زیک
مسافر
جیسا کہ آپ کو معلوم ہی ہو گا کہ آج محفل کی پہلی سالگرہ تھی اور اردوویب شروع ہوئے بھی 1 سال اور 6 دن ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے اپنا بلاگ 4 سال پہلے 30 جون کو شروع کیا تھا۔ اس موقع پر نبیل اور آصف اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ امید ہے کہ آپ سالگرہ پارٹی میں کیک تو کھا ہی چکے ہوں گے۔
اس پوسٹ میں میں اردوویب کا جائزہ لوں گا اور مستقبل کے بارے میں اپنے کچھ خیالات کا اظہار کروں گا۔
اس وقت اردوویب کے پاس یہ ڈومینز ہیں:
ان سب ڈومینز کی رجسٹریشن اور ایک ہوسٹنگ پلان ملا کر سال کا کل خرچہ دو سو ڈالر بنتا ہے۔ اس دفعہ ہماری اپیل پر آپ سب ارکان نے مل کر اس کا 90 فیصد حصے کی ذمہداری اٹھائی۔ اس سے ہمیں حوصلہ ملا ہے کہ اردوویب کے اخراجات صرف دو تین لوگوں پر منحصر نہیں ہیں۔
منہاجین نے ایک اہم پوائنٹ اٹھایا ہے کہ کوئی بھی فورم یا سائٹ چلانا اسے کھڑا کرنے سے بہت زیادہ محنتطلب ہے۔ اگر آپ انٹرنیٹ پر نظر دوڑائیں تو بہت سے abandoned صفحے، بلاگ اور فورم ملتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ ہم اس انجام سے کیسے بچیں۔ اس کا ایک ہی جواب ہے: مجھے، نبیل اور آصف کو redundant کر کے۔ جب تک اردوویب کا انحصار دو تین لوگوں پر ہو گا اس وقت تک اس کی بقاء انہی لوگوں کی مرہونِ منت رہے گی اور ان کے جانے سے یہ سائٹ تاریک ہو جائے گی۔ اس کا حل ایک کمیونٹی کا قیام ہے اور محفل اس مقصد میں اہمترین پرزہ۔
اردوویب کے سرورق پر اس کے یہ مقاصد درج ہیں:
کئی سافٹویر کو مقامیانے پر کام ہو رہا ہے اور اینٹرانس کی صورت میں اس کے لئے ایک باقاعدہ پلیٹفارم مہیا کر دیا گیا ہے۔ اس وقت سب سے بڑا پراجیکٹ gnome کو مقامیانا ہے جس میں 36000 فقروں کا اردو میں ترجمہ کرنا پڑے گا۔ ورڈپریس کا ترجمہ ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے اور جلد پبلک کیا جائے گا۔ پیایچپیبیبی کا اردو پیکج 289 دفعہ ڈاؤنلوڈ ہو چکا ہے۔
اردو لائبریری پر بہت سی کتابیں برقیائی جا چکی ہیں اور جا رہی ہیں۔ بہت سے ارکان ان کتابوں کو ٹائپ کرنے اور ان کی پروفریڈنگ کرنے میں مصروف ہیں۔
اس کے علاوہ بھی بہت سے آئیڈیاز اور ارادے ہیں اور آتے رہتے ہیں۔
اردوویب کو آگے بڑھانے میں ایک اور اہم نکتہ میرے خیال میں یہ ہے کہ ہم humble رہیں۔ اردو کی دنیا میں انقلاب کی بجائے قطرہ قطرہ دریا پر زور دیں۔ زیادہ سے زیادہ پراجیکٹس پر کام شروع کرنے کی بجائے کوشش کریں کہ سب پراجیکٹس ٹھکانے لگیں۔ اس کے لئے ہماری رضاکارانہ کمیونٹی میں ایک professionalism پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں کئی اقدامات پہلے ہی لئے ہوئے ہیں جیسے کہ ہماری سافٹویر کے لئے ٹکٹ سسٹم اور اب لائبریری کا کام وکی پر منتقل کرنا بھی اسی کا حصہ ہے۔ اگلے کچھ عرصے میں کام کا معیار پروفیشنل کرنے کے لئے مزید باتوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
میں اردوویب کی سمت اور رفتار سے مطمئن ہوں اور پرامید ہوں کہ آئیندہ دنوں میں یہ اور ترقی کرے گا۔ اس بارے میں اگر آپ کے ذہن میں سوالات یا تجاویز ہوں تو ہمیں ضرور مظلع فرمائیں۔

- urduweb.org
- urduweb.net
- urdulibrary.org
- urdudictionary.info
- urdujoomla.org
- urduopensource.org
- urduphpbb.org
- urdusoftware.org
- urduwordpress.org
ان سب ڈومینز کی رجسٹریشن اور ایک ہوسٹنگ پلان ملا کر سال کا کل خرچہ دو سو ڈالر بنتا ہے۔ اس دفعہ ہماری اپیل پر آپ سب ارکان نے مل کر اس کا 90 فیصد حصے کی ذمہداری اٹھائی۔ اس سے ہمیں حوصلہ ملا ہے کہ اردوویب کے اخراجات صرف دو تین لوگوں پر منحصر نہیں ہیں۔
منہاجین نے ایک اہم پوائنٹ اٹھایا ہے کہ کوئی بھی فورم یا سائٹ چلانا اسے کھڑا کرنے سے بہت زیادہ محنتطلب ہے۔ اگر آپ انٹرنیٹ پر نظر دوڑائیں تو بہت سے abandoned صفحے، بلاگ اور فورم ملتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ ہم اس انجام سے کیسے بچیں۔ اس کا ایک ہی جواب ہے: مجھے، نبیل اور آصف کو redundant کر کے۔ جب تک اردوویب کا انحصار دو تین لوگوں پر ہو گا اس وقت تک اس کی بقاء انہی لوگوں کی مرہونِ منت رہے گی اور ان کے جانے سے یہ سائٹ تاریک ہو جائے گی۔ اس کا حل ایک کمیونٹی کا قیام ہے اور محفل اس مقصد میں اہمترین پرزہ۔
اردوویب کے سرورق پر اس کے یہ مقاصد درج ہیں:
- اردو سے محبت کرنے والوں کی ایک کمیونٹی بنائی جائے۔
- اردو میں مواد کو آنلائن لایا جائے اور نیا مواد تخلیق کیا جائے۔
- آزاد مصدر اردو سافٹویر بنائی جائے۔
- ویب اور ذاتی کمپیوٹر پر استعمال ہونے والی سافٹویر کو اردو میں مقامیانے پر کام کیا جائے۔
- ان تمام حوالوں سے اردو میں مضامین لکھے جائیں اور لوگوں کی مدد کی جائے۔