آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

یہ بتائیں آلوؤں میں مصالحہ بھرا کیسے تھا؟
یہ تو ہمارا کاروباری راز ہے، آپ کو بتا کر اپنے ہاتھ پاؤں کٹا لیں؟ :) :) :)

خیر اب آپ کی بات کیسے ٹالی جا سکتی ہے بھلا۔ تو ملاحظہ فرمائیں ترکیب۔ :) :) :)

- چھوٹے چھوٹے آلؤں کو اچھی طرح دھو کر چھلکا اتار لیں
- پھر ایک سرے سے دوسرے سرے کی طرف چاقو سے چیرا لگائیں جیسے اس کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ہو لیکن دوسرے سرے سے نصف انچ قبل ہی رک جائیں
- اب دوسرے سرے سے آلو کو چیرنے کا عمل دہرائیں لیکن اس دفعہ آلو کو نوے درجہ گھما لیں تاکہ یہ چیرا پہلے والے چیرے سے مل کر آلو کو دو حصوں میں تقسیم نہ کر دے اس طرح آلو درمیان سے چار حصوں میں تقسیم ہوگا لیکن اس کی قاشیں علیحدہ نہیں ہوں گی
- اب دونوں سروں سے چیرے میں نمک ملا سوکھا مسالہ بھر دیں (ہم نے درمیان میں مٹر کے چند دانے بھی اٹکا دیے تھے)
- اب سیدھے پیندے والی کسی کڑاہی میں ذرا سا تیل ڈال کر آلوؤں کی ایک پرت بچھا دیں
- ڈھکن بند کر کے ہلکی آنچ میں تیل کی بھاپ کی مدد سے آلو کو تلنے اور گلنے دیں
- تھوڑی تھوڑی دیر بعد آلؤں کو گھما دیں تاکہ ہر جانب سے سنہری مائل رنگ آ جائے
- آلو بکھرنے نہ پائیں اس بات کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے

واضح رہے کہ اس سے ملتا جلتا پکوان کسی کے گھر کھایا تھا۔ اس کے بعد آلو کو اس مخصوص انداز میں کاٹنے سے لے کر دیگر کئی تخریب کاریاں ہماری اپنی ہیں لہٰذا اپنی ذمہ داری پر پکائیں۔۔۔ کسی مسئلے کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا۔ :) :) :)

IMG_20121210_221807.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
ترکیب سمجھ میں آ گئی۔ میں سمجھا کہ بیچ میں سے آلوؤں کو کھوکھلا کر کے مصالحہ بھرا تھا۔
 
مجھے بھی کھانے ہیں بھائی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تو پہلے بتانا چاہیے تھا بٹیا رانی، اب تو بچا بھی نہیں۔ آپ ایسا کیجیے کہ بھائی کے پاس آنے کی تیاری کیجیے تب تک ہم اسے پھر سے بنانے کی تیاری کرتے ہیں۔ اب تو گھر میں اس کے لیے مخصوص چھوٹے آلو بھی ختم ہیں جو اس ویک اینڈ جا کر خرید لائیں گے ان شاء اللہ۔ :) :) :)
 
تو پہلے بتانا چاہیے تھا بٹیا رانی، اب تو بچا بھی نہیں۔ آپ ایسا کیجیے کہ بھائی کے پاس آنے کی تیاری کیجیے تب تک ہم اسے پھر سے بنانے کی تیاری کرتے ہیں۔ اب تو گھر میں اس کے لیے مخصوص چھوٹے آلو بھی ختم ہیں جو اس ویک اینڈ جا کر خرید لائیں گے ان شاء اللہ۔ :) :) :)
:(میرے لئے کچھ بھی نہیں بچا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔:(
 
:(میرے لئے کچھ بھی نہیں بچا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ :(
افف! اب یوں منہ کیوں بنایا جا رہا ہے آخر؟ آپ کا حصہ آپ کے اپنے بھیا نے کھا لیا ہوگا، آپ بھی بدلے میں ان کے حصے کا کچھ کھا لیں اور پھر منہ چڑا دیں۔۔۔ بات ختم! :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
خاتون خانہ کا نزول ہو چکا ہے لہذا یہ تجربے وہی کریں گی کہ انہوں نے یہ ترکیب پڑھوا دی گئی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اسی طرح جو سیب کا بیج نکالنے والا آلہ ہوتا ہے، اس کی مدد سے آلو میں سوراخ کر لیں آر پار۔ پھر دونوں طرف سے ایک انچ جتنے کاٹ کر سٹاپر بنا لیں۔ آلو کے درمیان گوشت، سبزیاں مصالحے جو چاہیں بھر دیں اور سٹاپر لگا کر روسٹ، گرلڈ یا پھر فرائی کر لیں :)
 
Top