شاکرالقادری
لائبریرین
یہ آپ نے اچھا کیا ۔۔۔ تھریڈ کا ترجمہ اردو کے تہذیبی پس منطر میں لڑی، سلسلہ یا سلک ہی ہونا چاہیئے تھا۔ہم نے دھاگہ، دھاگے اور دھاگوں کو لڑی اور اس کے مشتقات سے بدل دیا ہے۔ یہ کافی بڑی تبدیلی تھی جو سیکڑوں فقروں میں موجود تھی۔ نیز یہ کہ دھاگہ اور لڑی کے جنس بھی مختلف ہیں۔ لہٰذا کہیں کوئی فقرہ درست نہ محسوس ہو تو فوری مطلع فرمائیں۔ اس کے علاوہ فصاحت کے حوالے سے مزید بے شمار تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں "ختم" اور "ترک" کے مناسب استعمال، "محض" اور "فقط" کا جائزہ، نیز امالے اور جنس و عدد پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ احباب اپنی آرا سے نوازتے رہیں تاکہ اس ترجمے کو خوب سے خوب تر بنا کر زین فورو استعمال کرنے والے تمام خواہش مندوں کے لیے جاری کیا جا سکے۔
اور مجھے تو " آلاتِ دھاگہ" اور صاحب لڑی" کی تراکیب پر بھی اعتراض ہے یہ تراکیب ذوق لطیف پر گراں گزرتی ہیں اور ان میں غرابت پائی جاتی ہے ویسے بھی ہندی اور عربی یا ہندی اور فارسی الفاظ کو اجزائے ترکیبی نہیں بنانا جاہیئے کیونکہ جداگانہ تہذیبوں کے حامل الفاظ کو یکجا کر کے ترکیبی صورت دینے سے بد آہنگی پیدا ہوتی ہے