دل کے موضوع پر اشعار!

حجاب

محفلین
دل سُلگتا ہے میرا سرد رویے سے تیرے
دیکھ اس برف نے کیا آگ لگا رکھی ہے
جیسے تو حکم کرے دل میرا ویسے دھڑکے
یہ گھڑی تیرے اشاروں سے ملا رکھی ہے۔
 

نوید ملک

محفلین
وہ اگر برا نہ مانیں‌تو جہانِ رنگ و بو میں
میں سکونِ دل کی خاطر کوئی ڈھونڈ لوں سہارا
(شکیل بدایوانی)
 

عمر سیف

محفلین
آپ سے پھر کہیں گے ہم بات کو مان جائیے
دل لگی جو ہو سو ہو ان کو نہیں بتائیے
شام اگر اداس ہو،کوئی اگر نہ پاس ہو
پھر تو دل کو آس ہو،اس کا فریب کھائیے
 

حجاب

محفلین
اب کہ یوں دل کو سزا دی ہم نے
اس کی ہر بات بھلا دی ہم نے
آج پھر یاد بہت آیا وہ
آج پھر اس کو دعا دی ہم نے
 

تیشہ

محفلین
جیت سکتی ہوں میں آسانی سے بازی پیار کی
میرے دل کو ہے ضد لیکن،ہار جاؤں، مات ہو

دن کے روشن دان سے،جھانکے اجالا گرم گرم
تیل بھی کم ہو دئے میں اور ٹھنڈی رات ہو

کھینچ لاتا ہے کوئی چہرہ بھی نیناں میں دھنک ہو
کیوں مرتب پھر نہ رنگوں کی یہاں بہات ہو ۔
 

شمشاد

لائبریرین
سمجھ میں نہیں آتا کہ دل کی خُو کیا تھی
سفر تو آٹھ پہر کا تھا جستجو کیا تھی
(شہزاد احمد)
 

شمشاد

لائبریرین
رہی ناگفتہ میرے دل میں داستاں میری
نہ اس دیار میں سمجھا کوئی زباں میری
(میر تقی میر)
 

شمشاد

لائبریرین
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
اب تک دلِ خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں
یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
(احمد فراز)
 

حجاب

محفلین
جو لگ چکی ہے گرہ دل میں کُھل نہیں سکتی
تو لاکھ ملتا رہے ہم سے دوستوں کی طرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top