اردو فورم پر خوش آمدید

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو۔

میں آپ کو اپنی طرز کی پہلی یونیکوڈ اردو فورم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ میری اس فورم کو کامیاب بنانے میں مدد فرمائیں۔ مجھے اس اس بات کا اعتراف ہے کہ ابھی اس فورم میں کام کی بہت گنجائش ہے کہ لیکن میرے نزدیک یہ چیز بھی اہم ہے کہ اب اس فورم کا بنیادی ڈھانچہ کھڑا ہو گیا ہے۔ باقی خامیاں انشاءاللہ وقت کے ساتھ دور ہوتی جائیں گی۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ کچھ دن تک باقاعدگی کے ساتھ اس فورم کو استعمال کریں اور مجھے اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کریں۔ کچھ کاموں کی لسٹ تو میں بھی ذیل میں دے رہا ہوں۔ :D
- اگرچہ اب بھی انگریزی میں پوسٹ کرنا ممکن ہے لیکن یہ right-aligned ہوتا ہے۔ میرے خیال میں ایک ایسے BBCode کی ضرورت ہے جس کے ذریعے انگریزی عبارت لیفٹ الائنڈ ہوسکے۔
- ابھی بھی phpBB کے اردو ترجمہ کا کام نامکمل ہے۔ خاص طور پر فورم کے گرافکس بھی تبدیل ہونے والے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تو کسی گرافکس کے ایکسپرٹ کی خدمات درکار ہوں گی۔ باقی ترجمے کی تکمیل کا دارومدار قدیر احمد رانا کی ہمت پر ہے۔ میرے خیال میں قدیر کی ترجمہ شدہ فائلوں کے پروف کی بھی ضرورت ہے۔ اگرچہ قدیر کی اردو میں قابلیت شک و شبے سے بالا تر ہے پھر بھی میرے خیال میں اس کے ترجمے کی عبارت میں کہیں نہ کہیں تھوڑا بہت ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔
- فورم میں نظم و ضبط رکھنے کے لیے سخت ڈسپلن کی ضرورت ہو گی۔ اس کے لیے فورم ایڈمنسٹریٹر کو سب کے تعان کی ضرورت ہو گی۔
- فورم کا سٹرکچر بھی طے ہونے والا ہے۔ ابھی تک اس محفل میں ایک آدھ ٹیسٹ فورم موجود ہے۔ ذیل میں باقاعدہ فورم کے سٹرکچر کا میرا آئیڈیا ہے۔ فورم کا فائنل سٹرکچر میں آپ لوگوں سے مشورے کے بعد طے کروں گا۔
کیٹگری پاکستان
حالات حاضرہ
کیٹگری ٹیکنالوجی
ویب پروگرامنگ
اردو پراجیکٹس
آئی۔ٹی خبریں
اردو کمپیوٹنگ اور ٹیوٹوریلز
کیٹگری شعر وادب
اردو شاعری
اردو نثر
اردو فورم
جوں جوں مجھے کام یاد آتے جائیں گے میں اس ٹو۔ڈو لسٹ میں اضافہ کرتا جاؤں گا۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں آپ بھی اپنا رول ادا کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ فورم چالو کرنے کے بعد میں اسے قدیر کے حوالے کر دوں کہ لو بھائی خود ہی ایڈمنسٹریشن کرو۔ بعد میں گاہے گاہے ضرورت پڑنے پر مداخلت کرتا رہوں گا۔ ابھی نہ تو قدیر کے پاس فرصت ہے اور نہ ہی پاکستان کا انٹرنیٹ چل رہا ہے۔
 

دانیال

محفلین
نبیل بھائی بہت اچھے۔ چند گذارشات ہیں:

فورم کے لئیے ایک علیحدہ تھیم بنائیے کیوں کہ کئی جگہوں پر فونٹ اتنا چھوٹا ہے کہ پڑھنا مشکل ہے اور کہیں٘ جلی الفاظ اچھے معلوم نہیں ہورہے۔ باقی سب سیٹ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم کا تھیم

دانیال، شکریہ۔ دراصل میں نے آغاز کے لیے سٹینڈرڈ subSilver theme پر ہی گزارا کیا ہے۔ کام چلانے کی خاطر میں نے اسی کی سٹائل شیٹ میں ردو بدل کیا ہے۔ اس بات چیت کا مقصد ہی یہ ہے کہ ہم اس فورم میں امپروومنٹ کے مواقع ڈھونڈ سکیں۔

میں بھی ایک سٹینڈرڈ تھیم کی بجائے کوئی اور بہتر تھیم استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ میرے خیال میں یہ بہتر ہوگا کہ کسی تیار شدہ اچھی تھیم کو اس فورم کے استعمال کے لیے ایڈجسٹ کیا جائے۔ انٹرنیٹ پر اس مقصد کے لیے phpBB کی ان گنت تھیمز موجود ہیں۔ تمہیں اگر کوئی پسند آئے تو بتاؤ، اس کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔

اردو فونٹس کو استعمال کرنے کا معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔ چھوٹے پوائنٹ سائز پر یہ فونٹ بالکل نہیں جچتے۔ مختلف پوائنٹ سائزز پر مختلف فونٹ بہتر معلوم ہوتے ہیں۔میری دانست میں ایک قابل استعمال تھیم کچھ تجربات کے بعد ہی بنے گی۔
 

اجنبی

محفلین
Bey Imani

Wah wah bey imani, yeh kiss ney forum setup ki hey, translator ko bataya bhi nahin. I will sue you.

Bye the way, this is Qadeer Ahmad Rana. I am sitting with harris this time
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، کیا تم نے اوپر کا مضمون پورا پڑھا ہے۔ میں اگر تمہارے کام کا واضح طور پر ذکر نہیں کیا تو اسے چھپانے کی کوشش بھی نہیں کی ہے۔ جب میں اس فورم کے بارے میں پبلک اناؤنسمنٹ کروں گا تو تمہارا ذکر بھی کر دوں گا۔ اگر تم نے اس بات کا برا مانا ہے کہ میں نے تم سے پوچھے بغیر تمہارا کیا ہو ترجمہ استعمال کر لیا ہے تو میں تم سے معذرت خواہ ہوں۔ اس فورم کو سیٹ اپ کرنے میں میرا کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہے۔

بائی دا وے تم نے پیغام اردو میں کیوں نہیں پوسٹ کیا؟ فورم میں اردو ویب پیڈ مہیا ہے ۔ اس کے بعد تو رومن اردو ٹائپ کرنے کی کوئی تک نہیں رہ جاتی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور بات قدیر۔ میں بعد میں یہ فورم تمہارے حوالے کر دوں گا۔ تم بیشک بڑا بڑا لکھ کر لگا دینا کہ کس نے ترجمہ کیا ہے۔
 

عباس

محفلین
کیا اچھا نہی کہ کوئی ایسا حصہ بنایا جائے تا کہ اردوؕؕؕؕؕ یا یونیکوڈ سپورٹ نہ کر نے والے افرا د کو پہلے صفحے پر کوی مدد دی جا سکے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
عباس، ابھی اس فورم میں ہونے والا کافی کام ہے۔ آپ کی بات درست ہے۔ کیا بہتر ہو کہ آپ ہماری اس سلسلے میں کوئی مدد کر سکیں۔ ورنہ مجھے جب وقت ملے گا، میں ضروری انفارمیشن شامل کرتا رہوں گا۔
 

عباس

محفلین
میرے لیئےفخر کی بات ہو گی کہ میں کچھ بھی کر سکوں، آسانی کے لیئے ہم کسی موجودہ ویب سائٹ کو سا منے رکھ سکتے ہیں۔ بلکہ ایک جیسی ہدایات سے یکسا نیت آئے گی اور قارئین کو سہولت بھی۔ اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ یا مجہے بتائیے کہ اگر میں کچھ کر سکوں۔
 

اجنبی

محفلین
Please Don't mind

Assalam-o-Alaikum

I was just joking and kidding. Please don't mind. I also DO NOT want credit. Because this is the work of all of us. I am very sorry if you were hurt.

Nabeel ! Could you set the urdu font to Urdu Naskh Asiatype. Tahoma doesn't work on win98.

Moreover, I have got my new pc. Now I will stay in touch Insha Allah
 
ق

قدير احمد

مہمان
MY Urdu ID

Yet another ID

This ID of mine is in urdu. But I discourage this thing.
(;
 
ق

قدير احمد

مہمان
Urdu is not working

Nabeel!

Urdu webpad is not working on Win98. I am soon going to switch to win2k

Wa Salam

QADEER AHMAD RANA
 

نبیل

تکنیکی معاون
کوئی بات نہیں

قدیر، اچھا تو تم مذاق کر رہے تھے۔ لیکن میں نے سنجیدگی سے کہا تھا کہ میں فورم تمہارے حوالے کر دوں گا۔ میں صرف انتظار کر رہا ہوں کہ تمہارے امتحان ختم ہو جائیں اور پاکستان کا انٹرنیٹ بھی کچھ چلنے لگ جائے۔ میری طرف سے تو ابھی فورم کا انتظام سنبھال لو لیکن بعد میں مجھے اپنے امتحان کے نتائج کا ذمہ دار مت ٹھہرانا۔

میں ویب پیڈ کو Windows 98 پر چیک کروں گا۔ اسکے علاوہ میں پہلی فرصت میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو سٹائل شیٹ میں ٹاہوما سے پہلے شامل کر دوں گا۔
 

اجنبی

محفلین
اردو لکھتا ہوں میں

اب میں کچھ کچھ اردو لکھ سکتا ہوں ۔ نبیل اب میں فارغ ہوں ۔ اگر تم چاہو تو میرے ذمے کچھ کام لگا سکتے ہو۔
 

اجنبی

محفلین
السلام علیکم ۔

میں اردو تو ٹھیک لکھ سکتا ہوں مگر فونٹ کا مسلہ ہے ۔ میرا خیال ہے کہ یہ میرے سسٹم کی خرابی ہے ۔ ویسے تو پاکستان کا سارا سسٹم ہی خراب ہے ۔ بہرحال آج میں اسے چیک کرتا ہوں کہ کیا مسلہ ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے۔

کچھ کام چھوڑ کر تم سارا کام اپنے ذمے لو۔ ذرا اپنی ای-میل چیک کرو۔
 
اچھا ہے۔۔۔۔۔۔

نبیل بھائی ٹیمپلیٹ کا فونٹ تھوڑا بڑا کریں۔ باقی سب ٹھیک ہے۔
اور رجسٹریشن کا Term of Services مختصر کریں۔ اسکے علاوہ اب ھم لوگوں کو ونڈوز ٹائیپنگ کی عادت ہے چنانچہ ایک آپشن ونڈوز کی بورڈ بھی رکھیں مثلاََ S پر ش J پر خ
ok gtg.. bbye..
 

نبیل

تکنیکی معاون
حارث، اب یہ کام تمہیں قدیر سے کہنے چاہییں کیونکہ اب وہ ہی اس فورم کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں۔ جہاں تک آپشنل کی-بورڈ کا تعلق ہے تو یہ معاملہ ذرا پیچیدہ ہے لیکن اس کا حل انشاءاللہ مستقبل قریب میں سامنے آ جائے گا۔ میں نے کچھ عرصہ قبل اردو ویب پیڈ کی چند enhancements پر کام شروع کیا تھا اور مختلف کی بورڈ لے آؤٹس سپورٹ کرنا بھی اسی منصوبے کا حصہ تھا۔ میرا مقصد دراصل اردو کے ساتھ ساتھ علاقائی زبانوں سندھی اور پشتو کے لیے بھی ویب بیسڈ ایڈیٹر مہیا کرنا تھا۔ میں بوجہ مصروفیت اس پراجیکٹ کو ابھی تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکا ہوں۔

میری دانست میں یہ بات خاصی اہمیت کی حامل ہے کہ ہم لوگ اردو کی بورڈ زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اردو کونٹینٹ کی تخلیق میں تکنیکی رکاوٹوں سے زیادہ ہماری اپنی عادتیں آڑے آتی ہیں۔
 
س

سعدیہ

مہمان
السلام علیکم

میں اس فور م کی نئی رکن ہوں ۔ مجھے یہ فورم بہت بہت اچھی لگی ہے کیونکہ یہ مکمل طور پر اردو میں ہے ۔
 
T

taseer

مہمان
بہت خوب

اسلام ءلیکم
بہت دنوں سے ایسے فورم کی تلاش تھی جھاں اردو پڑھنے کو ملے اور اردو میں ٹائپ کی سھولت بھی ھو۔بلآخر یہ دیرینہ خواھش بھی پوری ھو گئ۔ میری طرف سے شکریہ قبول کیجیے۔یہ سائٹ ترویجِ اردو میں بہت معاون ھو گی۔ھم سبھ کو مل کہ اس کو مقبول بنانا چاھے۔آج میں نے کچھ وقت لگا کہ حروفِ تہجّی سے تعارف حاصل کیا اور دیکھا کہ یہ اِتنا مشکِل نھیں ھے۔کوئ بھی ذرا سی کوشش سے سیکھ سکتا ھے۔
اِنشاءاللہ پھر بات ھو گی
اللہ حافظ
ایک دوست
تاثیر چیمہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top