20 سوال کر کے جواب معلوم کیجئے

قیصرانی

لائبریرین
کیسے کھیلنا ہے مجھے کوئی بتائے بھی۔
یہ بہت پرانا کھیل ہے۔
آپ کو 20 سوالوں میں یہ معلوم کرنا ہے
کہ میں نے کیا چیزسوچی ہے؟

قواعد

کسی موصوع ہر پابندی نہیں۔ لیکن کواردو محفل کے اصولوں کی حد میں ہونا ضرورئ ہے۔

- جب تک آپ کےسوال کا جواب ہاں یا نہیں مل نہ جائے آپ دوسرا سوال نہیں کرسکتے- ہر شحص کےسوال و جواب کی گنتی علحیدہ ہے یعنی ہرشخص 20 سوال کرسکتا ہے۔

- اگر کسی نےصحیح جواب دے دیا تو کھیل مکمل ہوگیا ۔اب جینے والا نیا کھیل شروع کرئےگا۔

- اگر جیتنےوالا نیا کھیل شروع کرنے پر رضامند نہیں تو اور کوئ شخص رضا کارنہ طور پر اپنی خدمات پیش کرسکتا ہے- جیتنے والوں کےنام شائع ہونگے۔

- آف لائن اوقات میں ماڈریٹر ایک دفعہ صبح اور ایک دفعہ شام آ کر“ ہاں یا نہیں“ کے جواب لکھےگا۔

- اگر کھیل کا ماڈریٹر جواب میں غلطی کرتا ہے۔ تو سب کھیلنے والےممبر وہ گیم جیت گے۔

کھیل کی ایک مثال ہے

1 - کیا اسکا شمار بناتات، حیوانات، مدنیات ؟
ہاں۔
2 - کیا اسکا شمار حیوانات میں ہوتا ہے؟
ہاں۔
3 - کیا اس کا شمار انسانوں میں ہے
ہاں۔
4 - کیا اس کا شمار عورتوں میں آتا ہے
نہیں۔
5- کیا یہ شحض زندہ ہے؟
نہیں۔
6 - کیا یہ شخص ایشیا میں تھا؟
ہاں
7 - کیا یہ شخص پاکستان میں تھا
ہاں۔
8 - کیا یہ شخص فلموں میں تھا
نہیں
9 - کیا یہ شخص سیاست میں تھا
ہاں
10 - کیا یہ شخص 1975 کے بعد تھا
نہیں
11 - کیا یہ شحص 1960 پہلے تھا۔
ہاں ۔
12 - کیا پاکستان کےبنانےمیں حصہ تھا۔
ہاں۔
13 - کیا یہ شخص بانی پاکستان تھا۔
ہاں۔
14 - کیا یہ شخصیت قائد اعظم تھے۔
ہاں۔
 
دلاور خان

لائبریرین
میرے خیال میں کیٹگریز پہلے ترتیب دے لی جائیں کہ کسوٹی میں بھی یہی ہوتا تھا

1۔ شخصیت
2۔ جانور
3۔ جگہ
4۔ واقعہ

سوچنے والا یہ بتادے کہ اس نے جو سوچا ہے وہ کس کیٹگری سے تعلق رکھتا ہے۔ تاکہ سوالات اسی کی مناسبت سے کیے جائیں۔

ٹھیک کہا نہ ماہی احمد قیصرانی زیک شمشاد :)
 
کسوٹی میں ایسا ہی ہوتا ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
میرے خیال میں کیٹگریز پہلے ترتیب دے لی جائیں کہ کسوٹی میں بھی یہی ہوتا تھا

1۔ شخصیت
2۔ جانور
3۔ جگہ
4۔ واقعہ

سوچنے والا یہ بتادے کہ اس نے جو سوچا ہے وہ کس کیٹگری سے تعلق رکھتا ہے۔ تاکہ سوالات اسی کی مناسبت سے کیے جائیں۔

ٹھیک کہا نہ ماہی احمد قیصرانی زیک شمشاد :)
یہ تو آپ اپنے سوال میں بھی پوچھ سکتے ہیں نا یعنی یہ ہر شخص کا پہلا سوال ہو گا۔۔۔
 
Top