اردو محفل کا طرحی مشاعرہ (قارئین و احباب کے تبصرہ جات کے لیے مختص )

شمشاد

لائبریرین
زبردست بات کی ہے آپ نے۔

تو تمام شعراء حضرات کو برقی رُقعے ارسال کر دیں۔ یہ وہ یہاں تشریف لائیں۔ فرزانہ خان نیناں کو ضرور بلائیے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
پیشگی مبارکباد قبول فرمائیے محمود صاحب۔

مجھے تو مدت ہوئی کچھ کہے ہوئے اور اب طبیعت ادھر آتی بھی نہیں سو شاید اس مشاعرے میں پڑھ تو نہ سکوں لیکن داد دینے کیلیے ضرور حاضر رہونگا۔

والسلام
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم ایک اچھا سلسلہ شروع کر نے پر مبارک باد جناب انشاءاللہ روٹھی ہوئی ملکہ کو منانے کی کوشش کریں گے انشاءاللہ ہم بھی حاضر ہیں
 
جناب مغل صاحب،
پہلے تو اس محفل کے انعقاد پر داد و تحسین قبول فرماءیے
آپ نے اس قابل سمجھا ہے تو میں ضرور کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا
انشااللہ باذن اللہ
خاکسار
اظہر
 

مغزل

محفلین
شکریہ دوستو۔۔
نام چوں کہ شامل کردیے گئے ہیں سو۔ اضافی مراسلات حذف کیے گئے ۔۔کوشش کیجئے کہ لڑی کو نفسِ مضمون کے مطابق ہی رہنے دیا جائے ۔۔
محمود بھائی دل لگی کو دل پر نہیں لیا۔۔ مگر پیغامات حذف نہ کیے جاتے تو آنے والے احباب بھی اس میں شامل ہوجاتے اور لڑی کا حسن مجروح ہوتا۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ دوستو۔۔
نام چوں کہ شامل کردیے گئے ہیں سو۔ اضافی مراسلات حذف کیے گئے ۔۔کوشش کیجئے کہ لڑی کو نفسِ مضمون کے مطابق ہی رہنے دیا جائے ۔۔
محمود بھائی دل لگی کو دل پر نہیں لیا۔۔ مگر پیغامات حذف نہ کیے جاتے تو آنے والے احباب بھی اس میں شامل ہوجاتے اور لڑی کا حسن مجروح ہوتا۔۔۔ ۔
بہت اچھا کیا
 
برادر ذی وقار محمود مغل صاحب ، پیشگی مبارک بادقبول کیجئے اس سلسلے میں میری دعائیں، محبتیں اور تمام تر خدمات آپ کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں گی
 

مغزل

محفلین
شکریہ فاروق درویش صاحب ۔ آپ کی محبت ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم ۔ ارے ہاں ۔۔ وہ ہماری بہنا سیدہ سارا غز ل کو بھی اطلا ع دے دیجے ، ویسے میں نے منسلک تو کردیاہے۔۔
 

مغزل

محفلین
اگر بحر لکھ دی جاتی تو آسانی رہتی۔
پیارے صاحب ، بحر و وزن کے معاملے میں کورا آدمی ہوں ۔ میں عروض کو چونکہ شاعری کا حصہ خیال نہیں کرتا سو اسی رو میں بحر ورکن نہیں لکھے
ہاں اگر آپ ایم اے راجا کا مراسلہ دیکھیے تو انہوں نے بحر اور اوزان بتا دیے ہیں ۔
ذکی عثمانی یاد آگئے :
میں صرف طبع کی موزونیت کا قائل ہوں
سو بحر و وزن سے ’”میزانتا ‘‘ کسی ہو نہیں
امید ہے آپ کی شرکت سے ہمارے مشاعرے کی رونق میں اضافہ ہوگا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب مغل بھائی!

حاضر ہیں ہم بھی لیکن۔ مصرعِ طرح پر کہنا میرے لئے ہمیشہ ہی دشوار ہوتا ہے اور کافی دنوں سے طبیعت مائل بھی نہیں ہے سو کوئی وعدہ نہیں کر سکتا۔ شمولیت البتہ ضرور رہے گی۔
 
Top