دوسری سالگرہ اردو محفل جشنِ سالگرہ لائیو کوریج رپورٹ

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم !

اردو محفل جشن سالگرہ لائیو تقریب کی کوریج رپورٹر امن ایمان آپ سے مخاطب ہے۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں یکم جولائی 2007 کو اردو محفل کی دوسری سالگرہ تھی۔ سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام پرل کانٹیننٹل کے پرل ہال میں کیا گیا تھا۔۔میں نے بہت کوشش کی تھی کہ تقریب براہ راست نشر کی جائے لیکن کچھ تیکنیکی مسائل کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔۔لیکن آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔میں یہاں اس تقریب کا آنکھوں دیکھا حال آپ کی خدمت میں پیش کروں گی تو ایسا لگے گا کہ آپ لائیو پروگرام ہی دیکھ رہے ہیں۔

جشن سالگرہ کا وقت رات 12 بجے تھا۔۔تمام معزز اراکین محفل کو دعوت نامے ارسال کیے جا چکے تھے اور وقت کی پابندی کو خاص ہائی لائیٹ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود صرف ناظم اعلیٰ جناب زکریا اجمل صاحب وہ واحد شخصیت تھے جو پورے بارہ بج کر دو منٹ اور پندرہ سیکنڈ پر پرل ہال میں اپنی اعزازی نشست سنبھال چکے تھے۔

زکریا اجمل بلیک سوٹ کے ساتھ میرون ٹائی اور کوٹ میں سرخ گلاب کی کلی لگائےبہت فریش اور ڈیشنگ لگ رہے تھے۔ زکریا نے آتے ساتھ تقریب کے منتظمین سے کچھ سوال جواب کیے۔۔اور پھر مطمعن ہو کر سیٹ سنبھال لی۔میں یہاں بتاتی چلوں کہ اس تقریب کی میزبان محترمہ امن اور سارہ خان صاحبہ تھیں۔
ٹھیک ساڑھے بارہ اردو محفل کے دوسرے ناظم اعلیٰ جناب آصف اقبال صاحب تشریف لائے۔۔آصف صاحب اپنی بڑی بڑی گھنی موچھوں کے ساتھ وائٹ کاٹن کا سوٹ اور سندھی اجرک کاندھوں پر رکھے بہت دبنگ اور شاندار لگ رہے تھے۔ زکریا نے اپنی نشست سے اٹھ کر ان کا استقبال کیا۔ دونوں کو نبیل صاحب کا بڑی بے چینی سے انتظار تھا۔۔گھڑی کی سویوں کو دیکھتے ہوئے بلاخر زکریا صاحب نے نبیل صاحب کے سیل پر کال کی۔۔تو وہاں سے جواب موصول ہوا کہ موصوف محفل کی اپگریڈ کے سلسلے میں وی بلیٹن خریدنے لبرٹی مارکیٹ موجود ہیں۔۔۔زکریا نے انھیں جلد از جلد پہنچنے کی ہدایت کی۔
اس دوران ہال میں دو پری چہرہ ایک ساتھ داخل ہوئیں۔۔۔ایک پری نے سبز پٹا پٹی کا غرارہ،گلے میں زمرد سے بنا نیکلس پہن رکھا تھا ، بالوں کی سنہری لٹیں ان کے چہرے کے دائیں بائیں جھول رہی تھیں۔۔جو اپنے دراز قد کے ساتھ بہت ہی خوبصورت لگ رہی تھیں۔۔یہ تھیں ہماری ون اینڈ اونلی بوچھی باجو اور ان کے ساتھ ملٹی کلر چوڑی دار پاجامہ،وائیٹ کرتا اور چنری کا دوپٹہ اوڑھے، لمبے بالوں میں ڈھیر سارے موتیے کے پھول لگائے فرزانہ نیناں ( نیناں آپو) بہت شاندار لگ رہی تھیں۔ سب سے سلام دعا کے بعد فرزانہ نیناں نے تو اپنی نشست سنبھال لی جبکہ بوچھی باجو گھوم پھر کر سارے انتظامات خاص طور پر سوئیٹ ڈشز کا جائزہ لینے بیک سائیڈ پر چلی گئیں
بارہ بج کر پچاس منٹ پر جناب محب علوی، جناب ظفری اور جناب رضوان صاحب ہال میں داخل ہوئے۔ محب علوی بلیک سوٹ میں اپنی گوری رنگت کے ساتھ بہت جچ رہے تھے۔۔جبکہ ظفری آنکھوں پر عینک لگائے ہیری پوٹر کی طرح بہت معصومیت کا تاثر دے رہے تھے ، اور رضوان صاحب فرنچ کٹ میں بہت اچھے لگ رہے تھے۔اس دوران ایک دم داخلی دروازے پر شور اٹھا۔۔سب نے مڑ کر دیکھا تو جناب قیصرانی صاحب اور شمشاد صاحب ہاتھوں میں تازہ گلابوں کے ہار لیے داخل ہوئے۔۔۔یہ ہار باری باری زکریا اور آصف صاحب کو پہنا دیے گئے :) :)
قیصرانی صاحب اپنے دراز قد کے ساتھ ہاف سلیو ٹی شرٹ اور ارمانی کی جینز پہنے بہت ڈیشنگ لگ رہے تھے جبکہ شمشاد صاحب نے ڈارک براؤن سوٹ کے ساتھ لائٹ براؤن ٹائی لگائے ڈگرز کے لمبی ٹو والے شو پہنے بہت چلبلے لگ رہے تھے۔ سب کو نبیل صاحب کا بڑی بے چینی سے انتظار تھا کہ وہ آئیں اور تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔
مجھے ماوراء، شگفتہ ،جیہ اور حجاب کی فکر لگی ہوئی تھی۔۔یہ چاروں نیو لک سے پارٹی میک اور کروانے صبح سے گئ ہوئیں تھیں۔۔۔میں نے انہتائی رازداری سے الا دین کے جن کو کہا کہ جائے اور ان کو لے کر آئے۔
وہ آئیں اور اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی!
ماوراء جینز،کرتہ پہنے اپنے شیگی کٹ بالوں کے ساتھ، حجاب بلیک ساڑھی پہنے اور شگفتہ باٹل گرین سوٹ کے ساتھ لمبے سیاہ بال کھولے جبکہ جیہ ڈھیر ساری چونٹس کا بلیک اور گولڈن فراک پہنے سر پر بلیک ڈوپٹہ کے ساتھ تلے کے کام والی سواتی ٹوپی پہنے ایک سے بڑھ کر ایک لگ رہی تھیں۔ اچانک مبارک سلامت کا شور اٹھا تو پتہ چلا محترم ناظم اعلیٰ جناب سید نبیل نقوی صاحب تشریف لائے ہیں۔۔۔سب نے اپنی نشستوں سے اٹھ کر انھیں ویلکم کیا۔۔نبیل وائٹ اینڈ بلو لائننگ والی شرٹ پہنے ہوئے تھے جس کے بازو کف تک فولڈ کیے،بلیک کوٹ کاندھے پر لٹکائے جبکہ ہاتھ میں وی بلیٹن سے بھرے شاپنگ بیگ تھامے اندر داخل ہوئے۔
میں نے ہال پر طائرانہ نظر ڈالی تو جناب شاکر القادری صاحب ، محسن حجازی صاحب اور مہوش علی صاحبہ سے محو گفتگو تھے ۔۔۔یقننا فونٹس کا تبادلہ ہورہاتھا۔۔۔ میں نے عمار اور فہیم کو بھی خوش گپیاں کرتے دیکھا۔۔تفسیر صاحب بھی کونے میں ایک نشست سنبھالے بیٹھے تھے۔ اچانک ہال میں عجیب سے گڑبڑاہٹ مچ گئی۔۔۔ میزیں لرزنے لگیں۔۔۔اس شور کی وجہ اس وقت سمجھ میں آئی جب جناب قدیر اجنبی صاحب اور جناب بدتیمز صاحب ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے داخل ہوئے۔۔۔یہ ہوا کی طرف سے ایک دفاعی سگنل تھا کہ سب لوگ مضبوطی سے اپنی نشست سنبھال لیں۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز آعوذ باللہ اور بسم اللہ سے کیا گیا۔۔۔۔جس کے باعث شیطان ناراضگی میں وہاں سے واک اوٹ کرگیا اور باہر لان میں دھرنا دے کر بیٹھ گیا۔
اس تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ ارضان صاحبہ تھیں۔ آپ بہت باکمال خاتون واقع ہوئیں ہیں۔۔۔اور اردو محفل کے لیے ان کی تشریف آوری بہت بڑا اعزاز تھا۔
تینوں منتظمین اعلیٰ نے اسٹیج پر آکر افتتاحی خطابات پیش کیے جو پیش خدمت ہیں۔

جناب زکریا۔۔: اردو محفل کی سالگرہ تقریب میں خوش آمدید۔ ریفریشمنٹ کے بعد باتوں میں مزید وقت ضائع مت کیجیئے گا۔

جناب آصف اقبال۔۔: خ وش آم دی د ( میرا خیال ہے کہ اتنا کہہ دینا ہی کافی ہے)

جناب نبیل نقوی صاحب۔۔۔: السلام علیکم دوستو! آپ سب کو آج کی اس تقریب میں خوش آمدید، جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں آج کل بے حد مصروف ہوں ( ویسے پتہ نہیں کہ مصروف ہوں کہاں) اس کی وجہ سے میں مزید کچھ نہیں کہوں گا۔۔میں کل اپنے مفصل خطاب کی کاپیاں آپ سب کو ذپ میں ارسال کردوں گا، بہت شکریہ۔

اس کے بعد حجاب اور ماوراء نے شاعری کی شکل میں اراکین کو خراج تحسین پیش کیا۔ فرزانہ نیناں نے بھی آرٹسٹک ٹچ کے ساتھ تمام اراکین کی شخصیت کو سامنے رکھ کر انتہائی دلکش انداز میں پوٹرے کیا۔

تقریب ابھی جاری تھی کہ میری ماما نے میرےبالوں میں انگلیاں پھیرتے ہوئے نماز کے لیے اٹھ جانے کو کہا۔۔۔اس وجہ سے میں اس دلکش تقریب کی اختتامی رپورٹ نہیں لکھ سکی۔اگر کوئی اور رپورٹر چاہیں تو اس کو مکمل کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کادوسرا حصہ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اردو محفل جشن رپورٹ کا دوسرا حصہ
 
امن ایمان

محفلین
رات کا ایک بج چکا ہے۔۔مجھے شب نے بتایا تھا کہ رات دو بجے تک اپ گریڈنگ مکمل ہوگی۔۔۔مجھے بھی بس انتظار تھا کہ سب دیکھ کر پھر لاگ اف کروں گی۔۔۔تب تک میں نے اپنے ذہن میں انے والے الٹے سیدھے خیالات کو لفظوں کی شکل دے دی۔اس ٹاپک کو لکھنے میں کچھ میری شعوری کوشش تھی۔۔لیکن بہت حد تک لاشعوری طور پر لکھا ہے۔۔۔میں نے بہت سے سین خواب سے کیپچر کیے ہیں۔ :) ( جی خواب میں کافی کچھ اپنی انکھوں سے دیکھا ہے)

خیر یہ ایک فرضی تقریب تھی۔۔اگر کسی کو میرا لکھنے میں کچھ برا لگے تو پلیزز ابھی سے میری معذرت قبول کجیئے۔زندگی رہی تو انشاءاللہ کل ملاقات ہوگی۔۔۔بہت سارے موضوعات میں پوسٹس لکھنی ہیں مجھے۔

اور ہاں۔۔نبیل،اصف اور زیک کامیابی کے ساتھ اس اپ گریڈنگ پر مبارکباد۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
بہت خوب امن
بہت خوب

جواب نہیں

کیا خوب لکھا ہے
پڑھنے میں مزہ آگیا

ویسے کاش اگر حقیت میں ایسا ہوجائے تو بس
 
ماوراء

محفلین
ہاہاہاہاہا۔ زبردست امن۔ بہت خوب۔ کچھ جملے پڑھ کر تو بہت مزہ آیا۔

"" اچانک مبارک سلامت کا شور اٹھا تو پتہ چلا محترم ناظم اعلیٰ جناب سید نبیل نقوی صاحب تشریف لائے ہیں۔۔۔سب نے اپنی نشستوں سے اٹھ کر انھیں ویلکم کیا۔۔نبیل وائٹ اینڈ بلو لائننگ والی شرٹ پہنے ہوئے تھے جس کے بازو کف تک فولڈ کیے،بلیک کوٹ کاندھے پر لٹکائے جبکہ ہاتھ میں وی بلیٹن سے بھرے شاپنگ بیگ تھامے اندر داخل ہوئے۔ "" lol

"" اچانک ہال میں عجیب سے گڑبڑاہٹ مچ گئی۔۔۔ میزیں لرزنے لگیں۔۔۔اس شور کی وجہ اس وقت سمجھ میں آئی جب جناب قدیر اجنبی صاحب اور جناب بدتمیز صاحب ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے داخل ہوئے۔۔۔یہ ہوا کی طرف سے ایک دفاعی سگنل تھا کہ سب لوگ مضبوطی سے اپنی نشست سنبھال لیں۔"" lol

زبردست لکھا ہے۔ اور مجھے تم نے جشن والے دن کرتہ جینز پہنوا دیا۔ پارٹیز میں تو میں میں خوب سج سنور کر جاتی ہوں۔:p
 
زبردست امن ، کیا خوب لکھا ہے اور واقعی لگتا ہے کسی تقریب کا آنکھوں دیکھا حال لکھا ہے۔ پڑھ کر بہت لطف آیا اور تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ مکمل تبصرہ جلد ہی کروں گا۔ تم بھی اس پر مزید لکھنا ، بہت اچھا لکھا ہے لاجواب قسم کا۔
 
امن ایمان

محفلین
فہیم،ماوراء،جیہ،محب اور پاکستانی آپ سب کا بہت شکریہ

آپ سب کا بہت شکریہ۔۔۔۔۔میرا نہیں خیال تھا کہ آپ کو میری سلی پوسٹ اتنی اچھی لگے گی۔۔۔( یہاں مسکرانے والا آئیکون ہی نہیں بن رہا ۔۔۔پتہ ہے اس پوسٹ کو لکھنے کا اصل مقصد آپ سب کی ڈریسنگ کے بارے میں جاننا تھا:p ۔۔۔پڑھ کر ضرور بتائیے گا کہ سچ مچ اگر پارٹی رکھی جاتی تو آپ کس قسم کا لباس پہنتے۔۔۔۔ویسے سچی سے ایک بات بتاؤں۔۔۔۔۔کچھ لوگوں پر مجھے غصہ تھا ۔۔اس لیے میں نے جان بوجھ کر ان کے بارے میں عجیب نقشہ کھنیچا :p

فہیم۔۔۔ محفل کی سالگرہ والے دن نیٹ بند تھا۔۔۔اس لیے سب سوچتے سوچتے میں سو گئی اور پھر خواب میں اسی قسم کی پارٹی دیکھی۔۔۔فرزانہ آپو، شکفتے، رضوان، اور نبیل بھائی کو سچ مچ کا دیکھا تھا۔۔۔حالانکہ صرف بوچھی اور نیناں آپو کی تصویر دیکھی ہوئی۔۔۔رضوان، شکفتے اور نبیل کو تو کبھی دیکھا ہی نہیں۔ ( سمائل

ماوراء۔۔۔۔ مجھے بس لگا کہ آپ جینز،کرتہ پہنتی ہوں گی۔۔۔وہاں تو شلوار،قمیض۔۔۔یا ساڑھی وغیرہ نہیں پہنتی ہوں گی یا پہنتی ہیں۔۔؟ اچھا ماوراء اگر سچ میں پارٹی ہوتی تو پھر آپ کیسے کپڑے پہنتیں۔۔۔۔؟ یہ ضرور بتائے گا۔۔ضرور ضرور اچھاااا

جیہ۔۔۔ بہت شکریہ جنابہ ( سمائل ۔۔ اب پتہ نہیں آپ کو ٹھیک طرح سے تیار کیا یا نہیں۔۔:p ویسے میں اک چیز آپ کے بارے میں لکھنا بھول گئی۔۔۔وہ تھی۔۔۔لمبے بالوں کو ڈھیر ساری باریک باریک چوٹیاں۔۔۔۔جو کہ عموما پختون لڑکیاں بناتی ہیں۔۔۔( یہ پتہ نہیں Left parenthesis کو کیا ہوگیا ہے۔۔۔ سمائلی نہیں بن رہی۔(

محب۔۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔میں ابھی ایوارڈ کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے جارہی ہوں۔۔۔اگر کسی اور نے اس پوسٹ کو مکمل نہ کیا تو تقریب میں باقی ایوارڈ سرمنی کا احوال بھی یہاں لکھ دوں گی۔ ویسے آپ اگر آتے تو کس قسم کے کپڑے پہن رکھے ہوتے۔۔؟؟؟

پاکستانی۔۔۔۔بہت شکریہ ۔۔۔آپ کے بارے میں کچھ نہیں لکھا :( اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو زیادہ نہیں دیکھا اور پڑھا نا تو اس لیے مجھے اُس تقریب میں آپ کسی جگہ نظر نہیں آئے تھے۔۔۔آپ اگر موجود تھے تو بتایے گا ضرور۔۔۔۔۔کہ ہال کے کس کونے میں تشریف فرما تھے۔۔۔۔میں پھر خود ہی آپ کو پہچان لوں گی۔ ( سمائل

سارہ خان۔۔۔۔بہت شکریہ ،،آپ بھی تو میرے ساتھ اس تقریب کی میزبان تھیں۔۔۔دیکھ لیں آپ کو پتہ بھی نہیں چلا اور میں نے آپ سے چپکے چپکے تقریب کی میزبانی بھی کروا لی۔۔۔حالانکہ اس کے لیے حجاب اور ماوراء کو کہہ رکھا تھا لیکن دونوں پارلر سے ہی اتنی لیٹ آئیں۔۔۔ویسے اگر موقع ملے تو کیا آپ میزبانی کریں فی۔۔؟؟

اعجاز اختر چاء کہ بارے میں بھی اس لیے نہیں لکھا کہ۔۔۔سالگرہ والے دن ان کا نیٹ بند تھا۔۔۔اس لیے انہوں نے تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔۔۔( سمائل :p

ویسا اب یہ پوسٹ کسی سالگرہ کی کوریج رپورٹ کی جگہ فیشن شو کی کوریج لگ رہی ہے۔۔۔۔ہیں ناااا؟؟؟؟؟ ( سمائل
 
زیک

مسافر
زکریا اجمل بلیک سوٹ کے ساتھ میرون ٹائی اور کوٹ میں سرخ گلاب کی کلی لگائےبہت فریش اور ڈیشنگ لگ رہے تھے۔

شکریہ امن۔ زبردست تحریر ہے آپ کی۔

کالا سوٹ تو میرے پاس ایک زمانے میں تھا اور ٹائی کے شوخ رنگ ہی پسند کرتا ہوں۔ مگر سوٹ شاید سال میں ایک آدھ دفعہ ہی پہنتا ہوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:) :)

اُف امن ۔۔۔ میری تو ہنسی نہیں رُک رہی ہے۔۔۔ میں دوسرے کمرے میں گئی امی سے بات کرنے اور وہاں بات کرنے کی بجائے ہنسے جا رہی۔۔۔ بات ہی نہیں ہو رہی تھی مجھ سے۔۔۔ ابھی اس سے آگے کے جو جملے اب مجھے سوجھ رہے ہیں ناں اور جو مجھے آمد ہو رہی ہے اس وقت۔۔۔ :)

بہترین۔۔۔ بہت بہترین ۔۔۔ بہت اچھا لکھا ہے ۔۔۔امن نثر ضرور لکھیں، لکھتی رہیں، نثر لکھنے کی آپ کی صلاحیت بہترین ہے۔۔۔ خدا داد۔۔۔ اسے زنگ نہیں لگنے دینا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہال کے ایک کونے سے کچھ بچوں کی آوازیں آئیں، سب نے مڑ کر دیکھا تو حمزہ اور فرذوق کو ایک دوسرے پر پانی پھینکتے پایا گیا۔ پاس ہی میں شمیل شرمائے شرمائے سے کھڑے ان کی شرارتوں سے محظوظ ہو رہے تھے۔

تقریب میں سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہوا کہ فوٹو گرافر نہ پہنچ سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امن بہت اچھا لکھا ہے، سچ میں بہت مزہ آیا۔
 
آپ سب کا بہت شکریہ۔۔۔۔۔میرا نہیں خیال تھا کہ آپ کو میری سلی پوسٹ اتنی اچھی لگے گی۔۔۔( یہاں مسکرانے والا آئیکون ہی نہیں بن رہا ۔۔۔پتہ ہے اس پوسٹ کو لکھنے کا اصل مقصد آپ سب کی ڈریسنگ کے بارے میں جاننا تھا:p ۔۔۔پڑھ کر ضرور بتائیے گا کہ سچ مچ اگر پارٹی رکھی جاتی تو آپ کس قسم کا لباس پہنتے۔۔۔۔ویسے سچی سے ایک بات بتاؤں۔۔۔۔۔کچھ لوگوں پر مجھے غصہ تھا ۔۔اس لیے میں نے جان بوجھ کر ان کے بارے میں عجیب نقشہ کھنیچا :p

فہیم۔۔۔ محفل کی سالگرہ والے دن نیٹ بند تھا۔۔۔اس لیے سب سوچتے سوچتے میں سو گئی اور پھر خواب میں اسی قسم کی پارٹی دیکھی۔۔۔فرزانہ آپو، شکفتے، رضوان، اور نبیل بھائی کو سچ مچ کا دیکھا تھا۔۔۔حالانکہ صرف بوچھی اور نیناں آپو کی تصویر دیکھی ہوئی۔۔۔رضوان، شکفتے اور نبیل کو تو کبھی دیکھا ہی نہیں۔ ( سمائل

ماوراء۔۔۔۔ مجھے بس لگا کہ آپ جینز،کرتہ پہنتی ہوں گی۔۔۔وہاں تو شلوار،قمیض۔۔۔یا ساڑھی وغیرہ نہیں پہنتی ہوں گی یا پہنتی ہیں۔۔؟ اچھا ماوراء اگر سچ میں پارٹی ہوتی تو پھر آپ کیسے کپڑے پہنتیں۔۔۔۔؟ یہ ضرور بتائے گا۔۔ضرور ضرور اچھاااا

جیہ۔۔۔ بہت شکریہ جنابہ ( سمائل ۔۔ اب پتہ نہیں آپ کو ٹھیک طرح سے تیار کیا یا نہیں۔۔:p ویسے میں اک چیز آپ کے بارے میں لکھنا بھول گئی۔۔۔وہ تھی۔۔۔لمبے بالوں کو ڈھیر ساری باریک باریک چوٹیاں۔۔۔۔جو کہ عموما پختون لڑکیاں بناتی ہیں۔۔۔( یہ پتہ نہیں Left parenthesis کو کیا ہوگیا ہے۔۔۔ سمائلی نہیں بن رہی۔(

محب۔۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔میں ابھی ایوارڈ کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے جارہی ہوں۔۔۔اگر کسی اور نے اس پوسٹ کو مکمل نہ کیا تو تقریب میں باقی ایوارڈ سرمنی کا احوال بھی یہاں لکھ دوں گی۔ ویسے آپ اگر آتے تو کس قسم کے کپڑے پہن رکھے ہوتے۔۔؟؟؟

پاکستانی۔۔۔۔بہت شکریہ ۔۔۔آپ کے بارے میں کچھ نہیں لکھا :( اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو زیادہ نہیں دیکھا اور پڑھا نا تو اس لیے مجھے اُس تقریب میں آپ کسی جگہ نظر نہیں آئے تھے۔۔۔آپ اگر موجود تھے تو بتایے گا ضرور۔۔۔۔۔کہ ہال کے کس کونے میں تشریف فرما تھے۔۔۔۔میں پھر خود ہی آپ کو پہچان لوں گی۔ ( سمائل

سارہ خان۔۔۔۔بہت شکریہ ،،آپ بھی تو میرے ساتھ اس تقریب کی میزبان تھیں۔۔۔دیکھ لیں آپ کو پتہ بھی نہیں چلا اور میں نے آپ سے چپکے چپکے تقریب کی میزبانی بھی کروا لی۔۔۔حالانکہ اس کے لیے حجاب اور ماوراء کو کہہ رکھا تھا لیکن دونوں پارلر سے ہی اتنی لیٹ آئیں۔۔۔ویسے اگر موقع ملے تو کیا آپ میزبانی کریں فی۔۔؟؟

اعجاز اختر چاء کہ بارے میں بھی اس لیے نہیں لکھا کہ۔۔۔سالگرہ والے دن ان کا نیٹ بند تھا۔۔۔اس لیے انہوں نے تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔۔۔( سمائل :p

ویسا اب یہ پوسٹ کسی سالگرہ کی کوریج رپورٹ کی جگہ فیشن شو کی کوریج لگ رہی ہے۔۔۔۔ہیں ناااا؟؟؟؟؟ ( سمائل

سب سے پہلے اپنی پوسٹس کو سلی کہنا چھوڑ دو کیونکہ اتنے مزے کی پوسٹس کو سلی کہہ کر تم نہ صرف اپنی پوسٹس کے ساتھ زیادتی کرتی ہو بلکہ ان تمام پڑھنے اور تعریف کرنے والوں کے ساتھ بھی جنہوں نے اس پر تبصرہ کیا۔ تمہارے لکھے میں ایک فطری بہاؤ اور یہ ایک نعمتِ خداوندی ہے جس شکر کرنے کی بجائے ناشکری کرتی ہو۔

ویسے اگر تم اسی طرح لکھتی رہی تو میں تمہیں ایک عہدہ دینے کا سوچ رہا ہوں بلکہ ایک ادھورا کام شاید تمہیں سونپ دوں کیونکہ تمہاری صلاحیتیں دن بدن نکھرتی جا رہی ہیں۔

کسر نفسی اچھی چیز ہے مگر زیادتی کسی بھی چیز کی اچھی نہیں ہوتی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ جب جیہ آئی تھی تو اس کا بھی کہنا تھا کہ اتنے قابل لوگوں میں آ کر اس کے ہاتھ کپکپا رہے ہیں اور اب دیکھ لو کیسے اس کی پوسٹس سے لوگوں پر کپکپی طاری ہے اور غالب اور جیہ تو لازم و ملزوم ہو گئے ہیں حالانکہ غالب پر بھی کام کرنے سے پہلے اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتی تھی جبکہ اس کی قابلیت روز روشن کی طرح عیاں تب بھی تھی اور اب تو ہے ہی۔

صرف باتیں بنانے اور کام کا نہ کرنے کے 101 گر سیکھنے ہوں تو مجھے پہلی فرصت میں بتانا ۔
 
ماوراء

محفلین
ماوراء۔۔۔۔ مجھے بس لگا کہ آپ جینز،کرتہ پہنتی ہوں گی۔۔۔وہاں تو شلوار،قمیض۔۔۔یا ساڑھی وغیرہ نہیں پہنتی ہوں گی یا پہنتی ہیں۔۔؟ اچھا ماوراء اگر سچ میں پارٹی ہوتی تو پھر آپ کیسے کپڑے پہنتیں۔۔۔۔؟ یہ ضرور بتائے گا۔۔ضرور ضرور اچھاااا
ہاں بالکل امن، عام روٹین میں تو ساڑھیاں اور شلوار قمیض نہیں پہنتی۔ لیکن پارٹی کیا یہاں اگر میں نے کسی پاکستانی کے گھر جانا ہو تو میں پاکستانی کپڑے بڑے شوق سے نکالتی ہوں۔ پاکستان سے جب سے لائی ہوں بیچارے بیگ میں ہی بند ہیں۔ :(

پارٹی میں۔۔۔ہممم عموماً تو وہی پہنتی ہوں جو فیشن میں ان ہوتا ہے۔شلوار قمیض کے بعد مجھے لہنگے بھی بہت پسند ہیں۔ اور مجھے بیوٹی پالر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ میں خود ہی میک اپ کرنے کی بڑی ماہر ہوں۔:p. lol
 
جیہ

لائبریرین
کسر نفسی اچھی چیز ہے مگر زیادتی کسی بھی چیز کی اچھی نہیں ہوتی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ جب جیہ آئی تھی تو اس کا بھی کہنا تھا کہ اتنے قابل لوگوں میں آ کر اس کے ہاتھ کپکپا رہے ہیں اور اب دیکھ لو کیسے اس کی پوسٹس سے لوگوں پر کپکپی طاری ہے اور غالب اور جیہ تو لازم و ملزوم ہو گئے ہیں حالانکہ غالب پر بھی کام کرنے سے پہلے اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتی تھی جبکہ اس کی قابلیت روز روشن کی طرح عیاں تب بھی تھی اور اب تو ہے ہی۔

کیا میرا ذکر خیر ہو رہا ہے؟؟:eek:
 
امن ایمان

محفلین
شکریہ امن۔ زبردست تحریر ہے آپ کی۔

کالا سوٹ تو میرے پاس ایک زمانے میں تھا اور ٹائی کے شوخ رنگ ہی پسند کرتا ہوں۔ مگر سوٹ شاید سال میں ایک آدھ دفعہ ہی پہنتا ہوں۔

بہت شکریہ زکریا۔۔۔آپ سب لوگ ہیں ہی اتنے اچھے کہ اب اکثر میرا وقت آپ سب لوگوں کو سوچنے میں گزرتا ہے۔
بس دیکھ لیں میں نے آپ کا کب سے رکھا بلیک کوٹ آپ کو یاد دلا دیا :
 
پاکستانی

محفلین
پاکستانی۔۔۔۔بہت شکریہ ۔۔۔آپ کے بارے میں کچھ نہیں لکھا :( اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو زیادہ نہیں دیکھا اور پڑھا نا تو اس لیے مجھے اُس تقریب میں آپ کسی جگہ نظر نہیں آئے تھے۔۔۔آپ اگر موجود تھے تو بتایے گا ضرور۔۔۔۔۔کہ ہال کے کس کونے میں تشریف فرما تھے۔۔۔۔میں پھر خود ہی آپ کو پہچان لوں گی۔ ( سمائل

میں تھا ہی تو آپ کو نظر کیسے آتا
smile2.gif
دراصل مجھے انویٹیشن کارڈ محمکہ داک کی مہربانی سے تقریب کے دوسرے دن ملا
smile1.gif

اس لاپروائی پر میں محکمہ ڈاک پر کیس کرنے کا سوچ رہا ہوں مگر کوئی ڈھنگ کا وکیل ہی نہیں مل رہا .................. لگتا ہے شعیب صفدر کی خدمات حاصل کرنا پڑیں گی
smile5.gif

کیوں شعیب بھائی تیار ہیں آپ
 
امن ایمان

محفلین
شکفتے :)
بہتتتتتتتت شکریہ شکفتے، ۔۔۔۔آپ نے نثر لکھنے کا مشورہ دیا ہے ...اس پر کیا کہوں...اگر کچھ کہا تو پھر محب ڈانٹ دیں گے....دراصل یہاں اتنی علمی ادبی گفتگو ہوتی ہے...اس لیے اگر کبھی میرے ذہن میں ایسا لکھنے کا خیال آئے تو پتہ نہیں مجھے کیوں محسوس ہونے لگتا ہے کہ کسی کو اچھا نہیں لگے گا۔ میں انشاء اللہ کوشش کروں گی کہ آئندہ بھی کبھی ایسا کوئی خیال آئے تو لکھ دیا کروں گی...اب کچھ کچھ ڈر ختم ہونے لگا ہے.

محب..>> یہ آپ مجھے ڈانٹ کیوں رہے ہیں..:( اب نہیں کہوں گی اپنی پوسٹس کو سلی....مجھے جب آپ سب کی طرف سے اتنا اچھا ریسپونس ملتا ہے تو پھر کچھ کچھ یقین آجاتا ہے کہ شاید اتنا سلی نہیں لکھا....:) اور جہاں تک سب پڑھنے والوں کی تعریف کی بات ہے تو....میں اعتراف کرتی ہوں کہ یہ سب آپ لوگوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے....اگر آپ لوگ میرے لکھے کو اہمیت نہ دیتے تو کبھی بھی میں نہیں لکھ سکتی تھی...مجھے تو ویسے بھی خود کلامی کی عادت ہے...ہجوم سے گھبراہٹ ہوتی ہے لیکن یہاں آکر میں کافی بدل گئی ہوں. بہت شکریہ اردو محفل اینڈ اراکین محفل.
محب نہیںںں ابھی کوئی نیا کام نہیں پلیزززززز
جو جیہ کا حال تھا...جب میں کچھ نیا پوسٹ کروں تو میرا بھئ یہی حال ہوتا ہے...محب یہ اپنے بس میں تو نہیں ہوتا لیکن میں کوشش کروں گی کہ اس خامی پر قابو پاسکوں. اور محب میں وہ بات ہی نہیں کرتی جو پوری نہ کرسکوں. : p

شمشاد چاء..>>> بہتتت شکریہ آپ کو سب پڑھ کر اچھا لگا..جی کا فی سارے نام رہ گئے ہیں..آپ یاد کرواتے رہیں...میں پھر تقریب کی آختتامی کوریج رپورٹ میں سب کو شامل کرلوں گی : )

ماوراء...>>> واو۔۔۔اپ کو بھی لہنگے اچھے لگتے ہیں۔۔۔مجھے بھی۔۔۔۔: ( اچھا تو پھر اپ اس تقریب کے لیے باٹل گرین یا پنک ارگنزا کالہنگا پہن کر بالوں کو کھلا رکھتیں یا لبما سا پراندہ پہنتیں۔۔؟
 
Top