آپ کا نِک اور اس کا پس منظر

دوستو! نام ہماری شخصیت کی مکمل عکاسی تو نہیں کرتے لیکن ہم ان سے جانے ضرور جاتے ہیں لیکن یہاں میں ناموں کی بات نہیں کروں گا بلکہ" نِک نیم" یعنی کہ "عرفیت" کی بات کروں گا
اور وہ بھی انٹرنیٹ کی عرفیت کی
محفل پر بہت سارے لوگ اپنے ناموں کی بجائے "نِک" سے موجود ہیں
اس دھاگے میں ان سب کو دعوت ہے کہ وہ آ کر اپنے "نِک" کا پس منظر بتائیں کہ انہوں نے "یہی" نک کیوں منتخب کیا

نوٹ:وہ تمام احباب جو پہلے "نِک" رکھتے تھے پر اب اپنے ناموں سے موجود ہیں وہ بھی اپنے "سابقہ" نِک کی کہانی بتائیں کہ انہوں نے اسے کیوں منتخب کیا تھا
جیسے کہ عمر سیف بھائی
 
زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
میں زحال کے نک سے آیا تھا جوکہ امیرخسروکی ایک قوالی" زحالِ مسکینِ مکن تغافل " سے متاثرہوکر
اپنایا تھا - راشد اشرف بھائی سے ملاقات پریہ نام بتاتے ہوئے مشکل کا شکارہوا اور محفل میں اپنے اصل نام کو ہی نک بنالیا
چونکہ موسقیت کے باوجود کامن یہ نک نہیں تو روزمرہ زندگی میں اسے بتانا مشکل لگتا ہے:)
ویسے زحالِ مسکینِ مکن تغافل کومزید شہرت گلزارصاحب نے ایک گیت کے مکھڑے میں استعمال کرکے دی
 
زبردست(y)
ویسے آپ "پاکستانی پوائنٹ" پر بھی کیا "زحال مرزا" کے نام سے موجود ہیں؟
 
زبیر مرزا

محفلین
زبردست(y)
ویسے آپ "پاکستانی پوائنٹ" پر بھی کیا "زحال مرزا" کے نام سے موجود ہیں؟
موجود ہوں نہیں تھا:) بین کردیا گیا ایڈمن صاحب کی شان میں گستاخی کرنے پر:)
اوربناءاجازت ناولزسکین کرنے کے عظیم کام پر اعتراض کی فردِجرم میں :)
 
ساجد

محفلین
یہ میرا بنایا ہوا نہین ساجد بھائی کا دیا ہوا ہے ان سے پوچھیں :grin:
یہ جوان اردو محفل پر اتنی عرفیتیں بدل چکا تھا کہ آخری عرفیت اختیار کرتے وقت اسے کچھ سُجھائی نہیں دے رہا تھا کہ کیا عُرفیت اختیار کرے ۔ اس نے اپنی عقل کے تمام گھوڑے دوڑا لئے جو سب کے سب گدھے ثابت ہوئے ۔ پھر اس نے محفل کے اراکین کو وختے میں ڈالے رکھا ، بہت سے اراکین نے بہت سارے نام تجویز کئے لیکن ان کی دی ہوئی کوئی عرفیت جوان کو پسند نہ آئی۔ آخر کار مجھے ہی بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کرنا پڑا اور اللہ کا شکر ہے کہ اس نے کوئی لُچ تلے بغیر میری تجویز کردہ عرفیت اپنا لی۔:)
 
عسکری

معطل

یعینی یہ تو آپنے ہماری حالت ووٹر والی کر دی جو ہوتی ہے الیکشن کے بعد;)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ جوان اردو محفل پر اتنی عرفیتیں بدل چکا تھا کہ آخری عرفیت اختیار کرتے وقت اسے کچھ سُجھائی نہیں دے رہا تھا کہ کیا عُرفیت اختیار کرے ۔ اس نے اپنی عقل کے تمام گھوڑے دوڑا لئے جو سب کے سب گدھے ثابت ہوئے ۔ پھر اس نے محفل کے اراکین کو وختے میں ڈالے رکھا ، بہت سے اراکین نے بہت سارے نام تجویز کئے لیکن ان کی دی ہوئی کوئی عرفیت جوان کو پسند نہ آئی۔ آخر کار مجھے ہی بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کرنا پڑا اور اللہ کا شکر ہے کہ اس نے کوئی لُچ تلے بغیر میری تجویز کردہ عرفیت اپنا لی۔:)
اور اپنے ساجد بھائی بے چارے پھول اتروا کر آئے ہیں جبکہ کسی زمانے پھول لگنے سے ترقی ہوتی تھی :laugh:
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی میرے قبیلے کا نام ہے اور قبیلے وغیرہ محض شناخت کا کام دیتے ہیں۔ تو یہاں بھی وہی شناخت ہے۔ ویسے میرے سارے ای میل ایڈریس اسی نام سے ہی ہیں، ماسوائے ورک ایڈریس کے، وہاں اصل نام ہے
 
ویسے مغربی انداز میں تو یہی آپ کا نام ہوا نا کہ وہاں نام کے آخری حصے کو اہمیت دی جاتی ہے:)
مثلاً۔دی نیم از بونڈ،جیمز بونڈ
تو اسی انداز میں آپ کہیں گے:rolleyes:
دی نیم از قیصرانی،منصور قیصرانی
 
Top