اردو محفل اور میں

السلام علیکم
یہ اردو محفل کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ایک دھاگہ کا آغاز ہے۔ اس دھاگہ کو کھولنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اردو محفل کے اراکین یہاں آکر اپنے نزدیک اردو محفل کی اہمیت بیان کریں۔۔۔ ساتھ ساتھ یہ بھی کہ اردو محفل کو ان کی زندگی میں کیا مقام حاصل ہے؟ اور اس کے سبب کیا ان کی زندگی میں کوئی تبدیلیاں بھی رونما ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔؟
مختصرا اور بنیادی بات یہ کہ اردو محفل سے اپنے رشتے کے حوالہ سے لکھنے کی دعوت ہے۔۔۔
 
میں نے کافی دیر انتظار کیا، کہ شاید کوئی اور رکن پہل کرے۔۔۔۔۔۔ لیکن سب کو خاموش دیکھ کر مجھے ہی پہل کرنی پڑی ہے۔۔۔!
اردو محفل سے منسلک ہوئے، مجھے زیادہ عرصہ نہیں بیتا لیکن اس مختصر وقت ہی میں، اردو محفل میرے لیے کافی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ اس کا ایک چھوٹا سا ثبوت چار مہینوں میں ہزار پیغامات کی حد عبور کرنا ہے۔
مجھے یہاں کی گپ شپ میں مصروف دیکھ کر، کچھ لوگوں نے مجھ سے یہ گِلہ بھی کیا کہ میں ایک بے کار کام میں اپنا وقت ضائع کرتا ہوں۔۔۔ لیکن میرا اپنا حال یہ ہے کہ اس گپ شپ کے بغیر رہنا مجھے عجیب سا لگتا ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ ہے۔ وجہ یہ کہ میری حقیقی زندگی میں، میرا کوئی دوست نہیں ہے۔ میری دوستیاں صرف نیٹ تک محدود ہیں اور اب نیٹ دوستیاں صرف اردو محفل تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔
چھوٹے موٹے اختلافات کہاں نہیں ہوتے؟ بھائیوں کے مابین بھی ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔ لیکن ایسے تمام اختلافات رشتے توڑ نہیں دیتے۔ اردو محفل کے تمام اراکین میرے لیے اپنے لوگ ہیں۔۔۔۔۔ بالکل اپنے! ہر غم، ہر دکھ، ہر خوشی میں شریک۔۔۔ کسی سگے کی طرح۔۔۔!
میرا کوئی بڑا بھائی نہیں، لیکن اردو محفل پر آکر مجھے نبیل بھیا، شمشاد بھائی جان، محب بھائی جان اور پھر اب قیصرانی بھائی اور دیگر کی صورت میں بہت اچھے اچھے لوگ ملے۔۔۔ جو میرے لیے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں۔۔۔ سر پر سایہ۔۔۔ آسرا۔۔۔!
سو، دل کی گہرائیوں سے
اردو محفل کا شکریہ۔۔۔
اردو محفل کے منتظمین کا بے حد شکریہ۔۔۔
اور
اردو محفل کے تمام اراکین کا بھی!
خدا آپ سب کو سلامت رکھے۔ آمین!
 

فرحت کیانی

لائبریرین
عمار آپ نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔۔اور میں بھی یہاں کچھ لکھنا چاہوں گی۔۔ جو آپ نے کہا شاید کچھ ویسا ہی۔۔کیونکہ مجھے لگتا ہے احساسات تو سب کے ایک سی ہی ہیں بس الفاظ بدل جاتے ہیں بیان کرتے ہوئے۔۔بہت شکریہ کہ آپ نے یہ دھاگہ شروع کیا۔۔ انشاءاللہ میں بھی جلد کچھ لکھتی ہوں
خوش رہیئے بہت سارا :)
سب کے لئے بہت سی دعائیں
 

شمشاد

لائبریرین
عمار میں تو ابھی اردو محفل کی دوسری سالگرہ والے دھاگے پر لکھ آیا ہوں کہ اردو محفل کیا حثیت اختیار کر گئی ہے۔

آج سے قریباً ڈیڑھ سال قبل میں سرفنگ کرتا ہوا اس محفل میں پہنچا تھا۔ اس سے پہلے چند ایک فورمز کا رکن تھا جہاں بیک وقت سب پر لکھتا تھا۔ چونکہ وہاں رومن اردو میں لکھا جاتا ہے اس لیے بدلِ نخواستہ ہی لکھتا تھا۔ اُن فورمز پر صرف اور صرف گپ شپ ہوتی ہے یا پھر شعر و شاعری۔اُن فورمز پر اردو کی ترویج و ترقی تو دور کی بات اردو کے متعلق بھی بات نہیں ہوتی۔

یہاں آیا، اردو میں لکھا دیکھا، بہت اچھا لگا، رکن بنا تو کی بورڈ خود بخود اردو میں ہو گیا۔ بہت مزہ آیا۔ شروع شروع میں اگرچہ اردو میں لکھنا تھوڑا دشوار ضرور لگا لیکن جلد ہی اردو لکھنے میں مہارت حاصل کر لی اور اس کے بعد تو گویا اردو میں لکھنے کا نشہ سا ہو گا۔

اس محفل میں آتے ہی ڈاکٹر افتخار راجہ نے وہ چکر دیئے کہ گھن چکر بنا دیا، اور ان کا پورا پورا ساتھ دیا باجو اور ماورا نے۔ خیر میں بھی ہار ماننے والوں میں سے نہ تھا، مقابلہ برابر جاری رہا، اور وہ دن اور آج کا دن مقابلہ ابھی بھی جاری و ساری ہے۔ اس دوران بڑے اچھے اچھے اراکین اس محفل میں آئے لیکن فعال ترین اراکین مین محب، ظفری، قیصرانی، منیر (پاکستانی)، شمیل، شاکر، مہوش علی، الف نظامی، تیلے شاہ، سیدہ شگفتہ، سارہ خان، فرذوق، تفسیر، جیہ، جاوید اقبال، شاکر القادری، ڈاکٹر عباس، حجاب، امن امان شامل ہیں۔

نئے فعال اراکین میں سند باد، راسخ، عیشل، ضبط، نوید ملک، ظفر احمد، فہیم، فرحت کیانی، خرم، عمار، نوید ملک، ابو شامل، خاور بلال، حنا فیصل، محمد عبید اللہ اور محمد وارث قابلِ ذکر ہیں۔

پرانے اراکین میں قدیر احمد، شعیب صفدر، منہاجین، شارق مستقیم، جیسبادی، منیر (پاکستانی)، ثنا اللہ، فیصل عظیم، شمیل، شاکر، مہوش علی، الف نظامی، تیلے شاہ، فریب، سیدہ شگفتہ، وہاب اعجاز خان، سارہ خان، رضوانہ، محسن حجازی، علمدار، حمزہ کاظمی، شعیب سعید شوبی، فرذوق، تفسیر، اعجاز، جیہ، جاوید اقبال، حکیم خالد، شاکر القادری، ڈاکٹر عباس، حجاب، امن امان شامل ہیں۔

ان سے خوب خوب گپ شپ رہی۔ اعجاز بھائی کی عظیم شخصیت سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

اردو محفل نے اس دوران اردو لائبریری کو سنگ میل بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی کتابیں برقیا کر اس کو سجا دیا۔ اس میں اراکینِ محفل کی محنت کا بڑا دخل ہے کہ جس جوش و خروش سے کام کیا گیا وہ کسی دوسرے فورم میں نہیں ملے گا۔ اس کے علاوہ وکا وکی اور ڈیجیٹل لائبریری کا قیام بھی انتہائی قابلِ ذکر ہے۔

الغرض اس اردو محفل کی کیا کیا تعریف کی جائے۔ جہاں اتنا تعمیری کام ہوا وہاں گپ شپ بھی زوروں پر ہوتی ہے۔ چھوٹی موٹی ناراضگیاں بھی ہوتی ہیں اور فعال اراکین کے غیر حاضر ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔ اراکین ایک دوسرے کا بالکل ایک خاندان کی طرح خیال رکھتے ہیں۔

میری دعا ہے کہ یہ خاندان اسی طرح بنا رہے اور اسی طرح پھلتا پھولتا رہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ شمشاد بھائی نے بہت عمدہ انداز میں ترجمانی کی ہے‌۔ شکریہ شمشاد بھائی :)
 
قیصرانی تم بھی لکھو بھئی کچھ تفصیل سے کہ تم آئے اور پھر اتنا وقت گزارا تو کیسا لگا اور کیا کیا تم نے دیکھا ، سیکھا اور کن چیزوں پر کام کیا۔ اس سے باقی لوگوں کو بھی تحریک ملے گی اور وہ بھی لکھیں گے۔

راہبر تم ہو کم عمر مگر تمہارے اندر صلاحیتیں راہبروں والی ہی ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ تم محفل کا مضبوط حصہ ہو اور اب ہمیں بہت عزیز بھی۔

شمشاد اور قیصرانی ، آپ لوگ کوشش کریں کہ باقی لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار پر ابھاریں تاکہ اندازہ ہو سکے کہ کون کتنا لگاؤ رکھتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی بات بالکل صحیح ہے۔ تو شروع کرتے ہیں منیر بھائی عرف پاکستانی سے۔

آ جائیں اور ذرا فرصت نکال کے لکھیں اس موضوع پر۔
 
ہاں بھئی منیر آپ سے ، آپ کے تبصرے بڑے جاندار ہوتے ہیں۔

آپ تو نہیں بتاتے مگر ہم چپکے چپکے پڑھتے رہتے ہیں آپ کی تحریریں :wink:

ویسے بھی سیاست کے منجھے کھلاڑی ہیں داؤ پیچ سوچ سمجھ کر اور تبصرہ نپا تلا کریں گے۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کیسے پہلے ہوئے جناب؟

پہلے عمار نے لکھا پھر میں نے لکھا، اب آپ لکھیں، پھر کسی اور درخواست کریں گے۔
 
راہبر آپ کی یہ پوسٹ تو بہت پیچھے لے گئی ہے کہ جب مجھے نیند سے جگا کر محفل کا ممبر بنوایا گیا تھا ووٹ ڈالنے کے لئے جنوری 2006 ۔ ۔ ۔ ۔ اور ایک سال اور چھ ماہ کا یہ سفر میں نے بہت خاموشی سے طے کیا ہے-

بلکہ مجھے یہ اعتراف بھی ہے کہ بہت کم پوسٹ کرکے طے کیا ہے-

اصل میں کسی بھی اردو سائیٹ کو بہت خاموشی سے پڑھنے کی عادت اتنی پختہ تھی جو اردو ویب پر بھی برقرار رہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔شاید یہی وجہ ہے کے کسی بھی ممبر سے بات نہیں ہو پائی ۔ ۔ ۔پر ہرگز ایسا نہیں کے اردوویب یا سب ممبران سے بے خبر رہتی ہوں ۔
ویسے یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ شروعات میں تو زبردستی باخبر رکھا جاتا تھا اردو ویب سے متعلق ۔ ۔ ۔ پر اب عادت کے ساتھ ساتھ انسیت بھی ہوگئی ہے سارے ممبران سے ۔ ۔بہت خاموشی سے سارے تھریڈز پڑھنے کی ۔ باخبر رہنے کی ۔ ۔ ۔ ۔
عموما ً دوستوں سے بہت تذکرہ بھی رہتا ہے ۔ ۔ ۔آپ سب کا ممبرز کا ۔ ۔مختلف پوسٹ کا۔ ۔

اردو وہب فورم کیسا لگتا ہے ؟؟

سچ کہوں تو بہت اچھا لگتا ہے ۔ ۔پر کبھی کبھار
بالکل بھی اچھا نہیں لگتا کہ کاش۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔(ایسا کیوں ہے یہ پھر کبھی)
 
ماشاء اللہ، کافی جاندار تحریریں ہیں سبھی کی۔۔۔
امید اور محبت! آپ کی تحریر کے اختتام میں جو تشنگی باقی ہے، اسے جلد ختم کردیجئے گا۔۔۔ :)
اپنے حوالے سے میں ایک اور بات یہ بھی لکھوں گا کہ اردو محفل کے تمام ہی اراکین (خصوصا شمشاد بھائی جان) نے یہاں ایک اپنایئت اور فیملی جیسا ماحول بنا رکھا ہے۔ کسی خوشی کا موقع ہو یا غم کا، یہاں کے اراکین ہمیشہ ساتھ ہوتے ہیں۔
گذشتہ دنوں، جب میرے گھر والوں کو حادثہ پیش آیا تو میرے لیے رات کو سونا عذاب تھا، لیٹتا تو بار بار حادثہ والا منظر آنکھوں میں پھرنے لگتا۔ تو یہ اردو محفل ہی تھی کہ میں نے خود کو پرسکون کرنے کے لیے اس کے بارے میں سوچا، اور سوچتے سوچتے سکون سے نیند میں چلا گیا۔
تو، اردو محفل میرے لیے ایک اپنے کی حیثیت رکھتی ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں میرے ساتھ ہوتی ہے۔



:!:
 

پاکستانی

محفلین
وعدہ یاد ہے بھیا ۔۔۔ مگر ہائے یہ بجلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جتنی گالیاں آتی تھیں سبھی واپڈا کے نام کر دیں ۔۔۔ اچھا خاصا لکھ چکا تھا، مگر وہی ازلی سستی سیو نہیں کیا اور نتیجہ آپ جانتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
اردو محفل اور میں۔۔۔راہبر بہت اچھا موضوع ہے۔
ایک تو مجھے اردو محفل پر سرفنگ کے دوران اس چیز کی خوشی سب سے زیادہ ہوتی ہے کہ میں نیٹ پر ایک healthy ماحول میں بہت اچھی جگہ اپنا وقت سرف کر رہی ہوں۔ دوسرا اردو محفل نے مجھے بولنے پر ایسا مجبور کیا ہے کہ بس۔۔۔۔ورنہ اس سے پہلے باقی سب فورمز پر میرا حال بالکل امید،محبت جیسا تھا۔۔۔۔میں پڑھتی سب تھی لیکن بولتی تھی بس مخصوص لوگوں سے مخصوص ٹاپک پر۔

بہت سارے اور لوگوں کی طرح اب میرا بھی نیٹ پر آنے کا مقصد صرف انجوائےمنٹ ہے۔۔پہلے صرف انفارمیشن کی تلاش رہتی تھی۔۔۔لیکن جب سے پڑھائی وغیرہ کو ختم کیا ہے تب سے یہ جستجو بھی کم ہونے لگی ہے۔ آپ یقین کریں گے کہ اردو محفل پر آنے کے بعد میں نے تقریبا سب فورمز کو چھوڑ دیا ہے۔۔۔chatting کا شوق کبھی پہلے بھی نہیں تھا اور یہاں آکر تو اب میسنجرز ویسے ہی بھول گئی ہوں۔
اردو جہاں میری لاڈلی ترین فورم ہے وہاں میری ماما کی ہٹ لسٹ میں ہے۔۔۔۔وہ میرے ہروقت سوچنے پر بہت چڑ جاتی ہیں ( دراصل میں بہت محو ہو کر سوچتی ہوں اتنا محو ہو کر کہ لگتا ہے کہ دنیا سے میرا رابطہ کٹ گیا ہو۔۔۔۔اس دوران ماما کبھی کچھ کہیں تو میرا جواب موصول نہ ہونے پر بڑی کلاسک ڈانٹ پڑجاتی ہے۔ اب میں سوچ کیا رہی ہوتی ہوں۔۔۔تقریبا 99 فیصد اردو کے بارے۔۔۔اب کس سے کیا سوال پوچھنا ہے۔۔۔کیا کہنا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔تو اس سے آپ سمجھ جائیں کہ میرا اب اردو محفل سے کیسا تعلق بن چکا ہے۔


امید۔۔>>> پلیززز اپنی آخری بات ضرور مکمل کجیئے گا۔۔۔راہبر کی طرح مجھے بھی اب بڑی بے چینی سے انتظار رہے گا۔
 
اردو جہاں میری لاڈلی ترین فورم ہے وہاں میری ماما کی ہٹ لسٹ میں ہے۔۔۔۔وہ میرے ہروقت سوچنے پر بہت چڑ جاتی ہیں ( دراصل میں بہت محو ہو کر سوچتی ہوں اتنا محو ہو کر کہ لگتا ہے کہ دنیا سے میرا رابطہ کٹ گیا ہو۔۔۔۔اس دوران ماما کبھی کچھ کہیں تو میرا جواب موصول نہ ہونے پر بڑی کلاسک ڈانٹ پڑجاتی ہے۔ اب میں سوچ کیا رہی ہوتی ہوں۔۔۔تقریبا 99 فیصد اردو کے بارے۔۔۔اب کس سے کیا سوال پوچھنا ہے۔۔۔کیا کہنا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔تو اس سے آپ سمجھ جائیں کہ میرا اب اردو محفل سے کیسا تعلق بن چکا ہے۔
11600.gif

اتنی گہری سوچ؟؟؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم عمار

یہ بہت اچھا کیا آپ یہ دھاگہ کھول کر، میرے ذہن میں اسی سے ملتا ایک خیال تھا لیکن اب اسی دھاگے سے ہی معلوم ہو جانا ہے ۔۔۔ ویل ڈن
 

پاکستانی

محفلین
لیں رہبر میاں!!
آپ کے اصرار پر یہ مختصر سی تحریر حاضر ہے۔


اردو بلاگنگ کے دوران ہی نبیل بھائی اور دیگر دوستوں کی معرفت محفل کا علم ہوا، ١٦ جولائی کے تاریخ ساز دن میں ‘محفلِ دوستاں ، بزمِ یاراں‘ کا حصہ بن گیا۔ اس وقت محفل میں صرف بابے ہی تھے جو سارا اس آس میں بیٹھے رہتے کہ کب کوئی آئے اور اس سے گپ شپ کی جائے۔ کیونکہ اس وقت ایڈمن سمیت ممبران کی تعداد ٣٣ تھی۔ ٣٤ میرا نمبر تھا، ان ٣٣ میں سے بھی چند ایک ہی فعال تھے جن میں ایڈمن صاحبان کے علاوہ پپو بچہ قدیراحمد رانا، شعیب دوبئی والے، خاور کوکھر، شعیب صفدر، منہاجین، شارق مستقیم، جیسبادی قابل ذکر ہیں۔

ہمیں اڑان کا شعور آ گیا تو اک دن
ہمارے ہوں گے سب نجوم و مہر و ماہ دیکھنا

وقت گرزنے کے ساتھ ساتھ ممبران کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور بہت ہی تھوڑے عرصے میں دوستوں کی لگن اور محنت اسے ایک ایسے مقام پر لا کھڑا کیا جہاں سے پیار، محبت اور اعتماد کی کرنیں پھوٹ کر چاروں طرف روشنی دینی لگیں، پھر جو بھی یہاں آیا یہی کا ہو کر رہے گیا کسی نے پیچھے مڑ کر دیکھنا گوارہ نہیں کیا۔
smile4.gif




میں اور محفل

ترے جلوے دیکھ کر پڑتی نہیں اوروں پہ نظر
میں تو جس محفل میں گیا مجھ کو تنہائی ملی


زندگی میں یہ محفل ایسی سجی اب کسی اور محفل میں دل ہی نہیں لگتا، کچھ لازم ملزوم والی بات ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر میں کہوں گا کہ میری دوسری شادی محفل کے ساتھ ہو چکی ہے
spying.gif
اس لئے اب تو اس کے ساتھ زندگی بھر کا ساتھ ہے
sunglasses2.gif
 
Top