تعارف آداب عرض ہے

محمدظہیر

محفلین
السلام علیکم​
خاکسار کو ظہیر کہتے ہیں، ہند کے دکنی علاقہ سے تعلق ہے۔​
آپ لوگوں کی محفل کا حصہ بن کر خوشی ہوگی۔​
آپ کا شکریہ۔​
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

ظہیر صاحب اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔
 
محمدظہیر

محفلین
اکثر گھر پر ہی ہوتا ہوں، شیطان کے سامنےبیٹھا ہوا!!​
پڑھائی ساتھ ساتھ جاری ہے، آگے چل کر انجینیر بننے کا ارادہ ہے، توقع ہے امید پوری ہو۔​
اس وقت کے لئے بس اتنا کافی ہے۔​
عزیز عائشہ اور شمشاد صاحب کا شکریہ۔​
 
محمدظہیر

محفلین
@ جناب شمشاد
آپ پوچھئے، عرض کرتے رہیں گے ان شاءاللہ۔

امین بھائی
خدا کا شکر ہے ٹھیک ہوں، امید ہے آپ بھی بخیر ہوں گے۔
شیطان مطلب پی سی :)

جناب وارث صاحب،محترم الم بھائی، اور مقدس محترمہ آپ لوگوں کا بہت شکریہ۔
 
مغزل

محفلین
الہلال (ظہیر صاحب) اردو محفل کی رعنائیوں کا حصہ بننے پر صمیمِ قلب سے مبارکباد قبول کیجئے اور محفل میں خوش آمدید۔
امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا، کسی بھی قسم کی مدد کے لیے سراپا خدمت ہوں ، امید ہے خدمت کا موقع دیجئےگا۔۔
اپنے مشاغل اور رجحانات کے بارے میں مفصّل معلومات بہم فرما کر مشکور ہوں۔
والسلام
 
جی جناب آپ کا بہت مشکور رہونگا۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے پس منظر اور حالات کی وجہ سے ہمارے افکار و رجحانات متاثر ہوئے ہونگے، لیکن اپنے مستقبل کے لئے ہم خود ذمدار ہیں۔
تخلیقی خیالات کا بے حد مداح ہوں۔
اور ۔۔۔ ہاں، شعر و شاعری سے آج کل دلچسپی ہے، اور بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔
شخصیت کی ارتقا ءکے لئے مخلصوں کے مشوروں کا بھی طلب گار رہتا ہوں۔
امید ہے آپ، ہماری مدد کرنے میں تامل نہ کریں گے۔
شکریہ
 
Top