تو امید رکھیں کہ اس کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔اس ایڈیٹر میں کاپی پیسٹ کرتے ہوئے بعض چیزوں کو سینیٹائز کیا جاتا ہے اس وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔
ہمارا نہیں خیال کہ ایسی امید رکھی جانی چاہیے کیوں کہ ایسا دانستہ کیا ہے ڈیولپرز نے۔ آپ ایسے پیغامات کا اقتباس لے کے ان کے آگے پیچے سے اقتباس والا بی بی کوڈ ختم کر دیا کریں۔تو امید رکھیں کہ اس کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔
مجھے دو مسائل پیش آ رہے ہیں، جو پہلے نہیں تھے۔
1۔ ’’ڈیلیٹ کی‘‘ ’’ری پلیس وِد فل سٹاپ‘‘ کا کام کرتی ہے اپنا نہیں۔
2۔ ’’بیک سپیس کی‘‘ کبھی کام کرتی ہے، کبھی نہیں کرتی۔
ایسا صرف اردو محفل فورم میں لکھتے ہوئے ہوتا ہے دیگر کسی ایڈیٹر (ورڈ، ایکسل، کورل، ان پیج وغیرہ) میں نہیں ہوتا۔
مجھے نہیں معلوم کہ یہ اپ گریڈنگ کا نتیجہ ہے یا میرے کمپیوٹر میں کوئی مسئلہ ہے۔
ارے ہاں! انگلش، اردو، عربی، آیت والا آپشن بھی تو نہیں ہے!!
نبیل اور ابن سعید
عام حالات میں ہر ایک منٹ بعد ڈرافٹ از خود محفوظ ہوتا رہے گا۔ لیکن کسی بھی وقت اس پر کلک کر کے خود سے محفوظ کیا جا سکتا ہے اور محفوظ ڈرافٹ کو حذف کیا جا سکتا ہے۔ ڈرافٹ محفوظ ہونے کی صورت میں کسی بھی کمپیوٹر سے چوبیس گھنٹوں کے اندر لاگن ہوں اور متعلقہ لڑی میں جائیں تو ایڈیٹر میں ڈرافٹ موجود ملے گا۔ یوں اچانک بجلی چلی جانے سے زیادہ سے زیادہ ایک منٹ کی تحریر ضائع ہوگی باقی محفوظ رہے گی۔ اس فیچر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ایک ہی لڑی کے کئی صفحات سے پیغامات کا اقتباس لینا ہو تو صفحہ بدلنے پر ایڈیٹر میں موجود پچھلا مواد محفوظ رہتا ہے۔براہ مہربانی ڈرافٹ کے بٹن کا فائدہ اور طریقہ استعمال بتادیجیے۔
جزاکم اللہ خیرا۔عام حالات میں ہر ایک منٹ بعد ڈرافٹ از خود محفوظ ہوتا رہے گا۔ لیکن کسی بھی وقت اس پر کلک کر کے خود سے محفوظ کیا جا سکتا ہے اور محفوظ ڈرافٹ کو حذف کیا جا سکتا ہے۔ ڈرافٹ محفوظ ہونے کی صورت میں کسی بھی کمپیوٹر سے چوبیس گھنٹوں کے بعد لاگن ہوں اور متعلقہ لڑی میں جائیں تو ایڈیٹر میں ڈرافٹ موجود ملے گا۔ یوں اچانک بجلے چلے جانے سے زیادہ سے زیادہ ایک منٹ کی تحریر ضائع ہوگی باقی محفوظ رہے گی۔ اس فیچر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ایک ہی لڑی کے کئی صفحات سے پیغامات کا اقتباس لینا ہو تو صفحہ بدلنے پر ایڈیٹر میں موجود پچھلا مواد محفوظ رہتا ہے۔
ربط کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ایس ایم ایف کو آپ نے استعمال نہیں کیا۔ اگر کرتے تو زین فورو یا وی بلیٹن کی ضرورت نہیں تھی۔۔ یہ ربط ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔زین فورو ایک کمرشل سوفٹویر جسے قیمتاً حاصل کرنا پڑتا ہے۔ اردو محفل فورم کا آغاز پی ایچ پی بی بی سے ہوا تھا جو کہ فری اور اوپن سورس ہے۔ ہم نے مختلف اوپن سورس فورم سوفٹویر کو نہ صرف ٹیسٹ کرکے دیکھا ہے بلکہ ان کے اردو پیکج بھی جاری کیے ہیں جنہیں استعمال کرکے متعدد اردو فورمز وجود میں آ چکی ہیں۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے ارتقاء کے بارے میں جاننے کے لیے اس ربط کا مطالعہ مفید رہےگا۔
برادرم اتنا حتمی فیصلہ تو صادر مت فرمائیں۔ آپ کو اندازہ بھی ہے کہ اردو ویب کی اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں کیا اہمیت ہے؟ یونیکوڈ اردو کے عمومی بلاگ، فورم، سی ایم ایس وغیرہ کی ارتقا میں اردو محفل اور اردو ویب کا کیا کردار رہا ہے؟ ایسے درجنوں موازنے درجنوں دفعہ دیکھے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ایس ایم ایف یا دیگر فورم سافٹوئیر کسی طور کم تر ہیں، سبھی کے اپنے اپنے مثبت و منفی پہلو ہیں۔ ہر کسی کی ضروریات و ترجیحات مختلف ہوتی ہیں اور انھیں بنیادوں پر مناسب پلیٹ فارم کا تعین کیا جاتا ہے۔ زین فورو کے انتخاب سے قبل اچھی خاصی ریسرچ کی گئی تھی۔ اور محفل کی انتظامیہ کو اس سافٹوئیر کا مستقبل تابناک محسوس ہوا اور یہ ہمارے بیشتر مسائل کا حل ثابت ہوا اس لیے اس کا انتخاب کیا گیا۔ربط کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ایس ایم ایف کو آپ نے استعمال نہیں کیا۔ اگر کرتے تو زین فورو یا وی بلیٹن کی ضرورت نہیں تھی۔۔ یہ ربط ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔
http://www.forummatrix.org/compare/bbPress miniBB phpBB SMF vBulletin
اب جائزہ لیں، امید ہے کہ ترجمہ نظر آ رہا ہوگا۔ یہ اختیار محض صاحب لڑی کو ملتا ہے۔ اس کا دورانیہ اتنا ہی ہوتا ہے جتنا ہر کسی کو اپنے مراسلے مدون کرنے کے لیے ملا ہوا ہے۔ اور یہ دورانیہ فی الحال غالباً ایک یا دو دنوں پر محیط ہے۔دھاگے کے شروع میں ”آلاتِ دھاگا“ کے نام سے جو آپشن ہے اس کے ذیل میں ایڈٹ ٹائٹل انگریزی میں لکھا ہے، اگر اس کی جگہ ”عنوان تبدیل کریں“ آجائے تو اچھا لگے گا۔
ویسے یہ اختیار صرف صاحبِ دھاگا کو ہے یا ہر ایک کو؟ نیز یہ اختیار کتنی دیر تک رہتا ہے؟
بہت شکریہ جناب! اب اچھا لگ رہا ہے۔اب جائزہ لیں، امید ہے کہ ترجمہ نظر آ رہا ہوگا۔ یہ اختیار محض صاحب لڑی کو ملتا ہے۔ اس کا دورانیہ اتنا ہی ہوتا ہے جتنا ہر کسی کو اپنے مراسلے مدون کرنے کے لیے ملا ہوا ہے۔ اور یہ دورانیہ فی الحال غالباً ایک یا دو دنوں پر محیط ہے۔
میں فیصلہ کرنے والا کون ۔۔۔ یہ محض میری رائے تھی کہ ذاتی طور پر میں نے ایس ایم ایف کو استعمال کیا اور بہترین پایا۔۔۔ زین فورو آپ استعمال کرتے ہیں۔ آپ بخوبی سمجھ سکتے ہیں آپ کی ویب سائٹ کی ضروریات کیا ہیں۔۔۔برادرم اتنا حتمی فیصلہ تو صادر مت فرمائیں۔ آپ کو اندازہ بھی ہے کہ اردو ویب کی اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں کیا اہمیت ہے؟ یونیکوڈ اردو کے عمومی بلاگ، فورم، سی ایم ایس وغیرہ کی ارتقا میں اردو محفل اور اردو ویب کا کیا کردار رہا ہے؟ ایسے درجنوں موازنے درجنوں دفعہ دیکھے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ایس ایم ایف یا دیگر فورم سافٹوئیر کسی طور کم تر ہیں، سبھی کے اپنے اپنے مثبت و منفی پہلو ہیں۔ ہر کسی کی ضروریات و ترجیحات مختلف ہوتی ہیں اور انھیں بنیادوں پر مناسب پلیٹ فارم کا تعین کیا جاتا ہے۔ زین فورو کے انتخاب سے قبل اچھی خاصی ریسرچ کی گئی تھی۔ اور محفل کی انتظامیہ کو اس سافٹوئیر کا مستقبل تابناک محسوس ہوا اور یہ ہمارے بیشتر مسائل کا حل ثابت ہوا اس لیے اس کا انتخاب کیا گیا۔
تنوع اچھی بات ہے۔ اور خوشی ہے کہ اردو کمیونٹی ایک سے زائد چیزوں سے مستفید ہو رہی ہے اور ویب پر اردو کی حیثیت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔میں فیصلہ کرنے والا کون ۔۔۔ یہ محض میری رائے تھی کہ ذاتی طور پر میں نے ایس ایم ایف کو استعمال کیا اور بہترین پایا۔۔۔ زین فورو آپ استعمال کرتے ہیں۔ آپ بخوبی سمجھ سکتے ہیں آپ کی ویب سائٹ کی ضروریات کیا ہیں۔۔۔
اپ گریڈیشن میں کی جانے والی تبدیلیاں ہمیں بھی اچھی لگ رہی ہیں۔۔۔ اپ گریڈ مبارک ہو!
ربط کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ایس ایم ایف کو آپ نے استعمال نہیں کیا۔ اگر کرتے تو زین فورو یا وی بلیٹن کی ضرورت نہیں تھی۔۔ یہ ربط ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔
http://www.forummatrix.org/compare/bbPress miniBB phpBB SMF vBulletin
ہم پہلے کیا کرتے تھے اس کا استعمال ۔۔۔ وہ قصہ پارینہ ہوچکا ’’ایک دفعہ کا ذکر ہے‘‘ والی کہانیوں کی طرح ۔۔۔ اب تو ورڈ پریس کے بخیے ادھیڑنے میں لگے ہیں۔۔ایس ایم ایف کو ہم نے نہ صرف آزما کر دیکھا ہوا ہے بلکہ اس کا اردو پیکج بھی جاری کیا تھا جسے کئی اردو فورمز پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ بہرحال آپ اپنی رائے کا حق رکھتے ہیں۔ اگر آپ کو ایس ایم ایف بہترین لگتی ہے تو بے شک اس کا استعمال کریں۔