ایڈیٹر اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ

نبیل

تکنیکی معاون
bklet01.gif


السلام علیکم،

میں اس پوسٹ میں اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ متعارف کروا رہا ہوں. اس بکمارکلٹ کے ذریعے کسی بھی ویب پیج کے کسی بھی ٹیکسٹ ایریا کو اردو ایڈیٹر میں بدل سکتے ہیں اور اس میں بآسانی اردو ٹائپ کر سکتے ہیں۔ یہ بھی میری جانب سے اردو محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے پر آپ کے لیے ایک اور تحفہ ہے۔ :)

اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کے استعمال کی ہدایات کے لیے یہاں کلک کریں

اب جبکہ تقریباً ہر آپریٹنگ سسٹم پر اردو کی مکمل سپورٹ موجود ہے اور اردو لینگویج سپورٹ انسٹال کرنا پہلے سے آسان ہو گیا ہے، اسی طرح مختلف سوفٹویر میں اردو لکھنا بھی آسان ہو گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اکثر یہ صورتحال پیش آتی ہے کہ آپ کسی ایسے کمپیوٹر پر کام کر رہے ہوتے ہیں جہاں اردو لینگویج سپورٹ انسٹال نہیں ہوتی ہے اور اسے فوری طور پر انسٹال کرنا ممکن بھی نہیں ہوتا ہے۔ اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کا استعمال ایسی ہی صورتحال کا حل ہے۔ اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کا آئیڈیا گوگل کے اردو ٹرانسلٹریشن بکمارکلٹ سے لیا گیا ہے اور اس کے استعمال کا طریقہ بھی ویسا ہی ہے۔ اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ وزی وگ ایڈیٹرز کے لیے بھی کام کرتا ہے۔ اس طرح آپ اس کے ذریعے براہ راست جی میل اور ہاٹ میل وغیرہ میں اردو ای میل بھیج سکتے ہیں۔ ذیل میں پیش کردہ ڈیمو وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کے ذریعے جی میل سے نوری نستعلیق میں ای میل بھیجی جا سکتی ہے۔


میں نے اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ سے اردو میں ای میل کرنے کے بارے میں علیحدہ سے تفصیلی پوسٹ کروں گا۔ میں نے اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کو فیس بک، گوگل پلس، ٹوٹر اور دوسری کئی ویب سائٹس پر استعمال کرنے کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے اس بکمارکلٹ کے ذریعے گوگل ٹاک کے ویب انٹرفیس اور فیس بک چیٹ پر اردو میں چیٹ کرنے کا تجربہ بھی کیا ہے، جیسا کہ ذیل کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے:

bklet02.gif


bklet03.gif


دو ورژنز

اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کو دو ورژنز اردو ایڈیٹر+ اور اردو ایڈیٹر لائٹ کی صورت میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ اردو ایڈیٹر پلس کو اگر استعمال کیا جائے تو اس میں لینگویج موڈ تبدیل کرنے کے لیے کنٹرول فراہم کیے جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی آن سکرین کی بورڈ بھی دستیاب ہوتا ہے، جبکہ اردو ایڈیٹر لائٹ میں یہ اضافی کنٹرول شامل نہیں ہوتے۔ اسی لیے اردو ایڈیٹر لائٹ لوڈ ہونے میں قدرے تیز ہے۔

اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کے ذریعے جی میل سے نوری نستعلیق خط میں ای میل کرنا

جی میل اور دوسری ویب میل سروسز میں آج کل ای میل لکھنے کے لیے وزی وگ ایڈیٹر کی سہولت عام ہے۔ ان میں نوری نستعلیق فونٹ کے ذریعے ای میل بھیجنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے ای میل کے متن کو مائیکروسوفٹ ورڈ یا کسی اور ورڈ پروسیسر میں لکھا جائے جہاں اس کے متن پر جمیل نوری نستعلیق اپلائی کیا جاتا اور اس کی سمت دائیں سے بائیں سیٹ کی جاتی ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

mail03.gif


اس کے بعد اس متن کو کاپی کرکے جی میل میں پیسٹ کیا جائے تو اس کی فارمیٹنگ اور سمت برقرار رہتی ہے۔ اس کے بارے میں مزید تفصیل اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اب اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کی دستیابی کے بعد جی میل میں براہ راست اردو میں ای میل لکھنے کا زیادہ آسان طریقہ موجود ہے۔ جی میل میں ایک فیچر پہلے سے تیار کردہ مراسلات (canned responses) کی ہے۔ canned responses جی میل کی ایک تجرباتی فیچر ہے جسے اس کی سیٹنگز میں جا کر Labs ٹیب پر جا کر فعال کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ذیل کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے۔

mail01.gif


mail02.gif


اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے پہلے سے ایک مختصر متن کو درست فارمیٹنگ اور دائیں سے بائیں سمت کے ساتھ بطور ایک تیار شدہ مراسلے کے جی میل میں محفوظ کر لیا جائے۔ اس کے بعد جب بھی اردو میں ای میل لکھنا مقصود ہو تو canned responses میں جا کر کسی بھی پہلے سے تیار کردہ متن کو منتخب کریں اور اس کے بعد اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ پر کلک کرکے اردو ایڈیٹر کو انیبل کریں۔ اب آپ براہ راست جی میل میں نوری نستعلیق فونٹ میں ای میل لکھ سکتے ہیں۔ یہی تکنیک ان دوسرے ان ویب میل سروسز میں استعمال کرنا ممکن ہے۔

اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ اور بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگز

ویب پر اردو ایڈیٹر کی ضرورت اکثر مختلف اردو بلاگز پر تبصرے کے لیے پڑتی ہے۔ کچھ بلاگز میں تو اردو ایڈیٹر فراہم کیا جاتا ہے، لیکن ورڈ پریس ڈاٹ کام اور بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگز میں یہ سہولت موجود نہیں ہوتی ہے۔ اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ ورڈ پریس ڈاٹ کام کے کمنٹ باکس میں درست کام کرتا ہے لیکن یہ بکمارکلٹ بلاگر ڈاٹ کے تبصروں کے خانے میں کام نہیں کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بلاگر کے بلاگز پر تبصروں کا خانہ ایک فریم میں ہوتا ہے اور یوں کراس ڈومین سکرپٹنگ کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ میں اس کے لیے ایک حل پر کام کر رہا ہوں، اور یہ حل ایک اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹ کا استعمال ہے۔ میں نے کئی سال قبل فائرفاکس کی گریز مونکی ایکسٹینشن کے لیے ایک اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹ تیار کی تھی، لیکن اب یہ صحیح کام نہیں کرتی ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ جلد ایک نئی یوزر سکرپٹ تیار کر سکوں۔

براؤزر کمپیٹیبیلیٹی

اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ اوپیرا براؤزر کے علاوہ باقی تمام نمایاں ویب براؤزرز انٹرنیٹ ایکسپلورر، فائرفاکس، گوگل کروم اور سفاری پر کام کرتا ہے۔ میں نے اسے ونڈوز، لینکس اور میکنٹاش او ایس ایکس میں کامیابی سے استعمال کرکے دیکھا ہے، حتی کہ یہ آئی پیڈ میں بھی درست کام کر رہا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ آئی فون میں بھی ٹھیک چلے گا۔ اوپیرا براؤزر میں اگرچہ اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کام نہیں کرتا ہے، لیکن اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹ کی تیاری کے بعد اوپیرا میں بھی ہر ویب پیج پر اردو ایڈیٹر استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا۔‌‌

ڈیویلپمنٹ اور مزید کام

اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کی ڈیویلپمنٹ کے لیے گوگل کوڈ پر ایک پراجیکٹ شامل کر دیا گیا ہے اور یہاں پر ہی اس کی ڈیویلپمنٹ کو ٹریک کیا جا سکتا ہے۔

جیسا کہ میں اس تحریر کے آغاز میں عرض کر چکا ہوں، اس بکمارکلٹ کا آئیڈیا مجھے گوگل ٹرانسلٹریشن بکمارکلٹ سے ہی آیا تھا اور اسی کے کوڈ سے میں سکرپٹ لوڈنگ کا مکینزم اخذ کیا ہے۔ علاوہ ازیں میں ذیل کے اوپن سورس پراجیکٹس سے بھی مفید آئیڈیاز حاصل کیے ہیں اور کئی مقامات پر مسائل حل کرنے میں ان سے مدد ملی ہے۔

JavaScript Graphical / Virtual Keyboard Interface
Javascript Virtual Keyboard

اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کی تیاری سے مجھے اردو ویب پیڈ اور اس پر مبنی دوسرے پلگ انز کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ اردو ایڈیٹر کے آئندہ ورژنز اب تمام نمایاں براؤزرز پر کام کریں گے۔ میرا ارادہ ہے کہ ورڈپریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان کی اپڈیٹ جلد فراہم کروں۔ اس کے علاوہ میں ایک اردو ایڈیٹر یوزر سکرپٹ تیار کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں جو کہ اوپیرا اور فائرفاکس براؤزرز میں استعمال کی جا سکے گی اور اس کے ذریعے بلاگر ڈاٹ کام بلاگز کے تبصرے کے خانے میں بھی اردو لکھنا ممکن ہوگا۔

اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کو میں اکثر گوگل کے سرچ باکس میں استعمال کرتا رہا ہوں اور یہ بھی میرے لیے ایک پسندیدہ مشغلہ رہا ہے۔ کچھ سال قبل گوگل میں اردو کے الفاظ تلاش کرنے پر نہ ہونے کے برابر تلاش کے نتائج برآمد ہوتے تھے جبکہ آج کل مختلف صورتحال نظر آتی ہے۔ اس طرح تلاش کرنے پر کئی نئی اور مفید اردو سائٹس بھی دریافت ہوتی ہیں۔

اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کے بارے میں آراء اور اس کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز کے لیے میں آپ کے تبصروں کا منتظر رہوں گا۔
والسلام‌
 
جزاک اللہ خیر۔

پرائیویٹ بی-ٹا سے عمومی اجراء تک کا سفر خاصا طویل رہا پر اچھا رہا۔ تازہ نسخہ استعمال کرکے اس کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ ان شاء اللہ۔
 

فخرنوید

محفلین
جناب اس میں نفیس ویب نسخ آپ نے ڈال دیا ہے۔ اردو ایڈیٹر میں اب کوئی نستعلیق فونٹ ہونا چاہیے۔
 
جناب فائر فاکس والا طریقہ پر عمل کرنے سے بندہ بس کھجل خراب ہی ہوا ہے۔

فخرنوید بھا ئی آپ درست فرما رہے ہیں- مجھے بھی مسئلہ ہوا ہے- firefox کا حل یے ہے کے :
ا- فا ئر فا کس کے بکمارک ٹول بار کو پہلے کلک کر دیں- تا کہ وہ ٹول بار visible ھو جائے-
2 - پھر نبیل بھائی کے بتائے ہوے لنک کو اوپن کرین اور فائر فاکس کے بتائے ہوے لائٹ version اور پلس version کو drag & drop کر کے فائر فاکس کے بکمارک ٹول بار میں لے آئیں-
امید ہے کے اس سے آپ کو زیادہ مسئلہ نہیں ہو گا-
 
نبیل بھائی بہت اعلٰی! بہت زبردست تحفہ ھے- web browsers سے related جو بھی کام ھے چاہے وہ آن لائن ھو یا لوکل ھوسٹ پر کافی حد تک کام آسان ھو گیا ھے- جزاک اللہ خیر
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر۔

پرائیویٹ بی-ٹا سے عمومی اجراء تک کا سفر خاصا طویل رہا پر اچھا رہا۔ تازہ نسخہ استعمال کرکے اس کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ ان شاء اللہ۔

ابن سعید، اس پراجیکٹ کی تکمیل آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ آپ کے مشوروں نے اس بکمارکلٹ کو بہتر بنانے میں بہت مدد دی ہے۔ محمد شاکر عزیز اور محمد صابر کا بھی ٹیسٹنگ میں ساتھ دینے کا بہت شکریہ۔ یہ سب کچھ میں اصل پوسٹ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن ذہن سے نکل گیا۔ اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انٹرنیٹ ایکسپلورر ۹ میں کام نہیں کر رہا۔ :(

مجھے ابھی اسے ٹیسٹ کرنے کا موقعہ ملا ہے اور جرمن ونڈوز وسٹا پر انٹرنیٹ ایکسپلورر 9 پر یہ ٹھیک کام کر رہا ہے۔ آپ کونسی ونڈوز استعمال کر رہے ہیں؟ کبھی کبھار جاوا سکرپٹ کے لوڈ ہونے میں بھی وقت لگ سکتا ہے۔ کیا آپ نے کچھ انتظار کرکے دیکھا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد صابر، میں نے آپ والا پرابلم ری پروڈیوس کرکے دیکھا ہے۔ ونڈوز وسٹا پر تو انٹرنیٹ ایکسپلورر پر یہ ٹھیک کام کر رہا تھا۔ پھر میں نے اسے اپنی ونڈوز 7 لیپ ٹاپ پر آزمایا۔ یہ 64 بٹ مشین ہے۔ اس کے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو میں نے ورژن 8 سے ورژن 9 پر اپگریڈ کیا اور اس کے بعد اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ استعمال کرنے کی کوشش کی تو وہی پرابلم سامنے آیا جس کا آپ کو سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے بعد میں نے لیپ ٹاپ آف کر دیا اور تھوڑی دیر بعد دوبارہ آن کرکے چلایا اور دوبارہ اسی بکمارکلٹ کو استعمال کرنے کی کوشش کی تو نتیجہ ذیل کی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں:

bklet_ie9.png


اس کے بارے میں اب یقین سے نہیں بتا سکتا کہ اصل وجہ کیا ہے اور اس کا حل کیا ہے۔ آپ بھی دو چار مرتبہ کمپیوٹر کو ری بوٹ کرکے دیکھیں۔ :)
 
Top