دوسری سالگرہ اردوویب محفل کی دوسری سالگرہ مبارک

زیک

مسافر
آج 30 جون ہے۔ آج سے دو سال پہلے آدھی رات کو جب سارا جرمنی سو رہا تھا ایک شخص جاگ رہا تھا۔ اس کا ٹارگٹ تھا کہ انٹرنیٹ کی پہلی اردو فورم کو انسٹال کیا جائے۔ عین تاریخ بدلنے کے وقت وہ اس میں کامیاب ہو گیا۔ اس شخص کا نام نبیل تھا۔ وہ دن اور آج کا دن اگر آپ اردو محفل کا ذکر کریں تو نبیل کا نام ضرور آئے گا۔

پچھلے سال سالگرہ کے موقع پر میں نے کہا تھا کہ اردوویب کی ترقی کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ ہم تینوں منتظمین کو redundant کر دیا جائے اور اردوویب صرف ہم پر منحصر نہ رہے۔ اس سال اس مقصد میں ہم دو تہائی کامیاب رہے :p کہ میں اور آصف بوجوہ اردوویب کو وقت نہ دے سکے اور اس سائٹ کا بوجہ نبیل کے (ناتواں؟) کندھوں پر آ پڑا۔ اس لئے میں اس سال کو نبیل کا سال قرار دوں گا۔

محفل کے تمام ارکان کا بھی اردوویب کو کامیاب بنانے میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔ پراجیکٹ انگریزی اردو لغت کا ہو یا سافٹویر مقامیانے کا یا اردو ڈیجیٹل لائبریری کا ارکان نے خود سے initiative لیا اور محنت اور لگن سے کام کیا ہے۔

میری طرف سے آپ سب کو محفل کی دوسری سالگرہ مبارک ہو۔

اور ہاں آج میرے بلاگ کی بھی پانچویں سالگرہ ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آہا، نبیل بھائی کے کندھے اور ناتواں؟ مزے کا کمنٹ ہے۔ خیر اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ابتداء ایک بہت چھوٹے پیمانے سے ہوتی ہے اور انتہا کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ دو سال میں اتنا وسیع کر لینا، ایک اردو فورم کے لئے بہت بڑی بات ہے۔ یہ اس حوالے سے کہا کہ اردو سیٹ اپ انسٹال کرنا بھی ایک مسئلہ لگتا ہے ہمارے دوستوں کو

اس کے علاوہ کہنے کو بہت کچھ ہے، لیکن فی الوقت اتنا ہی کہوں گا آپ سب کو (مجھے ملا کر) بہت بہت مبارکباد
 

پاکستانی

محفلین
زکریا بھائی، نبیل بھائی اور تمام اراکینِ محفل کو سالگرہ مبارک۔


نبیل بھائی یقینا خراج تحسین کے مستحق ہیں، جن کی محنت، لگن اور جذبے نے یہ انہونی کر دکھائی۔
 
نبیل بھیا کو ڈھیر ساری مبارکباد۔
اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں نبیل بھیا کا نام سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا۔ زکریا بھائی! آپ کو بھی مبارکباد۔۔۔۔۔۔ اور اردو محفل کے تمام اراکین کو بھی۔۔۔۔۔۔۔!
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
میری طرف سے بھی نبیل، زکریا، آصف اور اہلِ محفل کو محفل کی دوسری سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔

glitteryourway-ef9ab595.gif
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے (آمین)
ڈھیر ساری دعائیں سب کے لئے۔۔
 

باسم

محفلین
اردو ویب ، محفل ، محفل کے تمام اراکین کو اردو ویب محفل کی سالگرہ مبارک ہو
اور زکریا کو انکے بلاگ کی
کیا سالگرہ کا یہی وقت ہے؟
موجودہ وقت اتوار جولائی 01, 2007 2:35 am ہے
لگتا ہے میں عین وقت پر مبارکباد دینے میں کامیاب ہو گیا ہوں
 

ماوراء

محفلین
میری طرف سے بھی اہلِ محفل کو محفل کی دوسری سالگرہ بہت مبارک ہو۔


میرا کیک تیار ہو گیا ہے۔ جی بھر کر کھائیں۔ :p

gall3hlkk4.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کی دوسری سالگرہ پر اس محفل کے منتظمینِ اعلٰی نبیل، زکریا اور آصف کو دلی مبارکباد۔

اہلِ محفل کو بھی اردو محفل کی دوسری سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

آج سے قریباً ڈیڑھ سال قبل میں سرفنگ کرتا ہوا اس محفل میں پہنچا تھا۔ اس سے پہلے چند ایک فورمز کا رکن تھا جہاں بیک وقت سب پر لکھتا تھا۔ چونکہ وہاں رومن اردو میں لکھا جاتا ہے اس لیے بدلِ نخواستہ ہی لکھتا تھا۔ اُن فورمز پر صرف اور صرف گپ شپ ہوتی ہے یا پھر شعر و شاعری۔اُن فورمز پر اردو کی ترویج و ترقی تو دور کی بات اردو کے متعلق بھی بات نہیں ہوتی۔

یہاں آیا، اردو میں لکھا دیکھا، بہت اچھا لگا، رکن بنا تو کی بورڈ خود بخود اردو میں ہو گیا۔ بہت مزہ آیا۔ شروع شروع میں اگرچہ اردو میں لکھنا تھوڑا دشوار ضرور لگا لیکن جلد ہی اردو لکھنے میں مہارت حاصل کر لی اور اس کے بعد تو گویا اردو میں لکھنے کا نشہ سا ہو گا۔

اس محفل میں آتے ہی ڈاکٹر افتخار راجہ نے وہ چکر دیئے کہ گھن چکر بنا دیا، اور ان کا پورا پورا ساتھ دیا باجو اور ماورا نے۔ خیر میں بھی ہار ماننے والوں میں سے نہ تھا، مقابلہ برابر جاری رہا، اور وہ دن اور آج کا دن مقابلہ ابھی بھی جاری و ساری ہے۔ اس دوران بڑے اچھے اچھے اراکین اس محفل میں آئے لیکن فعال ترین اراکین مین محب، ظفری، قیصرانی، منیر (پاکستانی)، شمیل، شاکر، مہوش علی، الف نظامی، تیلے شاہ، سیدہ شگفتہ، سارہ خان، فرذوق، تفسیر، جیہ، جاوید اقبال، شاکر القادری، ڈاکٹر عباس، حجاب، امن امان شامل ہیں۔

نئے فعال اراکین میں سند باد، راسخ، عیشل، ضبط، نوید ملک، ظفر احمد، فہیم، فرحت کیانی، خرم، عمار، نوید ملک، ابو شامل، خاور بلال، حنا فیصل، محمد عبید اللہ اور محمد وارث قابلِ ذکر ہیں۔

پرانے اراکین میں قدیر احمد، شعیب صفدر، منہاجین، شارق مستقیم، جیسبادی، منیر (پاکستانی)، ثنا اللہ، فیصل عظیم، شمیل، شاکر، مہوش علی، الف نظامی، تیلے شاہ، فریب، سیدہ شگفتہ، وہاب اعجاز خان، سارہ خان، رضوانہ، محسن حجازی، علمدار، حمزہ کاظمی، شعیب سعید شوبی، فرذوق، تفسیر، اعجاز، جیہ، جاوید اقبال، حکیم خالد، شاکر القادری، ڈاکٹر عباس، حجاب، امن امان شامل ہیں۔

ان سے خوب خوب گپ شپ رہی۔ اعجاز بھائی کی عظیم شخصیت سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

اردو محفل نے اس دوران اردو لائبریری کو سنگ میل بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی کتابیں برقیا کر اس کو سجا دیا۔ اس میں اراکینِ محفل کی محنت کا بڑا دخل ہے کہ جس جوش و خروش سے کام کیا گیا وہ کسی دوسرے فورم میں نہیں ملے گا۔ اس کے علاوہ وکا وکی اور ڈیجیٹل لائبریری کا قیام بھی انتہائی قابلِ ذکر ہے۔

الغرض اس اردو محفل کی کیا کیا تعریف کی جائے۔ جہاں اتنا تعمیری کام ہوا وہاں گپ شپ بھی زوروں پر ہوتی ہے۔ چھوٹی موٹی ناراضگیاں بھی ہوتی ہیں اور فعال اراکین کے غیر حاضر ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔ اراکین ایک دوسرے کا بالکل ایک خاندان کی طرح خیال رکھتے ہیں۔

میری دعا ہے کہ یہ خاندان اسی طرح بنا رہے اور اسی طرح پھلتا پھولتا رہے۔
 
وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے اس کا احساس آج محفل کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے ، ابھی کل ہی کی بات ہے کہ ماورا غباروں سے سجا رہی تھی دھاگے کو اور ایک کیک میں نے لا کر رکھ دیا تھا اور سالگرہ کا جشن شروع ہوگیا تھا اس کے بعد پھر جو کھانے پینے کا دور چلا وہ یادگار رہا ، شاید ہی کوئی ڈش یا مشروب رہ گیا تھا جسے دوستوں نے چکھا نہ ہو۔ پچھلی سالگرہ کا دھاگہ احبابمحفل کی پہلی سالگرہ :) :) :) دیکھ سکتے ہیں۔

اس وقت کئی باتیں ہوئی کہ ابھی فورم نوزائیدہ ہے اور اس میں اراکین کی تعداد بھی کم ہے اور صارفین کا سیلاب بھی نہیں آیا۔ زکریا نے دوسرے فورمز سے موازنہ کرکے اردو محفل کی ترقی کو تسلی بخش قرار دیا تھا اور میرا خیال ہے آج زکریا ، نبیل ، آصف تینوں بہت خوش ہوں گے کہ محفل نے پچھلے سال میں متعدد معرکے سر انجام دیے جن میں لائبریری کی وسعت ، مقامیانے کے کئی سافٹ وئیر ، لغت کا دوبارہ شروع ہونا اور کافی تیزی سے کام ہونا ، صارفین کا بڑھنا اور مردہ دھاگوں میں جان پڑنا۔

اس دفعہ نبیل خصوصی مبارکباد کے حقدار ہیں کہ انہوں نے نہ صرف نظامت کا بوجھ سنبھالے رکھا بلکہ بہت سارے سافٹ وئیر بھی پیش کیے اور اپگریڈ کے کئی معرکے بھی سر انجام دیے۔ اس دفعہ تعارفوں ، انٹرویوں کا ایک سیلاب بھی آتا رہا اور اب ماشاءللہ 30 ، 30 صفحاتی انٹرویو بھی امن کی بدولت موجود ہیں محفل پر۔ اردو لائبریری کے لیے علیحدہ ڈومین لے لی گئی ہے اور اسے وکی میڈیا پر استوار کر دیا گیا ہے جو کہ نہایت خوش آئین بات ہے۔ اس کے علاوہ محفل میں رنگین پوسٹس کا اضافہ ہوا ہے اور تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت کا خاطر خواہ فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ بہت سی نئی سائٹس اردو ویب کی بدولت بنتی رہی اور یوں اردو ویب کی مقبولیت میں اور بانی ہونے کے مزید ثبوت ملے۔ محفل کے پیغامات کی تعداد ہزاروں سے لاکھوں میں پہنچ گئی ہے اور صارفین کی تعداد سینکڑوں سے ہزاروں میں۔

اردو بلاگرز کے لیے سیارہ کو بھی اپگریڈ کیا گیا ہے اور اب وہاں بلاگروں کی ایک فوج مظفر موجود ہے جو اردو کی ترویج میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، اس سے بلاگر ایک دوسرے سے بھی رابطے میں ہیں اور ایک ہی جگہ سے مختلف بلاگروں کی تحاریر بھی پڑھ پا رہے ہیں جو کہ معلومات میں بے انتہا اضافہ اور شوق کو بڑھاوا دینے والی شے ہے۔

احباب جمع خاطر رکھیں ، پچھلی بار کی طرح اس بار بھی طعام کا بہترین انتظام ہوگا اور مشروبات کی طرف سے بھی چنداں فکر نہ کریں۔آرڈر دیا ہوا ہے بس تھوڑا تھوڑا کرکے آتا جائے گا اتنی دیر آپ ماورا کا لایا ہوا کیک کھائیں میں ذرا فروٹ آرڈر کرکے آتا ہوں۔
 

تیلے شاہ

محفلین
تمام اہلیاں محفل کو سالگرہ مبارک ہو
اور مجھے یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہورہا ہے کے محفل کو سجانے سنوارنے کےلیے لوگوں نے اتنے کام کیے اور میں اپنی سستی اور نالائقی کی وجہ سے پیچھے رہ گیا۔
اللہ کریم تمام دوستوں کو ان کی محنت کا نیک صلا عطا فرمائے(آمین)۔
 
Top