ایک یادگار سفر: جم کاربیٹ نیشنل پارک

احباب نے پچھلے ویک اینڈ محفل میں میری غیر حاضری محسوس کی ہوگی۔ در اصل میں کمپنی کی طرف سے ٹور پر گیا ہوا تھا۔ اس سفر کے احوال مختصراً شئیر کرتا ہوں۔

جمعہ کی رات کوئی 10 بجے کا عمل رہا ہوگا جب لوگ آفس کی بلڈنگ کے اطراف پارکنگ لاٹ میں اکٹھا ہونا شروع ہوئے۔ اور تقریباً 12 بجے اے سی بس میں سوار ہو کر اپنی کھوپڑی شماری کرا رہے تھے۔ خیر 6 خواتین سمیت کل 28 افراد پر مشتمل یہ قافلہ پورے جوش کے ساتھ بیت بازی اور ڈمب شراڈس کھیلتے ہوئے منزل کی جانب رواں تھا۔ صبح کوئی 7 بجے کا عمل رہا ہوگا جب ہم دامن کوہ کے جنگلوں میں داخل ہوئے اور پتوں سے بے نیاز ساگون کے پیڑوں کے بیچ سے چھن چھن کر آتی دھوپ نے کئی سوتی آنکھوں کو کھلنے پر مجبور کر دیا۔

دور جنگل میں ندی کے ٹھیک کنارے پھیلا ہوا اسمال لگژری ہوٹل: انفنیٹی ریسورٹ بہت خوبصورت اور پر فضا تھا۔ ووڈن ٹچ انٹیرئر اسے مزید دلکش بناتا تھا۔

سوئمنگ، ریور کراسنگ، روپ کلائمبنگ، اینگلنگ اور کھلی جیپ میں جنگل کی سیر کے قصے میرے البم میں تصویروں کی زبانی سنیں۔

اس کے علاوہ ٹریژر ہنٹ کے لئے دو ٹیموں کا مقابلہ بھی ہوا جس میں ہماری ٹیم جیتی لیکن اس موقعے پر ہر کسی کو سرخ لپ اسٹک، پیلا برش، انڈا، باورچی کی ٹوپی، نیلے کیپ کا قلم، پلاسٹک کا گلاس، اور دوسرے الم غلم کی تلاش تھی اس لئے اس موقعے کی تصویریں شاید کسی نے اپنے کیمرے میں قید نہیں کیں۔

اس سفر میں سب سے یادگار کھیل مافیا رہا۔ جس کے کم و بیش آٹھ دور چلے اور سات میں میں نے حصہ لیا۔ اور اخیر کے دو دور واپسی میں بس میں کھیلے گئے جو کہ اس کھیل کے لئے سازگار جگہ ہرگز نہ تھی۔ اس لئے مجھے موڈٰریٹر کی معاونت کے لئے اٹھنا پڑا۔ محفل کے بیشتر احباب خاص کر وہ جو یورپی ممالک میں رہتے ہیں، اس کھیل سے واقف ہونگے۔ اس کھیل کے بے شمار ویرینٹس میں سے جسے ہم نے منتخب کیا اس میں مافیا، پولیس اور عام شہری کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اور بھیڑیئے کے کرداروں کو بھی جگہ دی گئی تھی۔ خیر کبھی توفیق ہوئی تو اس کھیل کی ترکیب لکھنے کی کوشش کروں گا ان شاء اللہ۔

اتوار کی رات کوئی 10 بجے کا عمل رہا ہوگا جب میں نے بس رکوا کر باقی احباب کو الوداع کہتے ہوئے نیچے اتر گیا کیوں کہ میرا گھر قریب آ گیا تھا۔
 

خرم

محفلین
آپ ان تصاویر میں سفید ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں؟
چیتل، لنگور، بندر اور مور کی تصاویر بہت خوب ہیں۔ کیا کوئی ٹائیگر نہیں دکھائی پڑا؟
 
خرم بھائی جی ہاں آپ کا اندازہ صحیح ہے کہ چند تصویروں میں میں سفید ٹی شرٹ میں ملبوس ہوں۔

ہم لوگ جنگل کے ان حصوں میں نہیں گئے تھے جو خطرناک ہیں۔ اس لئے درندوں سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہم کھلی جیپوں میں تھے۔
 

محمدصابر

محفلین
واہ جی واہ۔ ٹوتھ پیسٹ کا اشتہار بھی دیکھا۔ جنگل میں منگل بھی دیکھا۔ اناڑیوں کو کھیلتے ہوئے بھی دیکھا۔ :grin:
 

زین

لائبریرین

تیشہ

محفلین
پڑھکر مزہ آیا ۔۔:happy: اور تصویروں کا تبصرہ تو آل ریڈی میں کرہی چکی ۔۔بہت شاندار ہیں ۔۔مزے مزے کی ۔۔اؤر ابن ِ بھیا آپکی بھی بہت اچھی آئی ہیں ۔۔۔ نائس :party: ۔۔۔۔

اب مجھے بھی پانی میں پتھر ڈھونڈ کر دیں :battingeyelashes:
 
میں تو یہ دیکھ رہا تھا کہ پانی میں‌بھی سب پتلون پہنے گھسے تھے۔

پتلون بھگونے، پرس اور موبائل بچا بچا کر پھسلتے پتھروں پر قدم جماتے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر ندی کراس کرنے کا اپنا مزہ تھا۔ ویسے لوگ ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی ندی میں جلدی اتر گئے تھے اس دوران کوئی شارٹس پہننے کے چکر میں لطف کم کرنا نہیں چاہتا تھا۔
 
واہ جی واہ۔ ٹوتھ پیسٹ کا اشتہار بھی دیکھا۔ جنگل میں منگل بھی دیکھا۔ اناڑیوں کو کھیلتے ہوئے بھی دیکھا۔ :grin:

آجی اب آپ سے کیا پردہ۔ وہ تو کھیلنے والے بس دو تین ہی تھے باقی تو تصویریں کھنچوانے کے لئے۔۔۔۔۔ سمجھ رہے ہیں ناں آپ؟
 
بہت خوب!!!!

------

کچھ تصاویر میں نے اپنے دفتر کے ساتھیوں‌کو دکھائیں وہ سمجھے یہ بلوچستان کے علاقے بولان اور نوشکی کی تصاویر ہیں۔
خاص کر یہ تصاویر

http://picasaweb.google.com/ibnesayeed/jim_corbett#5324471559789975986

http://picasaweb.google.com/ibnesayeed/jim_corbett#5324471963053302050

http://picasaweb.google.com/ibnesayeed/jim_corbett#5324471848062024002

ہند و پاک کی کم و بیش اس سائز کی سبھی ندیاں دامن کوہ میں ایسی ہی ہوتی ہیں۔
 
پڑھکر مزہ آیا ۔۔:happy: اور تصویروں کا تبصرہ تو آل ریڈی میں کرہی چکی ۔۔بہت شاندار ہیں ۔۔مزے مزے کی ۔۔اؤر ابن ِ بھیا آپکی بھی بہت اچھی آئی ہیں ۔۔۔ نائس :party: ۔۔۔۔

اب مجھے بھی پانی میں پتھر ڈھونڈ کر دیں :battingeyelashes:

جی اپیا آپ کے فون سے ہی ترغیب ملی لکھنے کی۔

پانی میں پتھر کا مسئلہ غور طلب ہے۔ آپ ایسا کریں کہ کہیں سے پتھر کا انتظام کریں اور پھر اسے اس پانی میں ڈبو لیں جس میں آپ کا موبائل شہید ہوا تھا۔ اوہ لیکن وہ تو شائد پانی نہیں چائے تھی۔ خیر پانی نہ سہی چائے میں پتھر ہی سہی۔
 

تیشہ

محفلین
جی اپیا آپ کے فون سے ہی ترغیب ملی لکھنے کی۔

پانی میں پتھر کا مسئلہ غور طلب ہے۔ آپ ایسا کریں کہ کہیں سے پتھر کا انتظام کریں اور پھر اسے اس پانی میں ڈبو لیں جس میں آپ کا موبائل شہید ہوا تھا۔ اوہ لیکن وہ تو شائد پانی نہیں چائے تھی۔ خیر پانی نہ سہی چائے میں پتھر ہی سہی۔




پانی کا تو کوئی مسلہ ہی نہیں ہے سمندر سامنے ہے مگر اب اس میں پتھر کون رکھے :battingeyelashes:
پتھر پڑ بھی گئے تو کہیں میں تصویر اتاروانے کے چکر میں سمندر میں ہی نا جا گروں ۔ ۔ مجھے تو آپکا پانی پتھر دیکھکر '' چھتر َ یاد آگیا ہے بلکل ایسی ہی جگہ ہے پانی میں پتھروں کی ۔۔۔
:party:
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ سب تو ٹھیک ہے قیصرانی بھیا پر آپ اتنے دنوں سے گم کہاں ہیں؟ بھلا اس قدر محفل آوری پر کوئی یقین کرے گا کہ آپ بیس ہزاری ہیں؟
میں‌مصروفیات سے پیچھا چھڑانے کی کوشش میں ادھر پہنچا ہوں۔ دیکھیں مصروفیات جیتتی ہیں کہ محفل :yawn:
 

تعبیر

محفلین
واہ بہت شاندار

یہ تو ہمارے چھتر جیسا ہے بالکل

یہ پکنک کی تصاویر ہیں بینڈ باجوں والی پوسٹ کب کرینگے؟؟؟
 
Top