تازہ کیفیت نامے

وصل اللہ علی نورٍ کزُو شُد نور ہا پیدا
زمیں از حُبِّ اُو ساکن فلک در عشق اُو شیدا


اور اللہ عزوجل کی رحمت ہو اس نور پر کہ جس سے تمام نور پیدا ہوئے،
زمین جس کی محبت کی وجہ سے قرار پکڑے ہوئے ہے اور آسمان جس کے عشق میں وارفتہ ہے۔۔۔
(علامہ عبدالرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ)
سیما علی
سیما علی
سبحان اللہ !!؀
جاسمن
جاسمن
اگر زمین ان کی محبت میں قرار پکڑے ہوئے ہے تو ہمیں تو اتنا کچھ ملا ہے اور مل سکتا ہے کہ جس کی کوئی حد مقرر نہیں کی جا سکتی۔
الحمد اللہ رب العالمین
کہ ہمیں پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا اُمتی بنایا۔
الشفاء
الشفاء
بجا فرمایا۔ یہ ایسا شرف ہے جو اللہ عزوجل نے بغیر مانگے محض اپنے فضل سے ہمیں عطا فرما دیا ہے جس پر اس کریم کا جتنا شکر ادا کیا جائے، کم ہے۔ اس شرف کی صحیح قدروقیمت قیامت کے دن معلوم ہو گی۔۔۔
سیدالاستغفار۔
اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا ،جو شخص یقین کے ساتھ یہ الفاظ رات کو پڑھے گا،پھر صبح ہونے سے پہلےمرگیا تو وہ جنتیوں میں اٹھایا جائے گا اور اگر دن کے وقت پڑھے گا،پھر شام ہونے سے پہلےمر گیا تووہ جنتیوں میں اٹھایاجائے گا۔
اللهم أنت ربي، لا إله إلا أنت، خلقتني وأنا عبدك، وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء لك بنعمتك علي، وأبوء لك بذنبي، فاغفر لي، فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت۔
(صحیح بخاری)
پھر وقت ہو گیا ہے اذانِ بلال کا
صحرائے زندگی مجھے سُونا دکھائے دے

سوچوں تمام دن درِ اقدس کو میں قمرؔ
آتے ہی نیند گنبدِ خضریٰ دکھائی دے
Top