محمد یعقوب آسی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • محمد یعقوب آسی کا آخری کیفیت نامہ::cry:
    دنیا میں آنا اور دنیا سے جانا؛ اپنے اختیار کی نہیں مقدر کی بات ہے۔ اس کو محفل پر منطبق نہ کریں۔ بہت شکریہ۔
    اللہ آپ سے راضی ہو آسی بابا!!! آمین۔۔۔۔ ہماری کتنی کم عقلی ہے کہ ہم سمجھتے ہیں سب ایسا ہی رہے گا جیسا ہے، دنیا میرا انتظار کرے گی۔۔۔۔ میں ذرا اپنے کام نمٹا لوں پھر آپ سے سیکھوں گی، آپ سے سنوں گی، آپ سے نصیحت مانگا کروں گی۔۔۔۔۔ اور اب آپ ہی چلے گئے ہیں۔۔۔دنیا نہیں رکے گی۔۔۔۔ مگر یعقوب آسی بھی نہیں ہو گا کوئی اس میں۔۔۔۔
    ماہی احمد
    ماہی احمد
    الفاظ ختم ہیں۔۔۔ بس دعائیں ہیں۔۔۔۔
    دنیا میں آنا اور دنیا سے جانا؛ اپنے اختیار کی نہیں مقدر کی بات ہے۔ اس کو محفل پر منطبق نہ کریں۔ بہت شکریہ۔
    یاسر شاہ
    یاسر شاہ
    محترمی دنیا میں کہاں رہا جائے اس میں اختیار کو دخل ضرور ہے -آیا کریں آپ سے ہم سب کو سیکھنے کو مل جاتا ہے -فیس بک سے تو کہیں بہتر ہے یہ محفل -دنیا میں آنا اگرچہ مقدر کی بات ہے اردو محفل میں آنا اردو کی قدر کی بات ہے-انطباق پر معذرت -
    الف نظامی
    الف نظامی
    خوش آمدید سر!
    آسی صاحب ! محفل کی مثال دنیا کی سی ہے۔ یہاں ہر طرح کے لوگ ہیں۔ ہم ناپسندیدہ لوگوں کی وجہ سے دنیا چھوڑ کر نہیں جاتے بلکہ صرف اُن سے بچ کر چلنا سیکھ لیتے ہیں۔ یہی مناسب طریقہ ہے۔
    ل
    لئیق احمد
    آپ کی رائے سے متفق نہیں ہوں۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    لئیق بھائی آپ کو اختلاف کا پورا حق ہے۔
    محمد یعقوب آسی
    محمد یعقوب آسی
    جنابِ محمد احمد صاحب۔ میں دنیا کو نہیں اس محفل کو چھوڑ رہا ہوں جس میں بروں اور برائی کا سکہ چلتا ہے۔ میں اس ماحول میں نہیں رہ سکتا جہاں میرے مراسلے اور میرا سٹیٹس تک حذف کیا جا رہا ہو۔ ۔۔۔ مقاماتِ آہ و فغاں اور بھی ہیں (اقبالؔ)۔
    میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ مجھے اس فورم سے جانے دیا جائے۔ وہ راستہ ہی بند ہے تو مجھے خود نکال دو یار
    ل
    لئیق احمد
    اگر آپ جانے پر مصر ہی ہیں تو آپ سے رابطے کا متبادل طریقہ بتا دیجئے، ہم خود وہاں حاضری دے دیا کرینگے۔
    السلام علیکم مرشدی آپ کا مضمون پڑھا تو گویا اسی کا ہو کر رہ گیا لفظوں کا سحر نثر کی پیوستگی کہ تسبیح کے دانے ہوں جیسے جو اپنے قاری کو منہمک کیے جاتے ہیں۔ مرشدی شعر کہنے کی سعی کرتا ہوں مگر کوئی مصلح نہیں ملا جو رطب و یابس کو جدا جدا کر دےآپ سے گزارش ہے کہ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ لمحات اس حقیر کی جھولی میں بطور خیرات ڈال دیں میرا بھی کاسہ بھر جائے گا اور آپ تو سخی ہیں ہی۔۔
    السلام علیکم۔ قبلہ ابھی محفل میں کسی کے تبصرے سے معلوم ہوا کہ آپ اب نہیں آتے۔۔۔ ایسا کیا ہوا محترم؟ اللہ خیر کرے۔۔۔
    ۔۔۔ آپ کی طرف سے "ناپسندیدہ" کی اولین ریٹنگ کے لئے بھی ممنون ہوں۔
    محمد یعقوب آسی
    محمد یعقوب آسی
    میں تو ناظمین سے رپورٹ اور دیگر ہر اس طریقے سے جو میں کر سکا، یہاں تک گزارش کر چکا ہے کہ صاحبو! مجھے جانے کی اجازت نہیں دیتے تو نکال ہی دیجئے۔ مجھے یہ بھی منظور ہے۔ اور اس بے زاری کی وجہ ایسے چھوٹے موٹے موضوعات نہیں، بہت کچھ باقابلِ برداشت حد تک دل دوز ہے۔ چلئے آپ ہی میری مدد کر دیجئے۔ میں چاہتا ہوں کہ میرا اکاؤنٹ بند کر دیا جائے۔ جب تک چل رہا ہے، دروازہ کھلا دیکھ کر آ جاتا ہوں۔
    ۔۔ ع: کِکر تے انگور چڑھایا، ہر گُچھا زخمایا (میاں محمد بخش)۔
    نکتہ ور
    نکتہ ور
    'کچھا' زخمایا ؟؟؟
    محمد یعقوب آسی
    محمد یعقوب آسی
    اچھا نکتہ اٹھایا ہے۔ یہاں مسئلہ کچھ فانٹ کا بھی ہے۔ مثلاً: میں نے مُتشاعر لکھنے کی کوشش کی متشاعر لکھا گیا۔ اب ایک جگاڑ لگایا، سو لگ گیا اور گُچھا ٹھیک پڑھا جا رہا ہے۔
    ۔۔۔ کتنا آسان نسخہ ہے! کوئی ہمارے لئے دعا کر دے، ہماری عادتیں بدل جائیں! آمین۔۔ نہ بدلیں تو؟ "اللہ کو منظور نہیں تھا" ۔۔۔ ؟؟؟
    ابن رضا
    ابن رضا
    مطلب ہم نے( اپنے حصے کا) خود کچھ نہیں کرنا.
    ۔۔ میں اردو محفل سے مستقل طور پر جانا چاہتا تھا، مجھے باہر کا راستہ نہیں ملا۔ کوئی ایڈمن نیکی کرے، مجھے حذف کر دے۔ بہت مہربانی ہو گی۔
    جاسمن
    جاسمن
    شمشاد بھائی چلے گئے۔قیصرانی بھائی کبھی کبھی آتے ہیں۔ جیہ چلی گئیں۔وہ لوگ اب آ تے ہی نہیں۔اب آپ بھی ایسی باتیں کر رہے ہیں۔اگر کوئی محفلین غلط بات کرتا ہے تو باقی کثیر تعداد میں مھفلین آپ کا کس قدر ادب کرتے ہیں۔ آپ سے محبت کرتے ہیں۔اپ کے مشورے،آپ کی اصلاح،آپ کی تجاویز کی اہمیت ٹاپ پہ ہے۔
    جاسمن
    جاسمن
    سر! محلے میں بھی ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ نوکری کی جگہ پہ بھی کئی بار ناگواری ہوتی ہے۔ رشتہ داری بھی نہیں چھوڑی جاتی۔ شہر نہیں چھوڑے جاتے۔ پاکستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔ جیسا ہے۔۔۔۔کیا دل چاہتا ہے اسے چھوڑ دیں۔ یہ سوچ کرہی دل رکنے لگتا ہے۔
    یہاں بھی ہر طرح کے لوگ ہیں۔
    کاشف اختر
    کاشف اختر
    سر ! اگر آپ میری وجہ سے جانا چاہتے ہیں ، جیسا کہ میرے لئے قرین قیاس یہی ہے ۔ اس لئے کہ عشق است و ہزار بدگمانی ، تو معذرت کے ساتھ عرض کرنا چاہوں گا کہ آپ محفل سے نہ جائیں اس میں دیگر محفلین کا شدید نقصان ہے ۔ آپ مجھے محفل سے خارج کروا دیں ۔ اگر مناسب سمجھیں تو؟
    ۔۔۔ ایک اہم درخواست: کوئی دوست مجھے "اصلاح و تبصرہ" وغیرہ کی کسی پوسٹ میں ٹیگ نہ کریں۔ بہت نوازش۔
    جاسمن
    جاسمن
    آپ ناراض ہیں۔
    ہمیں بہت تکلیف ہو رہی ہے آپ کی ناراضگی سے۔
    ۔۔ آپ کا کہا اگر حرفِ آخر ہے تو کسی سے مشورہ طلب کر کے اس کو تو رسوا نہ کیجئے۔
    کاشف اختر
    کاشف اختر
    سر ! بعض دفعہ فہم کا قصور اپنی بات پر اصرار کا باعث ہوتا ہے ۔ یہی حال فقیر کا ہے ۔ دعا فرمائیں اللہ صحیح سمجھ عطا فرمائے
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top