مدینہ کے قریب موجود وادیِ جن ۔۔

شمشاد

لائبریرین
عمر بھائی لوگوں نے باتیں بنا رکھی ہیں کہ مدینہ شریف میں وادی جن ہے۔ اور وہاں گاڑیاں خود بخود چلتی ہیں اور زمین پر پانی گراؤ تو اترائی کی بجائے چڑھائی کی طرف جاتا ہے۔ وہاں جنات یہ سب کچھ کرتے ہیں۔

میں بذات خود وہاں پر گیا ہوں اور یہ سب جھوٹ ہے۔ وہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اس جگہ کا نام وادی بیضاء ہے۔ سڑک کے ایک طرف پہاڑ ہے اور دوسری طرف پلین علاقہ ہے۔

جو پاکستانی زائرین آتے ہیں اور مدینہ شریف میں مختلف عمارتوں میں ٹھہرے ہوتے ہیں، وہاں وہ چھوٹے چھوٹے ہاتھ سے لکھے اشتہار لگا دیتے ہیں "جن حضرات نے وادی جن جانا ہے، وہ صبح 7 بجے فلاں جگہ آ جائیں۔" اور لوگ واہ واہ اور سبحان اللہ کہتے جاتے ہیں اور گاڑیوں والوں کو پیسے دیتے ہیں۔
 
ہاں میں بھی جا چکا ہوں۔یہ صرف نظری دھوکہ ہے
 
عمر سیف

محفلین
شمشاد بھائی ۔۔ بہت سے لوگ یہ وادی سے متعلق احادیث بھی حوالے بھی دیتے ہیں۔ کیا وہ مستند نہیں ہیں ؟؟

ایچ اے خان آپ نے جو ربط شئیر کیا ہے کافی معلوماتی ہے۔ لاجیکلی دیکھا جائے تو ٹھیک بھی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
عمر بھائی سب من گھڑت باتیں ہیں۔

میرے ایک عزیز مدینہ شریف میں گزشتہ 40 سال سے رہ رہے ہیں۔ ان سے بات ہوئی تو کہنے لگے سب من گھڑت باتیں ہیں۔

میں جب وہ جگہ دیکھنے گیا تو راستہ بھول گیا اور ایک مقامی آدمی سے پوچھا کہ وادی جن کو کون سا راستہ جاتا ہے۔ تو کہنے لگا وادی جن کہاں ہے؟ میں نے کہا مدینہ شریف میں تو وہ حیران ہو کے مجھ سے پوچھنے لگا کہ وادی جن مدینہ میں کہاں سے آ گئی؟
 
میرے ایک کولیگ حال میں عمرہ ادا کر کے آئے ہیں ، ان کا گائیڈ انہیں کافی احادیث کے حوالے دیتا رہا میں بھی حیرت میں تھا کہ یہ کیا معاملہ ہے۔ خیر یوٹیوب پہ ایک لنک ملا ہے جہاں اس کی کچھ وضاحت ہوتی ہے۔
 
عسکری

معطل
وادی بکواس :rollingonthefloor: بے وقوف جب تک زندہ ہیں ٹیکسی ڈرائیور بھوکے نہیں مر سکتے۔میں نے بچپن سے مدینہ میں یہی سیکھا ہے :cautious:

یہ لیں معلومات گریویٹی ہلز مطلب جنوں کی وادیوں کی لسٹ امریکہ سے جاپان تک ایسی متبرک جنوں کی وادیاں پھیلی ہیں
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_gravity_hills
 
شمشاد

لائبریرین
عمران کی بات صحیح لگتی ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور پیسے بنانے کےلیے من گھڑت باتیں بتا کر زائرین سے پیسے وصول کرتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
عمران ان جنوں کو پاکستان میں کوئی جگہ پسند نہیں آئی کہ پاکستان کا نام ہی نہیں۔
 
عمر سیف

محفلین
وادی بکواس :rollingonthefloor: بے وقوف جب تک زندہ ہیں ٹیکسی ڈرائیور بھوکے نہیں مر سکتے۔میں نے بچپن سے مدینہ میں یہی سیکھا ہے :cautious:

یہ لیں معلومات گریویٹی ہلز مطلب جنوں کی وادیوں کی لسٹ امریکہ سے جاپان تک ایسی متبرک جنوں کی وادیاں پھیلی ہیں
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_gravity_hills
میں یہ لنک کل دیکھ چکا ہوں۔ شکریہ ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
عمر بھائی زیارتوں میں کوئی بھی جگہ شامل نہیں ہوتی۔

زائرین اپنے طور پر جاتے ہیں اور ٹیکسی ڈرائیور یا وین والے مدینہ منورہ میں 4 مشہور زیارتوں پر لیکر جاتے ہیں اور تقریباً 50 ریال فی کس لیتے ہیں۔
4 زیارتوں میں مندرجہ ذیل زیارتیں شامل ہوتی ہیں :

- مسجد قبا
- سبع مساجد
- مسجد قبلتین
- شہداء احد کی قبریں

اس کے علاوہ اور بہت سے مقامات ہیں لیکن زیادہ تر زائرین جو کے دور دراز سے آئے ہوتے ہیں، ان کو لالچ ہوتا ہے کہ جتنا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد نبوی میں گزار سکیں گزاریں۔
 
عثمان

محفلین
عمران ان جنوں کو پاکستان میں کوئی جگہ پسند نہیں آئی کہ پاکستان کا نام ہی نہیں۔

پاکستان میں ٹیکسی ڈرائیور نہیں ہوتے۔اور چنگ چی والوں کی طرف ابھی یہ روایت آئی نہیں۔ ورنہ پاکستان میں بھی ایسی وادیاں متوقع تھیں۔ :):):)
 
عسکری

معطل
یہ لوگ وہاں بھی باز نہیں آئے۔
کون لوگ ؟ بھئی وہی تو ہین سعودی نیشنل ٹیکسی والے ۔ پر وہ لوگ نہین لہتے جانے کو ہماری جاھل عوام ہی جانا چاہتی ہے ۔ کسی زمانے مین قبا مسجد کے بلدیہ نے کھدائی کی تو مٹی کے پہاذ بن گئے ۔ کسی منچلے نے مشہور کر دیا یہ خاک شفا ہے ہر بیماری کا علاج تو لوگ تھیلے بھر بھر اپنے ملکوں بھیجنے لگے مٹی اور وہاں تک بات پہنچی تو جنوبی ایشا کے ممالک کے لوگوں کو اپنے دوستوں رشتے داروں سے فون آتے کہ خاک شفا تو بھیجیں :rollingonthefloor: اور بلدیہ اپنی مٹی کا ماتم کر رہی تھی
 
اگر ایسی بات ہے تو اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے۔ آمین
 
Top