ریٹنگ کا غلط اور منفی استعمال

لاریب مرزا

محفلین
واقعی کافی بچگانہ بات لگتی ہے اور تب مزید حیرت ہوتی ہے جب لوگ آپ کے پرانے مراسلے نکال نکال کر ان پر منفی ریٹنگ دیں۔ اور اس سے زیادہ حیرت تب ہوتی ہے جب یہ کام ایسے لوگ کریں جن کو آپ کافی ریزن ایبل سمجھتے ہوں :biggrin:
ہائیں!! ایسا بھی ہوتا ہے کیا؟؟ o_O
 

زیک

مسافر
جب لوگ آپ کے پرانے مراسلے نکال نکال کر ان پر منفی ریٹنگ دیں۔ اور اس سے زیادہ حیرت تب ہوتی ہے جب یہ کام ایسے لوگ کریں جن کو آپ کافی ریزن ایبل سمجھتے ہوں

ہائیں!! ایسا بھی ہوتا ہے کیا؟؟ o_O
سرخ والا تو نہیں ہوتا البتہ باقی واقعی ہوتا رہتا ہے۔
 
ہم تو گلے ملنے کو بھی تیار ہیں ڈاکٹر صاحب پر کوئی لڑے تو سہی :)
پھر کہتے ہیں کہ اولامہ نہیں آیا کبھی۔وغیرہ وغیرہ
قیصرانی امید ہے اب تسلی ہو چکی ہو گی۔ آپ شاید سمجھے تھے کہ کچھ عرصہ نہ آنے کے بعد محفل بدل گئی ہو گی۔
زیک بھائی اگر میں نے یاز بھائی کو استاد نہ مانا ہوتا آپ کی بیعت ہو جاتا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
سب سے زیادہ منفی ریٹنگ کا استعمال مذہبی بحث میں ہوتا ہے۔ اس لیے مذہبی مباحث کرنا چھوڑ دیں۔
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں
فالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
ناں پاؤ صاحب آکھ کہ پیو کے لتر نہ مار ۔
لڑائی والے الامے کی تو خیر ہوتی ہے۔ جھپیاں آلے الامے چنگے نہیں ہندے۔
رکیے رکیے صاحب کدھر جا رہے ہیں آپ، دھیان سے ذرا، سمجھے آپ۔ میں تو اس گلے ملنے کی بات کر رہا تھا جو لڑائی کے بعد بڑے بوڑھے خود بنفس نفیس حکم دے کر کہتے ہیں " چلو اوئے پاؤ جپھی" :)
 
رکیے رکیے صاحب کدھر جا رہے ہیں آپ، دھیان سے ذرا، سمجھے آپ۔ میں تو اس گلے ملنے کی بات کر رہا تھا جو لڑائی کے بعد بڑے بوڑھے خود بنفس نفیس حکم دے کر کہتے ہیں " چلو اوئے پاؤ جپھی" :)
اول تو آپ یہاں بڑے بوڑھے لکھ کر جو کہنا چاہ رہے وہ نہیں ہو سکتا چونکہ اب آپکی اپنی اس چیز کی عمر۔
دوسری بات یہ تو "چلو اوئے پاؤ جھپی" والے سین میں جھپی ضرور پڑ جاتی ہے لیکن فریقین کے مُنہ نورے نت والے شفقت چیمہ صاب جیسے ہی ہوتے۔
اوہ بھلا کوئی جھپی ہوئی۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اول تو آپ یہاں بڑے بوڑھے لکھ کر جو کہنا چاہ رہے وہ نہیں ہو سکتا چونکہ اب آپکی اپنی اس چیز کی عمر۔
دوسری بات یہ تو "چلو اوئے پاؤ جھپی" والے سین میں جھپی ضرور پڑ جاتی ہے لیکن فریقین کے مُنہ نورے نت والے شفقت چیمہ صاب جیسے ہی ہوتے۔
اوہ بھلا کوئی جھپی ہوئی۔۔۔
آپ کی کمی رہ گئی تھی میری عمر گننے کی، وہ عربی کہاوت شاید آپ نے بھی سنی ہو کہ کمان جتنی ٹیڑھی ہوگی تیر اُتنا ہی ٹھیک ٹھیک نشانے پر جائے گا۔ :)

نوری نت مصطفیٰ قریشی تھا :)
 
میری پسندیدہ ترین ریٹنگ تو یہ ہے جسے مضحکہ خیز یا پرمزاح کہا جاتا ہے۔۔۔آہاہا۔۔۔سوچئیے اگر محفل پر یہ دونوں ریٹنگز نہ ہوتیں تو ہم کتنے لطف سے محروم رہ جاتے۔۔۔۔;)
بس ایک کمی ہے۔ اگر اکتاہٹ آمیز جماہیوں والی بھی ایک عدد ریٹنگ شامل کرلی جائے تو نور علیٰ نور۔ اور شائد ہم کچھ سکون سے مر سکیں۔:laugh1:
clear.png
۔۔۔۔۔
 
کچھ ریٹنگز میں تبدیلی بھی ضروری ہے جیسے "غیر متفق" کو منفی کی بجائے نیوٹرل ریٹنگ ہونا چاہیے۔ ناقص املا کو بھی منفی کی بجائے نیوٹرل ہونا چاہیے۔ بہت سارے لوگ بشمول اس خاکسار کے ان ریٹنگز کو اس وجہ سے استعمال نہیں کرتے ہیں کہ "مضروب" کی پروفائل سرخوں سرخ ہو جائے گی۔
مختلف درجہ بندیاں اور ان کے رجحان کا تعین جہاں مشکل امر ہے وہیں ہماری دلچسپی کا موضوع بھی۔ اس بابت احباب کی آرا یقیناً نہ صرف دلچسپ ہوتی ہیں بلکہ معاملے کو دیکھنے کے لیے نئی جہات فراہم کراتی ہیں۔ ہمارا بھی خیال ہے کہ غیر متفق درجہ بندی کو منفی نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ لوگوں کا عدم اتفاق کسی بات کو غلط نہیں بناتا۔ البتہ ایسی صورت میں متفق درجہ بندی کو بھی مثبت نہیں رکھنا چاہیے۔ لہٰذا موجودہ صورت کچھ یوں بنتی ہے کہ خاص کر متفق و غیر متفق کے حوالے سے یہ مثبت و منفی رجحانات فقط اس بات کے غماز ہیں کہ کسی کی کسی بات سے کتنے لوگ اتفاق رکھتے ہیں اور کتنے اختلاف۔ اس کے بر عکس ناقص املا کی درجہ بندی ایسی ہے کہ ہماری رائے میں اسے بہر کیف منفی ہی شمار کیا جانا چاہیے، کہ املا پر عدم توجہ معیوب عمل ہے اور کبھی سہواً ایسا ہو جائے تو اپنے لکھے پر نظر ثانی کی عادت ڈالنی چاہیے۔ یہ اور بات ہے کہ نازک آبگینوں کے ریزہ ریزہ ہونے کے خیال سے کچھ احباب اس ضرب سے اجتناب برتتے ہوں (اور کچھ تو غیر ضروری حد تک مضراب بنے رہتے ہیں)۔ :) :) :)

درجہ بندی کے نظام کا معقول اور معتدل استعمال ہو تو اس سے کافی مفید اعداد و شمار حاصل ہو سکتے ہیں، لیکن بعض احباب کے مزاج کی عدم پختگی ایسے معاملات میں اکثر سوالیہ نشان لگا دیتی ہے۔ ماضی میں یہ سوال کئی دفعہ اٹھا، کبھی شکایات کے زمرے میں تو کبھی ذاتی مکالموں میں۔ ہم ان میں سے چند ایک کا اقتباس یہاں پیش کر رہے ہیں۔ :) :) :)
ابھی تک ریٹنگ کے نظام کی ادارت نہیں کی جاتی تھی تاکہ لوگ اظہار رائے میں آزادی محسوس کریں، لیکن بہت عرصہ سے یہ بات محسوس کی جا رہی ہے کہ کچھ صاحبان اس نظام کا بے تکا استعمال کرتے ہیں، مثلاً کوئی کہے کہ ہم نے ابھی ابھی ناشتہ کیا ہے اور اس پر کسی کی جانب سے ریٹنگ آئے "غیر متفق"، اب کون جانے کہ اس میں عدم اتفاق والی کیا بات تھی۔ ایسا ایک دو دفعہ ہو تو سہو گردانا جائے لیکن ایک ہی رکن جب متواتر ایک جیسا رویہ رکھے تو اسے سہو کی رعایت دینا درست نہیں۔ ایسا رویہ نہ صرف ذاتی انتشار کو جنم دیتا ہے بلکہ مواد کی ریٹنگ کا جو مقصد ہے اس کو بھی تباہ کرتا ہے۔ اس معاملے میں منتظمین میں مشاورت کی ضرورت ہے، لیکن فی الوقت ہماری رائے یہ ہے کہ مستقبل میں اس نظام کا ایک حد سے زیادہ بے جا استعمال کرنے والوں کی کسی بھی رکن کی دی گئی تمام منفی درجہ بندیاں ختم کر دی جائیں، ان کو موصول تمام مثبت درجہ بندیاں ختم کر دی جائیں، اور ان سے ریٹنگ کا اختیار سلب کر لیا جائے۔ :) :) :)
عموماً ریٹنگ کی ادارت نہیں کی جاتی، لیکن کوئی حد سے زیادہ ایسی حرکت پر اتر آئے تو اس پر بعض صورتوں میں کاروائی ہو سکتی ہے۔ البتہ کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کو اظہار رائے میں ممکنہ حد تک آزادی دی جائے، اور اگر ریٹنگ اس کا ذریعہ ہے تو یوں ہی سہی۔ ایسا یقیناً ہوتا ہے کہ لوگ ذاتی عداوت کی بنیاد پر بے سبب منفی ریٹنگ دیتے ہیں لیکن اس میں کہیں نہ کہیں یہ بات بھی شامل ہوتی ہے کہ ریٹنگ وصول کرنے والا چند دشمن رکھتا ہے۔ ویسے کسی بھی رکن کے صفحے پر جا کر ان کو موصول ریٹنگز کی تعداد کے ساتھ ساتھ ان کی دی ہوئی ریٹنگز کا حساب کتاب بھی دیکھا جا سکتا ہے، اس طرح زیادہ منفی ریٹنگ دینے والے لوگ اپنی امیج بھی خراب کرتے ہیں۔ :) :) :)
واضح رہے کہ چند ایک محفلین ایسے ہیں جو درجہ بندی کے حوالے سے اپنی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کے چلتے اس سہولت سے مستقل بنیادوں پر ہاتھ دھو بیٹھے ہیں بلکہ بعض تو عارضی تعطل کا بھی شکار ہوئے ہیں۔ :) :) :)
 
آپ کی کمی رہ گئی تھی میری عمر گننے کی، وہ عربی کہاوت شاید آپ نے بھی سنی ہو کہ کمان جتنی ٹیڑھی ہوگی تیر اُتنا ہی ٹھیک ٹھیک نشانے پر جائے گا۔ :)

نوری نت مصطفیٰ قریشی تھا :)
چلو چیمہ صاب بھی کسی میں کچھ بنے ہی ہوں گے کبھی۔
جیسا کہ وہ ڈائیلاگ ہیگا نہ کہ "وریا بعد ساڈے ڈیرے تے کوئی کڑی آئی اے اونے وی سانوں چاچا ای کہہ دتا"
نوٹ: اب میرا اشارہ قطعی آپکی عمر کی طرف نہیں۔;)
 

محمد وارث

لائبریرین
چلو چیمہ صاب بھی کسی میں کچھ بنے ہی ہوں گے کبھی۔
جیسا کہ وہ ڈائیلاگ ہیگا نہ کہ "وریا بعد ساڈے ڈیرے تے کوئی کڑی آئی اے اونے وی سانوں چاچا ای کہہ دتا"
نوٹ: اب میرا اشارہ قطعی آپکی عمر کی طرف نہیں۔;)
جی میں جانتا ہوں کہ آپ کا اشارہ میری عمر کی طرف نہیں بلکہ اپنی کم عمری کی طرف ہے :)
 

زیک

مسافر
ناقص املا کو بھی منفی کی بجائے نیوٹرل ہونا چاہیے۔

اس کے بر عکس ناقص املا کی درجہ بندی ایسی ہے کہ ہماری رائے میں اسے بہر کیف منفی ہی شمار کیا جانا چاہیے، کہ املا پر عدم توجہ معیوب عمل ہے اور کبھی سہواً ایسا ہو جائے تو اپنے لکھے پر نظر ثانی کی عادت ڈالنی چاہیے۔
میں ابن سعید سے متفق ہوں کہ ناقص املا کی ریٹنگ منفی ہونی چاہیئے مگر ارکان کو خیال رکھنا چاہیئے کہ صرف ایک ٹائپو پر ریٹنگ نہ دیں بلکہ اسے صرف ایسے مراسلوں پر استعمال کریں جہاں املا کے کافی مسائل ہوں۔
 

یاز

محفلین
ایک آپشن یہ بھی ہے کہ ناقص املا کی ریٹنگ کو دو حصوں میں تحلیل کر دیا جائے۔ حصہء زیریں کو "کچھ کچھ ناقص املا" کہہ کر نیوٹرل کا درجہ عطا کیا جائے، جبکہ حصہء بالا کو "بہت ہی ناقص املا" کہہ کر منفی بلکہ منفی تر سے سرفراز کیا جائے۔
 
ایک آپشن یہ بھی ہے کہ ناقص املا کی ریٹنگ کو دو حصوں میں تحلیل کر دیا جائے۔ حصہء زیریں کو "کچھ کچھ ناقص املا" کہہ کر نیوٹرل کا درجہ عطا کیا جائے، جبکہ حصہء بالا کو "بہت ہی ناقص املا" کہہ کر منفی بلکہ منفی تر سے سرفراز کیا جائے۔
ایک رائے یہ بھی ایک ریٹنگ ایسی رکھی جائے جسکو ممبر اپنی مرضی کا لقب دے کر استعمال کر لے۔
بطور مثال آپکو شدید گھنے میسنے پن والی ریٹنگ۔
 

یاز

محفلین
ایک رائے یہ بھی ایک ریٹنگ ایسی رکھی جائے جسکو ممبر اپنی مرضی کا لقب دے کر استعمال کر لے۔
بطور مثال آپکو شدید گھنے میسنے پن والی ریٹنگ۔
(شاید) مذاق میں بیان کی گئی یہ تجویز ویسے انتہائی شاندار ہے۔ معلوم نہیں کہ ایسا ہو سکتا ہے یا نہیں۔ لیکن ایک ریٹنگ ایسی بھی ہو تو کمال ہو جائےکہ جس کا عنوان ریٹنگ دہندہ ہر ادائیگی پہ موافقِ طبع تدوین کر سکے۔
 
Top