اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت زبردست ہو گیا یہ تو۔
مشاعرہ واقعی میں ایک یادگار مشاعرہ تھا۔ لیکن بعد میں جوشِ مسرت کے سبب وہیں سب شروع ہو گیا جیسا کہ مشاعرہ ختم ہو جانے کے بعد ٹاٹ دریاں کرسیاں اور مائیک وغیرہ سنبھالنے میں ادھر ادھر کی باتوں میں لگ جاتے ہیں۔ سو ہم سب بھی لگے رہے۔ لیکن آئندہ ان باتوں کا خیال رکھا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
گل یاسمیں شعراء کے کلام کے نشر ہوتے ہوتے ہی اپنے برق رفتار ٹائپنگ کے جواہر بکھیرتی رہیں اور شعراء کا کلام ساتھ ساتھ ہی ٹیکسٹ میں بھی پیش کرتی رہیں اس طرح ایک طرف جاری مشاعرے کی میٹنگ کے احوال کا سماں باندھے رکھا ۔ دیگر سامعین نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا ۔

جی بھائی۔۔ ہم بیٹھے تو تھے چائے کا کپ لے کر مشاعرہ سننے۔۔ مگر راحل بھائی کے سامنے آ کر مشاعرہ کا آغاز کرتے کے ساتھ ہی ہمارے "رہے سہے دماغ" نے سوچا ۔۔۔ اور جو سوچا وہ کر بھی دکھایا۔۔۔ لگاتار اتنا ٹائم انگلیاں کیبورڈ پر چلتی رہیں جب تک مشاعرہ ختم نہیں ہوا۔ بہت کچھ رہ گیا۔۔ لیکن بہت کچھ ابھی کریں گے پہلی ہی فرصت میں۔۔ ساری کسر پوری کر کے ہی چھوڑیں گے۔
ویسے ہمیں خود کے لئے بھی تھوڑی خوشی اور حیرت بھی محسوس ہوئی کہ ہر ایک "لڑی" میں تو ہم جا ہی گھستے تھے۔۔۔۔ "مشاعرے " میں بھی پہنچ گئے جب آخر میں راحل بھائی نے ہمارا ذکر کیا۔
بہت شکریہ اردو محفل۔۔۔ واقعی یہ محفل اپنوں کی محفل ہے۔۔۔ اور بہت اپنائیت ہے یہاں۔
 
سیما علی

لائبریرین
اردو محفل کی سولہ سالہ تاریخ میں اور سولہویں سالگرہ کے موقعے پر پہلی مرتبہ ایک آنلائن آڈیو وڈیو مشاعرہ منعقد ہوا ۔ یہ مشاعرہ محفلین شعراء کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے مشاعرے کا تجربہ تھا ۔ اس کے انتظام اور انصرام میں اپنی مؤقّر محفل کے معروف شاعر محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی نے کلیدی اور چیلنجنگ کردار ادا کیا اور منصۂ انٹرنیٹ پر زوم اور یو ٹیوب کے اشتراک سے مشاعرے کو کامیابی سے جاری بھی کیا ۔
ماشاء اللّہ ماشاء اللّہ اور انتہائی کامیاب مشاعرہ سچ بھیا اتنا لطف کبھی روبرو سننے میں بھی نہیں آیا آپ سب خاص طور پر راحل بھیا کا بڑا کارنامہ ہے ۔۔۔سلامت رہیے آپ سب کے لئیے ڈھیر ساری دعائیں ۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
گُلِ یاسمیں کا کردار اسی طرح نمایاں اور درخشاں رہا جو مشاعرے کے انعقاد اور انتظام میں محمّد احسن سمیع :راحل: نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیا ۔ گل یاسمیں شعراء کے کلام کے نشر ہوتے ہوتے ہی اپنے برق رفتار ٹائپنگ کے جواہر بکھیرتی رہیں اور شعراء کا کلام ساتھ ساتھ ہی ٹیکسٹ میں بھی پیش کرتی رہیں اس طرح ایک طرف جاری مشاعرے کی میٹنگ کے احوال کا سماں باندھے رکھا ۔ دیگر سامعین نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا ۔
بٹیا تو ماشاءاللّہ برق رفتاری میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں !جیتی رہیں ۔۔۔بہت ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔
 
Pervez Baqi

محفلین
السلام علیکم، مشاعرہ اچھا تھا لیکن مجھے حیرت ہوئی کہ اگر خلیل الرحمن صاحب نے بڑی بے تکلفی سے برق کا زبان زد خاص و عام مصرع " وہ آئے بزم میں اتنا تو برق نے دیکھا" صرف نام کی تبدیلی کے ساتھ استعمال کرنا ہی تھا تو کم ازکم تقاضہ ادبی دیانت داری کا یہ تھا کہ شعر پڑھنے سے پہلے اس تصرف کی وضاحت کر دی جاتی تا کہ تصرف پر سرقے کا گمان نہ ہو لیکن ایسا نہیں کیا گیا جس سے اس فورم کی ساکھ متاثر ہوئی ، اور دوسرے شعرائے کرام نے بھی شعر کی داد اس طرح دی جیسے خلیل صاحب کی آپنی تخلیق ہو۔
 
محترم آپ کی نشاندہی اپنی جگہ درت لیکن میرا خیال ہے کہ یہ مصرع اتنا زبان زدِ عام ہے کہ کسی شعری محفل میں شریک کسی فرد کےبارے میں یہ گمان ہونا بھی بعید از قیاس ہے کہ وہ اسے پڑھنے والے کی اپنی تخلیق سمجھے،
جزاک اللہ
 
احباب گرامی ، سلام عرض ہے !
مشاعرے كے کوئی دو ہفتے بعد میں نے ویڈیو سے شروعاتی غیر ضروری حصہ نکال کر اور ٹائٹل پیج لگا کر ایک نئی فائل بنا کر راحل صاحب کو اِرْسال کر دی تھی . راحل صاحب کی خواہش تھی کہ میں نیا ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کر دوں . میں نے سوچا کہ لگے ہاتھ جھلکیوں کا ویڈیو بھی بنا دوں ، اور اسی کوشش میں تاخیر ہو گئی . جھلکیوں کا انتخاب قدرے مشکل تھا کیونکہ آواز بار بار کٹ رہی تھی اور میری کوشش تھی کی جو اشعار شامل کروں وہ صاف سنائی دیں . دیگر مصروفیات بھی راہ میں حائل رہیں . بہر حال دونوں ویڈیو یہاں ملاحظہ فرمائیں .
مشاعرہ:
جھلکیاں:
نیازمند،
عرفان عؔابد
 
بہت عمدہ ... اللہ آپ کو بھرپور جزائے خیر عطا فرمائے، آمین.
 
Top