آپ کے بہترین دوست( بیسٹ فرینڈ) کا تعارف

جی آپ درست سمجھے بات کتاب کی نہیں ہورہی ۔ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کتاب انسان کا بہترین دوست ہے۔ فی الحال اس کی بات نہیں ہو رہی ۔ :) ویسے بھی اب کمپیوٹر ، ٹیبلٹ اور سمارٹ فون کا دور ہے :)
مذاق برطرف۔ آج کل ہر بندہ بے شمار بندوں کو اپنا دوست کہتا ہے لیکن حقیقتاً انسان کے حقیقی دوست گنے چنے ہی ہوتے ہیں یعنی دو یا تیں۔ جو انسان کے بہترین دوست ہوتے ہیں۔ غور کیا جائے تو ایک ہی ہوتا ہے۔
میری احباب سے گزارش ہے کہ اپنے بہترین دوست یعنی بیسٹ فرینڈ کا تعارف کرائیں اور اسکی کچھ خوبیاں بھی شریک کریں کہ جس وجہ سے آپ اسے اپنا بہترین دوست سمجھتے ہیں۔ اگر کچھ خوشگوار یادیں بھی شریک کریں تو سونے پہ سہاگہ :)
 
آغاز میں کرتا ہوں اپنے بہترین دوست کے تعارف سے۔
25289_380693736974_5946167_n.jpg

ان کا نام : نعمان عبدالقدیر
سکونت: ظاہر ہے لاہور :) کلاس فیلو جو تھے
دوستی کی طوالت : 1994 سے لیکر آج تک ۔ اللہ قائم و دائم رکھے ۔ ماشآاللہ 20 سال ہو گئے
خوبیاں : نعمان دل کا بادشاہ ہے۔ اگر کہیں وہ مجھ سے زیادہ محنتی ، اور دل کا بڑا ہے تو درست ہے۔ ہماری شکل کا کمپیرزن خود ہی کر لیں۔ :) بہت سے معاملات میں مجھ سے زیادہ سمجھدار ہے۔ (نوٹ ہر معاملے میں نہیں)
ہماری دوستی کی خاص بات یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور ساری باتیں شئر کرتے ہیں۔
ہماری کچھ باتیں ایسی بھی ہیں جو یہاں بتانے والی نہیں ہیں : :D:p (اللہ کے واسطے کوئی غلط مطلب نا لے )
 
قیصرانی

لائبریرین
افسوس آج تک میں کسی کو اپنا بہترین دوست نہیں کہہ سکا، یا یوں کہہ لیں کہ کبھی کسی کو اتنا قریب نہیں ہونے دیا
 
بے فائدہ ہے کہ دوستی ہو یا کوئی بھی رشتہ، باہمی اعتماد پر قائم ہوتا ہے اور ذاتی پسند ناپسند کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے :)
تاہم شکریہ پھر بھی :)
آپ کی باتوں سے ایک شعر یاد آگیا۔۔
گلشن سے آرہی ہے خوشبو کباب کی
کسی بلبل کا دل جلا ہوگا۔​
اگر میری بات سے دل ٹھیس پہنچی تو معذرت :)
 
آپ کی باتوں سے ایک شعر یاد آگیا۔۔
گلشن سے آرہی ہے خوشبو کباب کی
کسی بلبل کا دل جلا ہوگا۔​
اگر میری بات سے دل ٹھیس پہنچی تو معذرت :)
۔۔۔۔
چمن سے آرہی ہے بوئے کباب
'شاید' کسی بلبل کادل جلا ہوگا
۔۔۔۔
کہتے ہیں کہ اس شعر کے پہلے مصرعے پر گرہ جگرمراد آبادی نے اپنے بچپن میں لگائی تھی۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
افسوس آج تک میں کسی کو اپنا بہترین دوست نہیں کہہ سکا، یا یوں کہہ لیں کہ کبھی کسی کو اتنا قریب نہیں ہونے دیا
بھائی جان دوست کہنے کو کسی کو بھی کہہ سکتے ہیں ( از مروت یا رسمی طور ) ،،، مگر بجا ہے کہ بہترین دوست ایک خاصہ ہے جو ہر ایک کے حوالے نہیں کیا جا سکتا !!
 
آخری تدوین:

ملائکہ

محفلین
ویسے تو میرے کہنے کو بہت بہت بہت دوست ہیں مگر اصل میں میرے تو دو دوست ہیں بہت پکے والے یہاں کہیں پہلے بھی بتا چکی ہوں ایک نام ثمرہ ہے ایک کا نام ریحان ہے۔۔ بس یہی دونوں ہیں جنھوں نے ہمیشہ ہر وقت میرا ساتھ دیا کبھی بھی مجھے اکیلا نہیں چھوڑا۔۔ اور سچے ایسے ہیں کہ منہ پر بول دیتے ہیں سچ مروت بھی نہیں رکھتے ذرا ۔۔ ثمرہ سے تھوڑی الگ طرح کی دوستی ہے کہ وہ لڑکی ہے اور ہمارا بہت سا وقت ایک ساتھ گزرتا ہے اور ہر طرح کی بات ہم لوگ شئیر کرسکتے ہیں ایک دوسرے سے باقی ریحان سے تھوڑی سی الگ طرح کی ہے کہ اس سے زیادہ ملاقات نہیں ہوپاتی اب زیادہ بات نہیں ہوپاتی مگر ہمیشہ ہمیں ایک دوسرے کی پریشانیوں کا اور خوشیوں کا احساس رہتا ہے۔۔ چاہے ہم لوگ کتنے بھی مصروف کیوں نا ہوں مگر تھوڑا سا وقت ضرورنکال لیتے ہیں اور وہ quality time ہوتا ہے۔۔۔ اور ہم تینوں ہی بہت آپس میں بہت اچھے دوست ہیں :) :p:love::LOL:
 
ہماری بہترین دوست ہماری شریکِ حیات ہیں، اور یہ اس لئے کہ بہت اچھی ہیں اور میری کمی کمزوری کو درگذر کردیتی ہیں اور ہر اچھے برے وقت میرے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔اور یہ اللہ جل شانہ کا مجھ پر احسانِ عظیم ہے، میری دعا ہے کہ جس طرح یہاں میرے ساتھ ہیں اللہ کے کہ جنت میں بھی میری حور کے طور پر میرے ساتھ ہوں۔اور ایک راز کی بات وہ مجھے ملی بھی یہیں نیٹ پر تھیں۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
تو آپ کے دوستوں میں سے کون ہے اس خاصے کا حامل؟
ہممم یہ صاحب ہیں ،،

484194_387106241345744_951900306_n.jpg

میں اپنے من پسند اورینج جوئس کے سنگ اور میرا دُلارا دوست خرم یوسف اپنے منفرد انداز میں :) :)

،ہمیں یہ ہمارے دوست بہت عزیز ہیں اور جنہیں ہم بلا جھجک بہترین بلا سکتے ہیں ،،، :) باقی کا تعرف طویل ہو جائے گا کہ ذکر یار دو حروف میں لکھنا ، کون کر پایا ہے آج تک ؟؟ :)
پس نوشت اب ہم ایسے نہیں رہے ( وقت کب ایک سا رہتا ہے :) )
یہ رہے اب ہم ایسے ہیں :)

10443361_725922330797465_6952610540581488820_n.jpg
 
آخری تدوین:

ملائکہ

محفلین
ہماری بہترین دوست ہماری شریکِ حیات ہیں، اور یہ اس لئے کہ بہت اچھی ہیں اور میری کمی کمزوری کو درگذر کردیتی ہیں اور ہر اچھے برے وقت میرے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔اور یہ اللہ جل شانہ کا مجھ پر احسانِ عظیم ہے، میری دعا ہے کہ جس طرح یہاں میرے ساتھ ہیں اللہ کے کہ جنت میں بھی میری حور کے طور پر میرے ساتھ ہوں۔اور ایک راز کی بات وہ مجھے ملی بھی یہیں نیٹ پر تھیں۔
واہ بھئی ایسا بھی ہوتا ہے :p:p:p:p سوری سوری
 
ہماری بہترین دوست ہماری شریکِ حیات ہیں، اور یہ اس لئے کہ بہت اچھی ہیں اور میری کمی کمزوری کو درگذر کردیتی ہیں اور ہر اچھے برے وقت میرے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔اور یہ اللہ جل شانہ کا مجھ پر احسانِ عظیم ہے، میری دعا ہے کہ جس طرح یہاں میرے ساتھ ہیں اللہ کے کہ جنت میں بھی میری حور کے طور پر میرے ساتھ ہوں۔اور ایک راز کی بات وہ مجھے ملی بھی یہیں نیٹ پر تھیں۔
بہت خوش قسمت ہیں آپ دونوں ۔ اللہ آپ دونوں کی جوڑی سلامت رکھے :)
 
کچھ دلچسپ باتیں مزید میں نعمان صاحب کے بارے میں عرض کر دیتا ہوں۔ نعمان کے والد صاحب ایس پی تھے اور نواز شریف کے پہلے اور دوسرے وزارت عظمی کے دور میں وزیراعظم کی سیکورٹی انتظامات کی دیکھ بھال کیا کرتے تھے۔ نواز شریف کے ذاتی طور پر پسندیدہ تھے ۔ البتہ اسی وجہ سے بے نظیر کے دور میں زیر عتاب رہتے تھے :)
 
Top