چلو بھئی بچو سب ادھر آ جاؤ۔ اور اپنے سعود انکل کا شکریہ ادا کرو۔ شکریہ سعود انکل۔
کالے کوے جا اڑ جا
شور سے میرا سر نہ دُکھا
ہوا ہوا گُھوم کے آ
ڈالی ڈالی کو مہکا
بادل بادل مینہہ برسا
پتوں کے مُکھڑے دھو جا
بجلی بجلی یوں نہ ڈرا
میں ہُوں بچہ چھوٹا سا
واقعی۔بلبل کا بچہ
کھاتا تھا کھچڑی
پیتا تھا پانی
گاتا تھا گانے
میرے سرہانے
اک دن اڑایا
واپس نہ آیا
بلبل کا بچہ
-------------
پوری نظم اب یاد نہیں آ رہی لیکن اس ادھوری نظم میں بھی "بلبل کا بچہ" کی جگہ "میرا بچپن" پڑھا جائے تو کلیاں چٹختی ہیں خیالوں میں۔