ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

hackerspk

محفلین
بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں
ابجد کا 2013 ورژن آپ کے استعمال کے لیے حاضر ہے۔ ابجد 2013 کی بنیادی خصوصیات میں ربن کا استعمال ایک سے زائد ڈکشنریاں شامل کرنے کی سہولت، کراس ڈکشنری، جمع الفاظ کی ڈکشنری میں تلاش، ٹائپنگ گیم، کی بورڈ میں تبدیلی کی سہولت، شارٹ کٹ ٹیکسٹ، ٹیبلز اور علامات کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ قابل استعمال سپیل چیکر کی سہولت بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ یہ بالکل عارضی اشاعت ہے۔ ابجد صرف میرے ہی سسٹم پر چلا ہے۔ اس کو کہیں اور چلا کر ٹیسٹ بھی نہیں کیا جا سکا۔ ابجد کے تقریبا ہر حصے میں تبدیلی ہوئی ہے۔ ربن کا استعمال کافی پیچیدہ کام ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کو اس میں کئی لغزشیں اور خامیاں نظر آئیں۔ ان پر صبر مت کیجیے گا بلکہ ان کی رپورٹ درج ذیل ربط پر کریں۔ اور اگر ابجد درست چلے تو اپنے آپریٹنگ سسٹم کی تٍفصیلات کے ساتھ ساتھ مانیٹر کی ریزولوشن کے متعلق بھی اسی ربط پر بتا دیجیے گا۔ اس سے ابجد کو بناتے وقت خاصی مدد ملتی ہے۔ مجھے امید ہے ابجد کے لیے اتنا تو آپ کریں گے ہی۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ابجد-2013-اوپن-سورس-یونیکوڈ-ٹیکسٹ-ایڈیٹر.62011/
عمومی تعارف
main.png

ابجد 2013
mean.png

ڈکشنری کا استعمال
tabs.png

ابجد کے مختلف حصے
menu.png

فائل مینیو
tabpanelsizes.png

ٹیبز کا تعارف​

ڈکشنریوں کی تعداد اب آپ کی مرضی سے:

UnlimitedDict.png



اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ ڈکشنریاں موجود ہیں یا آپ نے اپنے کام کے حساب سے مختلف ڈکشنریاں ترتیب دے رکھی ہیں تو ابجد اب آپ کو یہ کام بھی دے گا۔ اپنے کمپیوٹر کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئےجتنی دل چاہیں ڈکشنریاں شامل کریں۔ رفتار کے متعلق سوچنے کی ضرورت نہیں دس بارہ ڈکشنریاں تو پینٹم فور سسٹم بآسانی چلا سکے گا۔
صرف ڈکشنریاں نہیں ڈکشنریوں کی فیلڈز بھی آپ مرضی سے:
درج بالا تصویر میں آپ کو ادائیگی، زبان، صیغہ، مترادفات، انگریزی ترجمہ اور مرکبات کے عنوان سے فیلڈز نظر آرہی ہوں گی۔ اب فیلڈز کی تعداد بھی یوزر اپنی مرضی سے بڑھا گھٹا سکتا ہے۔ اس طرح آپ نا صرف موجودہ ڈکشنریوں میں اپنی سہولت کے اعتبار سے مزید اضافہ کر سکیں گے بلکہ نئی ڈکشنریوں کو اپنے حساب سے بنا سکیں گے۔
ڈکشنری بنانے کا عمل نہایت سادہ اور آسان ہے۔
  • اپنا پسندیدہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کھولیں۔
  • پہلی سطر پر ڈکشنری کا نام ڈکشنری کی زبان میں، پھر پائپ سائن "|" پھر فیلڈ کا نام پھر پائپ سائن "|" پھر اگلی فیلڈ کا نام مثلا:
اردو ڈکشنری|ادائیگی|زبان|صیغہ|مترادفات *|انگریزی ترجمہ|مرکبات
ابجد اتنا عقلمند ہو چکا ہے کہ فیلڈ کے نام سے وہ اندازہ کر لے گا کہ اس فیلڈ کو دائیں سے بائیں دکھانا ہے یا بائیں سے دائیں۔ اس لیے اگر فیلڈ انگریزی میں لکھی ہو گی تو بائیں سے دائیں وگرنہ دائیں سے بائیں دکھائے گا۔
درج بالا مثال اور تصویر میں آپ کو مترادفات کی فیلڈ کے ساتھ * لگا دکھائی دے رہا ہو گا۔ * کا مطلب ہے کہ اس فیلڈ کے کسی بھی رکن پر کلک کرنے سے وہ رکن ایڈیٹر میں اس لفظ کی جگہ لے لے گا جس کا معنی دیکھے جا رہے ہوں گے۔ بالکل اسی طرح جس طرح مائکروسافٹ ورڈ میں synonymous کا آپشن ہوتا ہے۔ اس طرح یوزر اس سے بھی خاطر خواہ فائدہ اٹھا کر اس کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی کام کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
  • پہلی سطر مکمل کرنے کے بعد وہ لفظ لکھیں جس کا تلاش کرنا مقصود ہو پھر ٹیب سپیس دیں پھر فیلڈ کے مطابق متن درج کریں اور ٹیب سپیس دیتے جائیں مثلا
پایہ پایَہ [پا + یَہ] (فارسی) ( مذکر - واحد ) پَیر, پاؤں, پاوا, رُکَن, سِیڑھی leg or foot (of an animate or inanimate object); foundation (of a building); base (of a column); prop; support; stay; step; rank; dignity; degree پایَۂِ تَخْت, پاے تَخْت, پاے ثَبات
کام مکمل ہوا۔

ابجد سب سے پہلے یہ جانے گا کہ یوزر نے ڈکشنری میں کتنی فیلڈز بنائی ہیں۔ تاکہ وہ حالات کے مطابق عمل کر سکے۔ اگر صرف ایک فیلڈ ہی ہو یعنی لفظ اور اس کے معنی تو ابجد معنی دکھاتے وقت اس فیلڈ کو نہیں دکھائے بلکہ ڈکشنری کے نام کو استعمال کرتے ہوئے اسی جگہ معنی دکھا دے گا تاکہ صرف کو دو دفعہ کلک نہ کرنی پڑے۔ اگر فیلڈز دو سے زیادہ ہوں گی تو اس کے لیے ایک تین اضافی مینو بنائے گا ایک میں ڈکشنری کا نام اور دوسرے میں ڈکشنری کی فیلڈز اور پھر تیسرے میں فیلڈز کی معلومات۔

یہ نئی سہولت پروفشنل صارفین کے لیے نہایت فائدہ مند ہو گی۔ اور عام صارفین کو بھی یہ فائدہ ہو گا کہ اگر وہ کوئی اور ڈکشنری شامل نہیں کرتے تو ابجد معانی دکھانے سسٹم کے رسورس بہت کم استعمال کرے گا اور معنی پہلے کی نسبت دو گنا رفتار سے دکھائے گا۔

اس اضافے کی ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے ڈیڑھ سو لائن کا کوڈ سافٹ وئیر میں بڑھا نہیں کم ہوا ہے۔

اس اضافے ایک نقصان یہ ہے کہ کلپ بورڈ کی ڈکشنری ذرا دیر دیر سے شو ہوتی ہے۔ یاد رہے ذرا دیر سے مراد تین چار سیکنڈز نہیں بلکہ سیکنڈ کا چوتھا حصہ ہے۔ مگر ان شاء اللہ اسے بھی بہتر کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

اپنی مرضی کی ڈکشنریاں منتخب کرنے کی سہولت۔
DictConfig.png


مائکرو سافٹ ورڈ کی طرح فارمیٹ پرنٹر کی سہولت کا اضافہ۔

مائکرو سافٹ ورڈ کی طرح کی نمبرنگ کی سہولت۔

کراس ڈکشنری

اگر آپ کے پاس انگریزی سے اردو اور انگریزی سے عربی ڈکشنری موجود ہے تو ابجد آپ کے لیے اردو کے انگریزی معانی کے ذریعے عربی معانی فراہم کرے گا۔ مثلا آپ کے پاس انگریزی عربی ڈکشنری موجود ہے۔ تو ڈکشنری کے آپشن سے اس کو کراس ڈکشنری کے لیے منتخب کریں۔
crossdict.png


اب کسی بھی لفظ پر رائٹ کلک کر کے ابجد کی عقلمندی ملاحظہ فرمائیں۔

crossdictpreview.png


ابجد نے لفظ جگر کا انگریزی ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے عربی معانی بھی فراہم کر دیے۔
اب ابجد مجھے ہر زبان کے اردو معانی فراہم کر سکے گا۔

نوٹ: یہ ضروری نہیں کہ ہر معانی کا متبادل بالکل درست ہو۔ مگر اگر آپ کو عربی زبان سے تھوڑی بہت واقفیت ہے تو آپ معانی سمجھ جائیں گے۔

کی بورڈ

اب اپنی مرضی سے کی بورڈ کے حروف میں تبدیلی کریں اور کی بورڈ کو اپنی مرضی کے مطابق بناتے جائیں۔ اب عربی، اردو، فارسی، پشتو، سندھی اور ہندی کی بورڈ اپنی مرضی کے مطابق بنا لیں۔اس طرح عربی یا فارسی ٹائپ کرنے والے حضرات ابجد کے ذریعے اپنا فنوٹک کی بورڈ بھی بنا سکتے ہیں۔ ابجد چونکہ پورٹ ایبل ہے اس لیے اسے صرف ایک بار بنانا پڑے گا۔
تبدیلی کا عمل نہایت آسان ہے۔ جس کی بورڈ میں تبدیلی مقصود ہو اس کو کھولیں اور جس بٹن کو تبدیل کرنا مقصود ہوا س پر رائٹ کلک کر کے ایڈیٹ پر کلک کریں۔ اور اس اپنی مرضی کا حرف لکھ کر اوکے کا بٹن دبا دیں۔ کام مکمل ہوا۔ اس کے علاوہ کی بورڈ میں اگر کوئی خیرابی ہو گئی ہے تو کی بورڈ کو ریسیٹ کر کے پہلے والی حالت پر واپس بھی لایا سکتا ہے۔
editkeyboard.png

جب کوئی صارف کی بورڈ میں تبدیلی کرتا ہے تو ابجد کے فولڈر میں "Keyboards" کا ایک فولڈر بن جاتا ہے۔ اور اس میں تبدیل شدہ کی بورڈ کی فائل موجود ہوتی ہے۔ اس فائل کو چاہیں تو دوسروں کے ساتھ شئیر بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح میرے جیسے لوگ جن کو شاید یہ سادہ عمل بھی دشوار لگے ان کو کی بورڈ ایڈیٹ کر کے وہ فائل مہیا کی جا سکتی ہے۔ اس فائل کو "Keyboards" کے فولڈر میں رکھ کر ابجد کو چلائیں تو وہ نئے کی بورڈ کو خود ہی لوڈ کر لے گا۔ اگر اسی فائل کو ڈیلیٹ کر دیا جائے تو ابجد خود ہی جان لے گا کہ کوئی گڑبڑ ہے اور اپنا پرانا کی بورڈ ہی استعمال میں لے آئے گا۔ اس فائل کو علیحدہ محفوظ کر کے کسی غیر متوقع ہونے والے نقصان سے بچا بھی جا سکتا ہے۔
ٹائپنگ گیم
gamenewlook.png
نئے کنٹرول
tablesctrl.png
ٹیبلز​
symbolsctrl.png
علامات​
شارٹ کٹ ٹیکسٹ
shortcuttext.png
سپیل چیکر
spell%20checker.png
سپیل چیکر پر ابھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی اسے کافی حد تک درست کر دیا جائے گا۔​
سپیل چیکر کی ڈکشنری زیادہ وسیع اور جامع نہیں۔ وسعت ان معنوں میں کہ کئی روز مرہ استعمال کے الفاظ بھی اس میں درج نہیں ہیں۔ اور جامعت ان معنوں میں کے جمع وغیرہ کے صیغوں کی پہچان ابھی کروانا باقی ہے اس لیے جمع الفاظ بھی ڈکشنری میں درج ہیں۔​
سپیل چیکر ہجوں کی صلاح دیتے وقت مندرجہ ذیل قوانین جان گیا ہے۔ احباب سے گذارش ہے ان قوانین پر ایک نظر ڈال لیں۔​
ہم آواز الفاظ کی پہچان۔​
REP 39​
REP ک ق​
REP ق ک​
REP ط ت​
REP ت ط​
REP ز ض​
REP ض ز​
REP ظ ض​
REP ض ظ​
REP ز ظ​
REP ض ذ​
REP ذ ض​
REP ز ذ​
REP ذ ز​
REP ظ ذ​
REP ذ ظ​
REP ص س​
REP س ص​
REP ص ث​
REP ث ص​
REP س ث​
REP ث س​
REP ع ا​
REP ا ع​
REP آ ا​
REP ا آ​
REP ح ہ​
REP ہ ح​
REP ھ ہ​
REP ہ ھ​
REP ح ھ​
REP ھ ح​
REP ژ ی​
REP ی ژ​
REP ث ژ​
REP ژ ث​
REP ؤ و​
REP ژ ؤ​
REP ڑ ر​
REP ر ڑ​
ایک جیسے دکھائی دینے والے حروف کی پہچان​
MAP 10​
MAP بتٹثپ​
MAP صض​
MAP طظ​
MAP ضظ​
MAP سش​
MAP دڈذ​
MAP رڑژ​
MAP ہھ​
MAP فق​
MAP غع​
ڈاؤنلوڈ لنک
 

انتہا

محفلین
ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اسی طرح اردو کی ترویج و ترقی کے لیے ذریعہ بناتا رہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ایک شاندار اوپن سورس اردو ایڈیٹر کی ریلیز پر تمام احباب کو بہت مبارک ہو۔۔۔ اور ہیکر بھائی آپ کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں مل رہے۔۔۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ اور آپ کی ہمت کو مزید بلند کرے اور آپ کی ہمیشہ رہنمائی کرے۔ آمین۔
 

hackerspk

محفلین
ہیکر بھائی! میں جب بھی ابجد کھولتا ہوں تو Close the program کا مذکورہ نقص آجاتا ہے:
Description:
Stopped working

Problem signature:
Problem Event Name: CLR20r3
Problem Signature 01: abjad.exe
Problem Signature 02: 1.0.0.0
Problem Signature 03: 51d0fc2e
Problem Signature 04: Abjad
Problem Signature 05: 1.0.0.0
Problem Signature 06: 51d0fc2e
Problem Signature 07: 54
Problem Signature 08: e9
Problem Signature 09: System.InvalidOperationException
OS Version: 6.1.7600.2.0.0.256.1
Locale ID: 1033​
آپ کو ای میل بھی کیا تھا مگر ابھی تک جواب نہیں آیا۔ براہِ کرم جواب جلد از جلد دیں۔ سسٹم کنفیگوریشن درجہ ذیل ہے:​
Intel Core 2 Duo 2.4Ghz​
Windows 7 32bit Ultimate​
RAM: 4GB​
 

hackerspk

محفلین
ہیکر بھائی! میں جب بھی ابجد کھولتا ہوں تو Close the program کا مذکورہ نقص آجاتا ہے:
Description:​
Stopped working​
Problem signature:​
Problem Event Name: CLR20r3​
Problem Signature 01: abjad.exe​
Problem Signature 02: 1.0.0.0​
Problem Signature 03: 51d0fc2e​
Problem Signature 04: Abjad​
Problem Signature 05: 1.0.0.0​
Problem Signature 06: 51d0fc2e​
Problem Signature 07: 54​
Problem Signature 08: e9​
Problem Signature 09: System.InvalidOperationException​
OS Version: 6.1.7600.2.0.0.256.1​
Locale ID: 1033​
آپ کو ای میل بھی کیا تھا مگر ابھی تک جواب نہیں آیا۔ براہِ کرم جواب جلد از جلد دیں۔ سسٹم کنفیگوریشن درجہ ذیل ہے:​
Intel Core 2 Duo 2.4Ghz​
Windows 7 32bit Ultimate​
RAM: 4GB​
برائے مہربانی سکرین شوٹ بھیجیں۔ اور کیا ابجد بالکل بھی نہیں چلتا اور پہلے ہی یہ ایرر آجاتا ہےِ؟
 

hackerspk

محفلین
یہ رہا اسکرین شاٹ:
edit

edit

مگر تصویر تو اپلوڈ ہی نہیں ہوئی؟ (جی میل ڈرائیو سے)۔۔۔ ۔؟؟؟
میرا خیال ہے کوئی ڈی ایل ایل فائل آپ کے سسٹم میں موجود نہیں ہے۔
ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا نیا ورژن انسٹال کریں۔ اور دوبارہ چیک کریں۔
 

افضل حسین

محفلین
ہیکر بھائی جب ہم ابجد میں کچھ متن لکھ کر محفوظ کر رہے ہیں تو فائک کا ایکسٹینش آر ٹی ایف ہورہا ہے اور جب محفوظ کئے ہوئے فائل کو کھول رہے ہیں تو وہ ایم ایس ورڈ میں کھل رہا ہے ،
دوسری بات یہ کہ کیا ابجد سے ٹیکسٹ کو ای پی ایس ، پی ڈی ایف یا ٹف میں ایکسپورٹ کرنے سہولت ہے یا نہیں
 
Top