفتری کردم
ازرقی
کند باد پرکنده خاکِ مرا
نبیند کسی جانِ پاکِ مرا
نظامی
فرہنگِ عمید:
۱۔مرغی که پَرهایش را کنده باشند
۲۔ [مجاز] درمانده، عاجز
پراکنده، متفرق
در دفتر طبیب خرد باب عشق نیست
اے دل بہ درد خو کن و نام دوا مپرس
نامعلوم۔
عقل کے طبیب کے نصاب میں عشق کا باب نہیں پڑھایا جاتا
اے دل تو درد کو عادت بنالے اور اس درد کی دوا کا نام نہ پوچھ
چلو چلو ملتان چلو تازہ ہوا کے جھونکے کے لئے
اڑ چلے گا ابھی اے یار ذرا بال تو کھول
تجھ کو بننا ہے پری زاد تو پر پیدا کر

رنگ چاہے اگر اس باغ میں آزادی کا
نکہت گل کی طرح شوق سفر پیدا کر
بدنیت لوگوں نے بدنیت کتے پال رکھے ہیں! بدنیتی اصل جہالت ہے چاہے لاکھ زبان داں ہو۔
علی وقار
علی وقار
یہ کیفیت نامہ آپ کے شایانِ شان محسوس نہ ہوا۔
سید رافع
سید رافع
بدنیتی کی سنگینی کو ظاہر کیا۔ کتا حرص کی علامت ہے۔ لیکن ناجانے ان لوگوں کو کس چیز کی حرص ہے؟
اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان فرحت نشان ہے کہ قیامت کے دن اللہ عزوجل فرمائے گا، کہاں ہیں وہ لوگ جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کیا کرتے تھے۔ آج میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا کیونکہ آج میرے سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہے۔۔۔
(صحیح مسلم)
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
اوور سپلائی اصل مسئلہ ہے... باقی سب ثانوی ہے. میں نے تو سوچا ہوا ہے کہ بچوں کو میڈیکل یا انجینئرنگ نہیں کروانی...
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
باقی جس کی پریکٹس چل نکلے، اس کے پاکستان میں بھی کم وارے نیارے نہیں. میری والد ہ کے جو کنسلٹنگ فزیشن ہیں وہ ایک وزٹ کی ساڑھے پانچ ہزار فیس لیتے ہیں!
عدنان عمر
عدنان عمر
میرے خیال میں نئے یا جونیئر ڈاکٹرز کے مقابلے میں ماہرین اور سینئر ڈاکٹرز کا ملک چھوڑ جانا زیادہ نقصان دہ ہے۔ ماہرین کی ضرورت عوام ہی نہیں جونیئر ڈاکٹرز کو بھی ہوتی ہے۔ وہ پیچیدہ طبی کیسز سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا فقدان علاج کے معیار میں گراوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ( سورۃ توبہ 128 )
بیشک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے، وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مسلمانوں پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے ہیں ۔
بہت عرصے بعد وارث بھائی اور شمشاد بھائی کی وفات کی خبر ملی دل بہت اداس ہو گیا۔
اللہ پاک ان کی آخری منزلیں آسان فرمائے آمین۔
Top