اب وہاب بھائی کا اعجاز دیکھیں ذرا سا فعال کیا ہوئے، اتنی خوبصورت چیز سے محفلین کو رو شناس کرا دیا۔
محترم ۔۔۔ ۔۔۔ (hackerspk خالی جگہ پر کریں)۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔
اردو محفل میں خوش آمدید۔ اگر مناسب خیال فرمائیں تو تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرا دیں۔ محفلین کو آپ کے بارے مین جان کر نہ صرف خوشی ہوگی بلکہ گفتگو میں بھی سہولت رہے گی۔ یقین مانیں آپ جیسے با صلاحیت اور حوصلہ مند احباب اردو کمیونٹی کا سرمایا ہیں۔ اور اردو محفل ایسے ہی لوگوں کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ ہم یہاں مل جل کر انٹرنیٹ پر خصوصاً اور کمپیوٹر پر عموماً یونیکوڈ اردو کی ترویج کے ساتھ ساتھ معیاری اردو ادب کو فروغ دینے میں کوشاں ہیں۔ اس میں آپ کا اضافہ یقیناً گراں قدر ہے۔
ہمارا تجربہ رہا ہے کہ محفلین عموماً تین طرح سے کام کرتے ہیں۔
- اجتماعی کوشش: اس میں ایک یا زائد احباب کی دیکھ ریکھ میں باقی محفلین کسی کام کو آگے بڑھاتے ہیں اور ان چند ایک لوگوں کے ذمہ لوگوں میں کاموں کی مناسب تقسیم وغیرہ ہوتی ہے۔ اس قسم کا کام بڑے حجم کا ہوتا ہے مثلاً لائبریری پروجیکٹ۔ اور عموماً اس کی پیش رفت ہمیشہ پبلک ہوتی ہے۔
- کلوزڈ گروپ پروجیکٹ: اس قسم کی پیش رفت میں عموماً ایک دو لوگوں کے آئیڈیاز کا نتیجہ ہوتی ہے۔ ایک چھوٹی مشاورتی ٹیم کے ما بین اس پر تبادلہ خیال ہوتا ہے۔ اور اس پروجیکٹ کے لئے مناسب ترین احباب ہی اس کی پیش رفت سے آگاہ ہوتے ہیں۔ بعض حالات میں مبہم عمومی اعلان بھی کیا جاتا ہے، لیکن اتنا نہیں کہ سرپرائز جاتا رہے۔ قابل استعمال حد تک پیش رفت ہونے کے بعد ایسے پروجیکٹ کا پبلک اعلان کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد کمیونٹی فیڈ بیک اس کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے پروجیکٹ کی کئی مثالیں اردو محفل میں موجود ہیں اور کئی ایک تو اب بھی جاری ہیں۔
- چھپا رستم پروجیکٹ: ایسے پروجیکٹ بہت ہی خفیہ رہتے ہیں اور کسی کو کان و کان خبر نہیں ہوتی۔ صاحب پروجیکٹ ہی مکمل تفصیلات و پیش رفت سے آگاہ ہوتے ہیں اور وہی منصوبے بنانے سے لیکے اس کی تکمیل تک تمام مراحل سے آگاہ ہوتے ہیں۔ اطمینان بخش حد تک پیش رفت ہونے کے بعد محفل کے کسی گوشے میں ایک دھماکہ ہوتا ہے اور پھر واہ واہ ۔۔۔ بہت خوب۔۔۔ و علیٰ ہٰذا القیاس۔ محفل میں جاری کیئے گئے کئی پروجیکٹ اس زمرہ میں بھی آتے ہیں۔
ہم ذاتی طور پر دوسری نوعیت کے پروجیکٹس کو تیسری نوعیت کے پروجیکٹس پر ترجیح دیتے ہیں۔ کیوں کہ اس میں ایک سے زائد دماغ کار فرما ہوتے ہیں لہٰذا باہمی مشاورت زیادہ بہتر نتائج لاتی ہے۔ نیز یہ کہ خدا نخواستہ صاحب پروجیکٹ کے ساتھ کوئی ناگہانی ہو جائے تو کچھ اور لوگ اس کی پیش رفت سے آگاہ رہتے ہیں جسے مستقبل میں مہمیز کیا جا سکتا ہے۔ کلوزڈ گروم پروجیکٹ در اصل درمیانی ہونے کے باعث سرپرائز سے بھی بھر پور ہوتا ہے نیز گروپ کے دیگر احباب کی مشاورت نہ صرف یہ کہ حوصلہ بڑھاتی رہتی ہے بلکہ کئی معاملات میں ایسے فیصلے لینے میں بھی مدد ملتی ہے جو تن تنہا شاید اس خوبصورتی سے ممکن نہ ہوں۔
بہر کیف ایک خوبصورت پیش کش اور اس قدر پیش رفت کے لئے ڈھیروں مبارکباد قبول فرمائیں۔