سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہے

سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہے؟


  • Total voters
    23
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

محمداحمد

لائبریرین
ہمارے کچھ دوست کہتے ہیں کہ سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہے۔ اُن کے مطابق یہ اُنہیں توجہ کے ارتکاز میں مدد دیتی ہے۔ ہمارے لئے تو یہ ایک مفروضہ ہی ہے۔ صحیح بھی ہو سکتا ہے اور غلط بھی۔ کیوں کہ ہم تو سگریٹ پیتے نہیں ہیں ۔

پھر آپ ہی بتائیں۔ آپ سے مراد وہ جو یہ شوق فرماتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے اس معاملے میں مضبوط موقف (مثبت یا منفی ) رکھنے والے حضرات کچھ صراحت کے ساتھ بیان بھی کرتے چلیں تو بہت سوں کا بھلا ہوگا۔ :D
 

مغزل

محفلین
محمد احمد پیارے ۔۔
چونکہ میں قریب قریب سگریٹ نوشی ترک ہونے کی حد تک کم کرچکا ہوں سو اس سوال کا جواب پوری ایمانداری سے دیا ہے۔۔۔
یعنی یہ (مبینہ) مفروضہ درست ہے میرے نزدیک کہ ” سگریٹ نوشی ارتکازِ توجہ میں معاون ثابت ہوتی ہے ‘‘ ۔۔۔ (واضح رہے کہ میں یہ ذاتی تجربہ بیان کررہا ہوں خدا نخواستہ ترغیب نہ خیال کیا جائے )
بعضے لوگ اسے غم غلط کرنے میں معاون کہتے ہیں جبکہ میری اٹھارہ بیس سالہ سگریٹ نوشی کے تجربہ کے بعد یہ بات غلط ثابت ہوئی کہ سگریٹ غم غلط کرنے میں معاون ہے ۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ خاکسار بھی پچھلے پچیس سال سے یہ شوق "فرما" رہا ہے سو جواب دینے کیلیے "کوالیفائی" کرتا ہے۔

چونکہ یہ ایک بری عادت ہے بلکہ لت ہے سو جو کوئی بھی اس کا شکار ہو جاتا ہے وہ یہی سمجھتا ہے کہ اس کو پینے کی صورت میں سگریٹ اسکی مدد کرتا ہے کیونکہ جب سگریٹ نہیں ملتا تو بے چینی ہوتی ہے حالانکہ یہ نکوٹین کی کمی ہوتی ہے۔ میرا خیال یہی ہے کہ یہ فقط اور فقط ایک بری عادت ہے اور کچھ بھی نہیں، ارتکاز اس کے بغیر بھی ہو سکتا ہے اور ہوتا ہے۔

لیکن اسکی لاکھ برائیاں کر لو، جسطرح چاہو منطقی طور پر سوچو، اسکے ہزاروں نقصانات پڑھ لو، ساری دنیا کی لعن طعن اور ملامت سن لو، لیکن پھر بھی نہ جانے کیوں اس سے نفرت نہیں ہوتی :)

ع - چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
 

کاشفی

محفلین
اَیّو راما۔ واٹ از دِس :shocked:
میں تو صرف اتنا جانتا ہوں کہ سگریٹ نوشی اس کائنات کی بہترین تخلیق کو بگاڑنے اور اس میں خرابی پیدا کرنے میں معاون ہے۔تو میرے خیال میں یہ ممکن ہی نہیں کہ سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہو۔
 

مغزل

محفلین
محمد وارث صاحب شاید میں بھی کم ہونے کی حد تک نہ آتا کہ ۔۔
ایک تو حکم رہا کہ سگریٹ کم کردو۔۔دوم یہ کہ مختلف قسم کے ٹیسٹ کے بعد ’’ برجر ڈیزیز ‘‘ (پہلے پہل برگر سمجھا تھا ۔۔)
Buerger's disease
thromboangiitis obliterans
mcdc7_buerger.jpg


Buerger's disease (thromboangiitis obliterans) is a rare disease of the arteries and veins in the arms and legs. In Buerger's disease, your blood vessels become inflamed, swell and can become blocked with blood clots (thrombi). This eventually damages or destroys skin tissues and may lead to infection and gangrene. Buerger's disease usually first shows in the hands and feet and may eventually affect larger areas of your arms and legs.

Buerger's disease is rare in the United States, but is more common in the Middle East and Far East. Buerger's disease usually affects men younger than 40 years of age, though it's becoming more common in women.

Virtually everyone diagnosed with Buerger's disease smokes cigarettes or uses other forms of tobacco, such as chewing tobacco. Quitting all forms of tobacco is the only way to stop Buerger's disease. For those who don't quit, amputation of all or part of a limb may be necessary.

کا شرف حاصل ہوا ۔۔سو قریب القیاس ہے کہ ترک کرہی دوں گا۔۔
دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو
 

شمشاد

لائبریرین
میں نہیں سمجھتا کہ سگریٹ نوشی کسی تخلیقی کام میں مدد دیتی ہے۔

دوسرا یہ صحت کے ساتھ ساتھ پیسے کا بھی زیاں ہے۔

اگر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو میں تو اس کے قریب بیٹھ بھی نہیں سکتا۔
 

حماد

محفلین
تھوڑی دیر آپ برداشت کر لیجیے گا کہ سگریت نہ پیئں
تھوڑی دیر میں برداشت کر لوں گا

کیا خیال ہے؟
غالباً داغ کا شعر ہے اور ٹھیک سے یاد بھی نہیں۔ کسی کو یاد ہو تو درست کر دے۔

بعد مدت کے ملتے ہوئے گھبراتا ہے جی
اب بہتر ہے یہی کچھ تم بدلو کچھ ہم بدلیں
 

محمداحمد

لائبریرین
اگر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو میں تو اس کے قریب بیٹھ بھی نہیں سکتا۔

یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی تھا لیکن نہ تو ہمارے دوستوں نے اپنی "خو" چھوڑی اور نہ ہی ہم نے اپنی "وضع" بدلی۔ نتیجتاً اب وہ آرام اور اطمینان کے ساتھ "ڈائریکٹ" اور ہم "انڈائریکٹ اسموکنگ" کرتے ہیں۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
ارتکاز میں مدد دیتی ہے یا نہیں لیکن دنیا بھر کے بہترین مصنفین، شعرا، موسیقار، فن کار، وغیرہ میں سے کتنے فیصد ایسے ہیں جو تمباکو نوشی نہیں کرتے؟
اور جس شخص نے تمباکو نوشی کی ہی نہیں اسے کیا معلوم کہ ارتکاز میں مدد دیتی ہے یا آلو پکانے میں۔ یہ سوال صرف اور صرف تمباکو نوشوں سے کیا جانا چاہیے۔۔۔:)
لطفِ مے تجھ سے کیا کہوں زاہد
ہائے کمبخت تُو نے پی ہی نہیں​
یہ بھی پڑھیں:
http://charltonteaching.blogspot.com/2011/03/smoking-and-creative-accomplishment.html
 

فاتح

لائبریرین
"اس سوچ میں دماغ کھپائے بغیر کہ ارسطو اور دیگر فلسفیوں کی تمباکو نوشی کے متعلق کیا رائے ہے، کوئی بھی شے تمباکو کی ہم پلہ نہیں ہے، یہ عالی دماغ لوگوں کا شوق ہے اور ایسے لوگوں کی زندگی بھی بھلا کوئی زندگی ہے جو تمباکو نوشی نہیں کرتے"۔ فرانسیسی ڈرامہ نگار اور اداکار مولیَر
 
ہاہاہاہا

اس دھاگے پر نظر پڑتے ہی مجھے سب سے پہلے خیال آیا تھا کہ اگر اس دھاگے پر فاتح کا جواب نہ آیا تو لطف نہیں آئے گا اور مجھے سخت مایوسی ہوگی ، شکر ہے فاتح ہے نے مایوس ہونے سے بچا لیا۔ :)

اتنا دھواں فی کش ہو تو لطف آتا ہوگا سگریٹ "پھونکنے" کا۔

2-7-2012_34255_l.jpg


کالج یونی ورسٹی لندن میں کی گئی ایسی ہی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے مردوں کی دماغی صلاحیت سگریٹ نہ پینے والے مردوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گھٹتی ہے۔

مشتاق یوسفی کی ایک کتاب میں تھا شاید

سگریٹ کے ایک سرے پر آگ ہوتی ہے اور دوسرے سرے پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہا
اس دھاگے پر نظر پڑتے ہی مجھے سب سے پہلے خیال آیا تھا کہ اگر اس دھاگے پر فاتح کا جواب نہ آیا تو لطف نہیں آئے گا اور مجھے سخت مایوسی ہوگی ، شکر ہے فاتح ہے نے مایوس ہونے سے بچا لیا۔ :)
چلیے آپ نے تو بن پیے ہی مزے لوٹ لیے ہمارے الطاف کے باعث۔ :D
 

ایم اے راجا

محفلین
میں سمجھتا ہوں کہ بہت بڑا سگریٹ نوش ہو لیکن شاید یہ میری خام خیالی ہو۔
سگریٹ کی عادت واقعی بہت بری ہے۔
جہاں تک تحقیقی و تخلیقی کاموں کے لیئے معاون ہونے کا مفروضہ ہے تو میرا خیال ہیکہ جب آپ کوئی کام کرتے ہوئے اس پر سوچنا چاہتے ہیں یا دماغ لڑانا چاہتے ہیں یا پھر کچھ دیر سستانا چاہتے ہیں تو سگریٹ کا عادی ہونے کی وجہ سے آپکا دماغ آپکو سگریٹ سلگا کر سوچنے کا حکم دیتا ہے اور آپ کو باور کراتا ہے کہ یو ں آپ بہتر سوچ سکتے ہیں۔
مگر ایک بات ہے کہ سگریٹ تنہائی کا سب سے بڑا ساتھی ہے۔ بسسس
 
Top