محترم بھائی ۔۔ بلاشک اس داد سے بہتر داد ممکن ہی نہیں تھی ۔۔
بلا شبہ ہکا بکا رہ گیا تھا میں۔محترم بھائی ۔۔ بلاشک اس داد سے بہتر داد ممکن ہی نہیں تھی ۔۔
بہت شکریہ محسن وقار علی صاحب۔ ممنون ہوں
غزل پسند فرمانے پر شکریہ۔واہ خوب غزل ہے، جی بھر کے غصہ نکالا ہے
برادرم شیزان آپ کی محبتوں پر ممنون ہوں۔ارزانیوں پہ اپنی پشیماں ہے کس قدر
اے میرے خواب! اس کا سراپا خرید لا
لاجواب۔۔
سبھی اشعار دل چھو لینے والے ہیں۔۔
بس پہلے شعر میں فاحشہ مزاج تھوڑا سا کھٹکتا ہے فاتح بھائی۔۔۔
باقی میں تو پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ آپ شاعروں کے منٹو ہیں
ہاہاہااہاہاغزل پسند فرمانے پر شکریہ۔
اس سے اگلے جملے پر فی الحال خاموش ہوں
بہت شکریہ نیرنگ خیالبہت خوبصورت اور زبردست۔۔۔ اک اک شعر ہی کمال ہے۔۔۔ میری طرف سے بہت بہت سی داد۔۔۔ ۔۔
اور یہ دو اشعار تو لاجواب
جا اس کے در پہ عرقِ ندامت لیے ہوئے
جامِ انا کو بیچ کے کاسہ خرید لا
ارزانیوں پہ اپنی پشیماں ہے کس قدر
اے میرے خواب! اس کا سراپا خرید لا
شکریہ بلالآج پھر پڑھی اور ویسا ہی مزہ آیا جیسا پہلی بار آیا تھا۔
کمال لکھتے ہیں آپ فاتح بھائی
برادرم، شاعری کی اقسام سے آپ کی مراد یقیناً وہ مختلف لہجے ہیں جو ان دو غزلوں اور ایک نظم میں در آئے ہیں۔۔۔ دراصل ہم نے خود کو کسی خاص لہجے یا آہنگ کی چھاپ سے آزاد رکھا ہے اور جس لمحے اندر کی جو کیفیت ہوتی ہے فقط اسے ہی کاغذ پر منتقل کرتے ہیں اور چونکہ کیفیات بدلتی رہتی ہیں لہٰذا لہجہ بھی مختلف ہوتا ہے۔آج پھر الرٹ میں فاتح برادر کی تین اقسام کی لاجواب شاعری میرے سامنے ہے۔ان کو میں جب بھی پڑھتا ہوں عجیب مزا آتا ہے۔میرے خیال میں فاتح میر یا غالب کے زمانے میں پیدا ہوتے لوگ ان کو بھی پوجتے۔
فاتح آج کے زمانے کی پیداوار ہے جہاں نفسا نفسی کی وجہ سے لوگوں کو خود کا نہیں پتا ۔فاتح کی شاعری کو وہ کیا جا نیں گے۔
فاتحِ عالم! پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں ۔ فاتح الدین بشیرؔ
اس سے پہلے کہ چاندنی ہو سیاہ ۔ فاتح الدین بشیرؔ
اے فاحشہ مزاج! تماشا خرید لا ۔ فاتح الدین بشیر
بہت خوب فاتح برادر ۔۔ جگ جگ جیو
بزرگوارم، پذیرائی اور نیک تمناؤں پر تہ دل س ممنون ہوں۔ہمیشہ کی طرح منفرد
بہت سی داد آپ کی کاوش کی نظر
اللہ کرے زور قلم زیادہ
ہیں!!!! ڈائمنڈ مارکیٹ ''اقبال ٹاؤن'' تو نہیں ہے؟؟ڈائمنڈ مارکیٹ لاہور
بہت ہی خوبصورت۔بہت باغی غزل ہے۔نیلام کر دے رات کی یہ زرد چاندنی
سورج کے دام صبح کا تارا خرید لا