انٹرویو آئیے عینی شاہ سے باتیں کریں

شمشاد

لائبریرین
عینی شاہ نے ۲۵ دسمبر ۲۰۱۲ کو اردو محفل کی رکنیت اختیار کی تھی۔

منصور بھائی نے اس کے تعارف کا دھاگہ یہاں کھولا تھا۔

اب تک اس کے تعارف کے دھاگے کے ۱۱ صفحے پڑھنے کے بعد میں اس کا مختصر سا تعارف کروا دوں۔

عینی شاہ ۴ بہن بھائی ہیں، دو بھائی اور دو بہنیں۔ اور دونوں بہنیں اردو محفل کی رکن ہیں۔ یعنی کہ مدھو آپا اور عینی شاہ۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہے اور چھوٹی ہونے کا خوب فائدہ اٹھاتی ہے۔


تعلیم کے لحاظ سے بی بی اے کر چکی ہے اور اب بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ محفل میں آتے ہی ایسے گُھل مل گئی ہے جیسے برسوں کی شناسائی ہو۔

اس کا خود کا کہنا ہے کہ شرارتی ہوں، بلیاں بہت پسند ہیں (اسی لیے اوتار میں بھی بلی کی تصویر لگا رکھی ہے) اور کھانے کی شوقین ہوں۔

اور اس کی مدھو آپا کا کہنا ہے کہ سارا دن کھانے پینے کا کام فرماتی ہیں، سازشیں کرنے اور چمچہ گیری میں ملکہ حاصل ہے۔ مزید یہ کہ اسے ہنسی بہت آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مدھو آپا نے اسے "اردو نما فرنگن" کا خطاب بھی دے رکھا ہے۔

یہ تو ہو گیا اس کا مختصر سا تعارف

اب کچھ روائتی سوال ہو جائیں۔
(نوٹ : جوابات لکھتے وقت انگریزی کے الفاظ لکھنے سے پرہیز کیا جائے)

0) پورا نام کیا ہے (جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے)؟
1) گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
2) تاریخ پیدائش (جھوٹ بولے کوا کاٹے)؟
3) تعلیم کہاں کہاں سے حاصل کی؟
4) بچپن کیسا گزرا؟
5) پسندیدہ موسم؟
6) پسندیدہ رنگ؟
7) پسندیدہ پھل؟
8 ) پسندیدہ پھول؟
9) پسندیدہ کھانا (یہ تو سارے ہی ہوں گے سوائے بینگن کے)؟
10) پسندیدہ خوشبو؟
11) پسندیدہ لباس کون سا ہے؟
12) پسندیدہ سواری کون سی ہے؟
13) گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟
14) خوشی کا اظہار کیسے کرتی ہیں؟
15) کس بات پر غصہ آتا ہے؟
16) جب غصہ آئے تو پہلا رد عمل کیا ہوتا ہے؟
17) ڈانٹ کس بات پر پڑتی ہے؟
18 ) شعر و شاعری سے کس حد تک دلچسپی ہے؟
19) کس قسم کے ناول پڑھنا اچھا لگتا ہے؟
20) خواتین کے کون کون سے رسائل پابندی سے پڑھتی ہیں؟
21) اگرچہ میں "سٹارز" پر یقین نہیں رکھتا، پھر بھی تمہارا سٹار کون سا ہے اور کیا تم ان کو مانتی ہو؟
22) چائے کے علاوہ اور کیا کچھ پکانا آتا ہے؟
23) زبان کون کون سی آتی ہے؟
24) اپنی تین اچھی عادتیں لکھو۔
25) اپنی تین بُری عادتیں لکھو۔
26) اسکول کے زمانے کا کوئی یادگار واقعہ؟
27) کس کو شدت سے یاد کرتی ہو؟
28 ) اگر کسی کو تمہاری جاسوسی کرنے پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
29) تنہائی پسند ہو یا محفل میں رہنا پسند ہے؟
30) پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جاہزہ لیتی ہیں؟
31) سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد پہلا کام کیا ہوتا ہے؟
32) کوئی ایسی دوست جو تمہارے قریب ہو؟
33) بڑی کب ہونا ہے ؟
34) مستقبل کے کیا ارادے ہیں؟
35) کوئی ایسی خواہش جو ابھی تک پوری نہ ہوئی ہو؟
36) ایک پیغام جو دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟
37) موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں یا کچھ کرنے کا ارادہ ہے؟
38 ) ماما کی پیاری ہیں یا پاپا کی راج دلاری؟
39) صبح کتنے بجے اٹھتی ہیں؟
40) رات کو سونے کا وقت مقرر ہے یا نہیں؟
41) بچپن کا کوئی خوبصورت واقعہ؟
42) ایک اور ایک دو ہی کیوں ہوتے ہیں، تین کیوں نہیں؟
43) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
44) اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
45) کبھی "آ بیل مجھے مار" پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟
46) عورتیں دو بھی ہوں، پھر بھی ان کو خوا-3 کہا جاتا ہے، کیوں؟
47) عقل بڑی ہوتی ہے کہ بھینس؟ مثال دے کر واضح کریں؟
48 ) کیا تمہیں، آدھ، پونے، سوائے اور ڈیڑھ کا پہاڑہ آتا ہے؟
49) اردو محفل پر تمہارے تین پسندیدہ اراکین کون کون سے ہیں؟
50) اپنے آپ کو تین لفظوں میں بیان کرنا پڑے تو کیا لکھو گی؟

ابھی کے لیے بس اتنا ہی۔ پھر ملتے ہیں بریک کے بعد۔

اراکین اردو محفل کو کُھلی اجازت ہے کہ عینی سے اپنی مرضی کے سوال پوچھیں۔
 

نایاب

لائبریرین
اس کا خود کا کہنا ہے کہ شرارتی ہوں، بلیاں بہت پسند ہیں (اسی لیے اوتار میں بھی بلی کی تصویر لگا رکھی ہے) اور کھانے کی شوقین ہوں۔​
پوسٹ پڑھ کر ابھی تو صرف یہی سوال سوجھا ہے کہ
" خالہ جان " سے پوچھوں کہ
کس رنگ کی بلی ذائقہ میں سب سے بڑھ کر محسوس ہوئی ۔ ؟
باقی سوالات سوچ لوں ذرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
پوسٹ پڑھ کر ابھی تو صرف یہی سوال سوجھا ہے کہ
" خالہ جان " سے پوچھوں کہ
کس رنگ کی بلی ذائقہ میں سب سے بڑھ کر محسوس ہوئی ۔ ؟
باقی سوالات سوچ لوں ذرا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
میرے ذہن میں بھی یہی سوال آیا تھا۔
 

عینی شاہ

محفلین
پوسٹ پڑھ کر ابھی تو صرف یہی سوال سوجھا ہے کہ
" خالہ جان " سے پوچھوں کہ
کس رنگ کی بلی ذائقہ میں سب سے بڑھ کر محسوس ہوئی ۔ ؟
باقی سوالات سوچ لوں ذرا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
:rollingonthefloor: نایاب انکل وائیٹ کیٹ ۔۔۔از ویری مزےدار :rollingonthefloor:اب یہ نہیں پوچھنا کہ وہ کون ہے ہی ہی ہی :rollingonthefloor:
 

عینی شاہ

محفلین
لیٹس سٹارٹ :)
0) پورا نام کیا ہے (جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے)؟
@ سیدہ ربیعہ گیلانی
1) گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
عینی ۔۔۔۔ کہتے ہین سبھی :)
2) تاریخ پیدائش (جھوٹ بولے کوا کاٹے)؟
14 اگست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی نہیں بتاتے اللہ میاں مارتے ہیں پھر:p
3) تعلیم کہاں کہاں سے حاصل کی؟
@اپنے شہر اور ملتان سے ۔۔۔اور پتہ نہیں کہاں کہاں جانا ہے ابھی میں نے :)
4) بچپن کیسا گزرا؟
@ ابھی گزرا کہاں ہے ۔۔:pویسےبہت لاڈ اٹھاواتے گزرا ہے شرارتوں میں :)
5) پسندیدہ موسم؟
@سردی:)
6) پسندیدہ رنگ؟
@بلیو انیڈ پرپل
7) پسندیدہ پھل؟
@سارے کے سارے :bighug:
8 ) پسندیدہ پھول؟
@ گلاب
9) پسندیدہ کھانا (یہ تو سارے ہی ہوں گے سوائے بینگن کے)؟
@ہی ہی جی سارے ہی ہیں مگر یہ بھی پسند ہے:p
10) پسندیدہ خوشبو؟
@:rose:یہ ہی اچھا ہوتا ہے ویسے کبھی غور نہیں کیا :laughing:
افففففففف یہ تو بہت مشکل کام ہے :eyerolling:
 

عینی شاہ

محفلین
11) پسندیدہ لباس کون سا ہے؟
@ جو ایزی ہو ۔۔۔کمفرٹیبل ہو :p
12) پسندیدہ سواری کون سی ہے؟
@ گھر کی ۔۔۔:)
13) گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟
@مدھو آپا کے :bighug: شی از دا بیسٹیسٹ آپا جانی :bighug:
14) خوشی کا اظہار کیسے کرتی ہیں؟
@کھا کر :rollingonthefloor: یا اس خوشی میں یہ کھلا دیں :laugh:
15) کس بات پر غصہ آتا ہے؟
@جب مجھ سے کوئی غلط بحث کرے:angry:
16) جب غصہ آئے تو پہلا رد عمل کیا ہوتا ہے؟
:cry2:
17) ڈانٹ کس بات پر پڑتی ہے؟
@ویسے تو نہیں پڑتی :battingeyelashes: آپا جان سے اکثر ہی پڑتی رہتی ہے ۔۔۔ایک بات نہیں ہے نا :dancing:
18 ) شعر و شاعری سے کس حد تک دلچسپی ہے؟
اللہ معاف کرے بس :notlistening:
19) کس قسم کے ناول پڑھنا اچھا لگتا ہے؟
کوئی بھی نہیں ۔۔سارے ایک جیسے ہوتے ہیں کینکہ ان کے اینڈ یہ ہوتا ہے کہ اور وہ سارے ہنسی خوشی رہنے لگے :LOL::rollingonthefloor: جب اینڈ پتہ ہے تو کیا فائدہ پڑھنے کا :rollingonthefloor:
20) خواتین کے کون کون سے رسائل پابندی سے پڑھتی ہیں؟
3 رسائل خواتین ۔۔کرن اور شعاع آتے ہیں میرے گھر میری پیدا ہونے سے بھی پہلے ۔۔اور اللہ کی قسم ایک بھی نہیں پرھا کبھی :rollingonthefloor:ہان مزے مزے کی باتیں یا جوکس پڑھ لیتی ہوں بس ۔۔ :daydreaming:
 

عینی شاہ

محفلین
21) اگرچہ میں "سٹارز" پر یقین نہیں رکھتا، پھر بھی تمہارا سٹار کون سا ہے اور کیا تم ان کو مانتی ہو؟
@ میں تو مانتی ہوں ۔۔۔میرا سٹار LEO (y)
22) چائے کے علاوہ اور کیا کچھ پکانا آتا ہے؟
@ چائے کے علاوہ 3 قسم کے انڈے بنا لیتی ہوں ۔۔۔آملیٹ ۔۔۔فرائی اینڈ بوئیلڈ :rollingonthefloor: ارو سلائس بھی گرم کر لیتی ہوں مائکرو ویو میں :rollingonthefloor:
23) زبان کون کون سی آتی ہے؟
@ اردو ہی یا پھر انگلش تھوڑی سی :biggrin:
24) اپنی تین اچھی عادتیں لکھو۔
@ یہ تو میں نے بتا دیں تھین :rolleyes:
25) اپنی تین بُری عادتیں لکھو۔
@ کھاتی بہت ہوں ۔۔۔غیر مستقل ہوں ۔۔رونا جلدی آتا ہے :cautious:
26) اسکول کے زمانے کا کوئی یادگار واقعہ؟
@ ففتھ میں سائینس کے کلاس ٹیست میں اس لیئے فیل ہو گئی کہ آج گھر میں بریانی بنی ہو گی اور میرا تعلیم و تربیت بھی آیا ہوا ہوگا ۔۔:rollingonthefloor:اسی خیال میں ٹیسٹ میں دل نہیں لگا ہی ہی ہی :laugh:
27) کس کو شدت سے یاد کرتی ہو؟
@ کسی کو نہیں سب میرے پاس ہیں ۔:)
28 ) اگر کسی کو تمہاری جاسوسی کرنے پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
@ اوئے یہ لڑکی کتنا کھاتی ہئ توبہ :rollingonthefloor:
29) تنہائی پسند ہو یا محفل میں رہنا پسند ہے؟
@ سب کے درمیان :)
30) پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جاہزہ لیتی ہیں؟
@ اوہ یہ تو کبھی سوچا نہیں ۔۔۔اب سے لوں گی جائزہ :nerd:
:rollingonthefloor:
 

عینی شاہ

محفلین
31) سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد پہلا کام کیا ہوتا ہے؟
@ سونے سے پہلے انکھیں بند کرتی ہوں اور جاگنے کے بعد انھیں کھولتی ہوں :rollingonthefloor:
32) کوئی ایسی دوست جو تمہارے قریب ہو؟
@ ایک ہی ہے جو میرا سب کچھ ہے :) میری دوست بھی میری ٹیچر بھی میری کاؤنسلر بھی میری ڈاکٹر بھی میری مدھو آپا :bighug:میری کوئی اور دوست نہیں انکے سوا:)
33) بڑی کب ہونا ہے ؟
@ اتنی جلدی بھی کیا ہے :cautious:
34) مستقبل کے کیا ارادے ہیں؟
@ بہت سا پڑھنا ہے مجھے ۔۔۔کچھ بننا ہے :)
35) کوئی ایسی خواہش جو ابھی تک پوری نہ ہوئی ہو؟
@ بس ڈاکٹر بننے کی تھی جو پوری نہیں کی :cry:
36) ایک پیغام جو دوسرے قارئین کو دینا چاہیں؟
@ کھایا پیا کریں سب میری طرح :p
37) موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں یا کچھ کرنے کا ارادہ ہے؟
@ بلکل مطمئن ہوں لیکن ابھی کافی کچھ کرنا ہے :notworthy:
38 ) ماما کی پیاری ہیں یا پاپا کی راج دلاری؟
@ دونوں کی :)
39) صبح کتنے بجے اٹھتی ہیں؟
@ آجکل تو ذرا مزے ہیں ۔۔۔فری ہوں نا اس لیئے دیر سے :p
40) رات کو سونے کا وقت مقرر ہے یا نہیں؟
@ نہیں نو ٹائم جب نیند آ جائے :p
 

عینی شاہ

محفلین
41) بچپن کا کوئی خوبصورت واقعہ؟
@ بہت سارے ہیں :daydreaming::dancing:
42) ایک اور ایک دو ہی کیوں ہوتے ہیں، تین کیوں نہیں؟
@ ایک اور ایک دو یا تیں ہوتے ہی نہیں 11 ہوتے ہیں انکل :laughing:
43) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
@ اتنا پرانا سوال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نیکسٹ (n)
44) اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
@ حرف حرف حقیقت پڑھ رہی ہوں ۔۔۔کبھی جب موڈ ہو تو :cool:
45) کبھی "آ بیل مجھے مار" پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟
@ ڈانٹ ہی کھائی پھر :laugh:
46) عورتیں دو بھی ہوں، پھر بھی ان کو خوا-3 کہا جاتا ہے، کیوں؟
@ کوئی اور آپشن جو نہیں ہوتا اس کے علاوہ :laughing:
47) عقل بڑی ہوتی ہے کہ بھینس؟ مثال دے کر واضح کریں؟
@ بھینس ۔۔۔۔کینوکہ وہ نظر آتی ہے عقل کو کون پوچھتا ہے :rollingonthefloor:
48 ) کیا تمہیں، آدھ، پونے، سوائے اور ڈیڑھ کا پہاڑہ آتا ہے؟
@ نوووووووووووووووووووووووووووووووووووووو:nottalking:
49) اردو محفل پر تمہارے تین پسندیدہ اراکین کون کون سے ہیں؟
@ سب اچھے ہیں انکل کیوں لڑائی کروتے ہیں آپ میری سب سے :rollingonthefloor:
50) اپنے آپ کو تین لفظوں میں بیان کرنا پڑے تو کیا لکھو گی؟
@یہ تو بہت مشکل سوال ہے :atwitsend: 3 لفظوں میں کیسے :cautious:
شکررررررررررررررررررررررررررررررررررررررررر دے دیئے جواب :dancing:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تذکیر و تانیث کی تبدیلی کا وقت میسر نہیں تھا
لہٰذا ایسے ہی حاضر ہیں


جنرل نالج کے کچھ سوالات




1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟
3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟
4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟
5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟
6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟
29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟
32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟
33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟
34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟
35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟
36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟
37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔
38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟
39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟
42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟
43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟
44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟
45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟
46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟
47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟
48۔ہلکان کیسے ہوتے ہیں؟
49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟
50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟
51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟
52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟
53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟
54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟
55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟
56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟
57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟
58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟
59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟
60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟
61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟
62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟
63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟
65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟
66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟
67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟
68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟
69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟
71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟
72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟
73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟
75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟
76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟
77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟
78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟
79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟
80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟
81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟
82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟
83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟
84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟
85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔
86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟
87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟
88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟
89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟
90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟
91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟
92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟
93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟
94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟
95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟
97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟
99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟
100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟
 
Top