تازہ کیفیت نامے

سیدالاستغفار۔
اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا ،جو شخص یقین کے ساتھ یہ الفاظ رات کو پڑھے گا،پھر صبح ہونے سے پہلےمرگیا تو وہ جنتیوں میں اٹھایا جائے گا اور اگر دن کے وقت پڑھے گا،پھر شام ہونے سے پہلےمر گیا تووہ جنتیوں میں اٹھایاجائے گا۔
اللهم أنت ربي، لا إله إلا أنت، خلقتني وأنا عبدك، وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء لك بنعمتك علي، وأبوء لك بذنبي، فاغفر لي، فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت۔
(صحیح بخاری)
پھر وقت ہو گیا ہے اذانِ بلال کا
صحرائے زندگی مجھے سُونا دکھائے دے

سوچوں تمام دن درِ اقدس کو میں قمرؔ
آتے ہی نیند گنبدِ خضریٰ دکھائی دے
جس دین کے تم علم بردار ہو وہ فرد کی قدر وقیمت کو تسلیم کرتا ہے اور اس کی اس طرح تربیت کرتا ہے کہ وہ اپنا سب کچھ خدا اور بندوں کی خدمت میں صرف کردے۔ اس دین قیم کے ممکنات مضمر ابھی ختم نہیں ہوئے۔ یہ دین اب بھی ایک نئی دنیا پیدا کرسکتا ہے جس میں غریب امیروں سے ٹیکس وصول کریں۔ جس میں انسانی سوسائٹی معدوں کی مساوات پر نہیں بلکہ روحوں کی مساوات پر قائم ہو۔ (فرمانِ اقبال: ذکرِ اقبال۔ص:162)
انتخاب: محمد خرم یاسین
محمداحمد
محمداحمد
غریب امیروں سے ٹیکس کیسے وصول کر سکتے ہیں؟ اس بات سے اقبال رح کی کیا مراد ہے؟
محمد خرم یاسین
محمد خرم یاسین
اس سے مراد زکوٰۃ اور صدقات کا نظام ہے۔ علامہ اقبال کا مضمون قومی زندگی، ان کا خطبہ عید بادشاہی مسجد اور علم الاقتصاد میں کئی مقامات پر اس کی مزید تفصیل موجود ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔
محمداحمد
محمداحمد
بہت شکریہ
Top