مبارکباد یوم پائ مبارک

الف عین

لائبریرین
جو چاہو، اس کا مطلب سمجھو، حساب کا، یا روپئے آنے پائی والا، یا امریکی مٹھائی والا۔ ویسے آج آخر الذکر کا دن ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
اسے ایک بج کر انسٹھ منٹ پر منایا جانا چاہیے۔ :)
لا حول ولا قوۃ کیسے کیسے غیر اسلامی تہواروں کا تذکرہ کیا جا رہا ہے یہاں۔ اللہ مجھے معاف کرے کہ غلطی سے اس غیر محرم دن کی جانب نگہ پڑ گئی۔ کیا آپ لوگوں کے پاس منانے کو عیدین وغیرہ کے ایامِ مخصوصہ موجود نہیں تھے کہ یہ غیر اسلامی دن "یومِ ہاتھا پائی" منانے چل نکلے ہیں۔ توبہ توبہ خدا خدا کیجیے۔
زیک آپ کی تو معافی بھی نہیں ہونے والی۔
 

فاتح

لائبریرین
عثمان صاحب! حد ہو گئی یعنی ہمارے اس قدر پر مغز دینی تبصرے اور مقدس فتاویٰ پر آپ "پر مزاح" کا ٹیگ لگا کر نکل لیے۔۔۔ آپ کی بھی بخشش منسوخ
 

عثمان

محفلین

شمشاد

لائبریرین
اگر تو مٹھائی والا ہے تو کون سی پائی ہے pineapple کی ہے یا اخروٹ کی یا بادام؟
 

محمداحمد

لائبریرین
بالکل مبارک ہو۔ :)

یعنی جن کا دن ہے اُنہیں "مبارک" ہو۔ ;) ۔ یہاں تو پہلے ہی دن کم پڑ رہے ہیں منانے کے لئے۔ ذرا یہ ہی دیکھ لیجے کہ ہمارے ہاں "خواتین کا اور گُردوں کا دن" ایک ہی دن منایا گیا۔ اب کوئی یہ نہ کہہ دے کہ اول الذکر کا دن منانا واقعی "دل اور موخر الذکر" کا کام ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
آپ کو تو حفظ ما تقدم کی غرض سے ٹیگ کیا تھا۔ :ROFLMAO:
لیکن پہلے گذشتہ سبق تو سنائیں تبھی اگلے کی جانب پیش رفت ہو سکتی ہے۔ :)
اب یہ حفظ ما تقدم کیا ہوتا ہے بھیا
اوہو بھیا ابھی دو لائنز یاد ہوئی ہیں۔۔ تیسری اور چوتھی والی یاد کر کے سناؤں گی ناں ایک ساتھ میں
 

فاتح

لائبریرین
اب یہ حفظ ما تقدم کیا ہوتا ہے بھیا
اوہو بھیا ابھی دو لائنز یاد ہوئی ہیں۔۔ تیسری اور چوتھی والی یاد کر کے سناؤں گی ناں ایک ساتھ میں
حفظ: حفاظت یا بچاؤ
ما: جو
تقدم: پہلے سے یا ایک قدم آگے بڑھ کے
وہ بچاؤ جو کسی مسئلے کے درپیش ہونے سے پہلے کر لیا جائے
 
Top