مغزل
محفلین
احوالِ دیگراں
(نیا سلسلہ)
اردومحفل کے ادبی ذوق کے حامل ارکان کے حوالے سے یہ لڑی شروع کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے
کہ اس لڑی میں شاعروں ادیبوں کے حوالے سے میل ملاقاتوں ، ان کے کلام کے بارے میں رائے، شخصیت کے بارے میں رائے،
ادبی چشمکوں ، شکر رنجیوں، پسند ناپسند اور تجربات کو سپردِ قرطاس کیا جا سکے گا۔ یہ ضروری نہیں کہ وہ شعراء ادباء محفل ہی کا حصّہ ہوں۔
محفل کے شعراء اوباء سے ہٹ کر بھی شعراء ادباء کو ’’ احوالِ دیگراں ‘‘ کی زینت کیا جاسکتا ہے۔
وضاحت :: زبان کی غیر شائستگی، دل شکنی و دل خراشی سے احتراز ہی اس لڑی کا حسن دوبالا کرسکتا ہے۔سو احباب سے التماس ہے کہ
لڑی کے حسن کے ساتھ ساتھ مذکور و مرقوم شعراء ادباء کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مراتب اور عزّتِ نفس کا خیال رکھا جائے ۔
بصورتِ دیگر مرتکب رکن کو تنبیہ کی جائے گی اور رجوع نہ ہونے کی صورت میں مدیر اپنے اختیارات سے قابلِ اعتراض لفظیات کی تدوین
یا مراسلہ حذف کرنے کا صوابدیدی حق محفوظ رکھتے ہیں۔
(احباب سے گزارش ہے کہ غیر متعلق (صرف شعراء ادباء کے لیے مخصوص ہےلڑی) مراسلت ، بے جا نوک جھونک اور ٹھٹھوَل سے حتی الامکان حذر کیا جائے ۔۔)
مدیر: شعبہ اردو ادب / اردو محفل