رانا
محفلین
بچپن ایسا دور تھا جب ایسی ایسی باتوں پر ہم سنجیدگی سے یقین کرلیتے تھے جن پر آج ہنسی آتی ہے۔ اپنے اردگرد کو ہم بچپن میں کس طرح دیکھتے تھے اور کیا محسوسات ہوتے تھے۔ یہی باتیں محفلین یہاں شئیر کریں گے۔
باتیں تو بہت ہیں لیکن ابھی صرف ایک دو کا ہی ذکر کرتا ہوں۔
بچپن میں ایک دوست سے "علمی" تبادلہ خیال جاری تھا۔ اس نے نورجہاں کے بارے میں یہ راز افشا کیا کہ "یار!! نورجہاں کے بارے میں انگریزوں نے کہا تھا کہ ہمارا آدھا ملک لے لو لیکن ہمیں نورجہاں دے دو۔" ہم نے بھی پورے خلوص سے اس بات پر یقین کرلیا بلکہ آئندہ کافی عرصے تک جب تک کہ بچپنا ختم نہ ہوگیا اس راز کو آگے دوسروں تک اسی سنجیدگی سے پہنچاتے رہے۔ ہمارے ننھے سے دماغ میں اس وقت یہ نہ آیا کہ پوچھیں آدھا ملک برطانیہ کا یا ہندوستان کا۔ اور یہ آفر تقسیم سے پہلے ہوئی تھی یا بعد میں؟
بچپن میں کبھی کبھی گھر کے قریب سڑک کنارے کھڑے ہونے کا اتفاق ہوتا تھا۔ تو یہ سوچتا کہ گاڑیاں کسی ٹکراتی نہیں ہیں اس کا مطلب اس کی بھی آنکھیں ہوتی ہوں گی۔ ہم اکثر گاڑی کی آنکھوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کرتے۔ یہ خیال نہ آیا کہ کسی بڑے سے پوچھ لیتے۔
اب باقی محفلین بھی کچھ اپنے بچپن کی باتیں شئیر کریں۔