دوسری سالگرہ اردو محفل کے دو سالہ جشن کی تیاریاں

نبیل

تکنیکی معاون
ارے واہ، دو مہینے پہلے سے ہی تیاریاں۔۔ :p

لگتا ہے کہ کافی بڑا جشن منانے کا ارادہ ہے۔ :D

اردو ویب اور محفل فورم کا یہ سال کافی ہنگامہ خیز اور تنازعات سے بھرپور گزرا ہے۔۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہم نے کامیابیوں کا سفر بھی جاری رکھا ہے۔ اس کے بارے میں تفصیلی تحریر محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے کے لیے اٹھا رکھتا ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
میں تو آگئی ابھی سے
Dancing_Doll.gif
۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں بیٹھی ہی رہیں اور دو ماہ تک خوب سوچ سوچ کے اردو محفل کے لیے اچھا سا خطبہ لکھیں جس میں اس محفل کے منتظمینِ اعلٰی کی خدمات کا اعتراف ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوشش کریں، دو ماہ خاصہ وقت ہے، کچھ نہ کچھ لکھ ہی لیں اور ہاں اپنی سہیلی فرزانہ صاحبہ کو بھی ضرور بتائیے گا اس جشن کا، نہیں تو مجھے ایس ایم ایس کرنا پڑے گا۔

اچھا یاد آیا رضوان کو بھی کہنا ہے، لیکن ان کے لیے ابھی خاصا وقت ہے۔
 

باسم

محفلین
بات چل نکلی ہے تو عرض کر دیتا ہوں
اردو ویب ایوارڈ بھی دیے جائیں محفل پر ہی
مثلآ زیادہ پوسٹ والے رکن لمبی پوسٹ شروع کرنے والے ، محفل پر زیادہ موجود رہنے والے اور ایسے ہی بہت سے اور بھی اور ایک یادگاری سند اسی اعتبار سے۔۔۔
کیا خیال ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
باسم بھائی آپ کی تجویر نہایت معقول ہے۔

میری طرف سے اضافہ کر لیں “ معیاری خطوط لکھنے والے“
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
کوشش کریں، دو ماہ خاصہ وقت ہے، کچھ نہ کچھ لکھ ہی لیں اور ہاں اپنی سہیلی فرزانہ صاحبہ کو بھی ضرور بتائیے گا اس جشن کا، نہیں تو مجھے ایس ایم ایس کرنا پڑے گا۔

اچھا یاد آیا رضوان کو بھی کہنا ہے، لیکن ان کے لیے ابھی خاصا وقت ہے۔




مجھے کوئی لکھ دے تو میں خطبہ سنا لوں گی ۔ ورنہ مجھے نہیں آتے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
(راز کی بات بتاتا ہوں، فرزانہ صاحبہ سے کہیں لکھ دیں، بلکہ دو لکھوائیں ایک میرے لیے بھی :wink: ) کسی کو بتائیے گا مت۔
 

علمدار

محفلین
دوستو! محفل کی سالگرہ منانے کے لیے کمپیوٹنگ ٹیم آپ کے ساتھ ہے-
باسم! سارے ایوارڈز تو اپنے شمشاد بھائی کے ہی حصے میں چلے جائیں گے-
ویسے زیادہ غیر حاضر رہنے پر بھی کوئی ایوارڈ دینے کا ارادہ ہے کہ نہیں؟ :)
 

باسم

محفلین
یہ میں نے بات سمجھانے کیلیے کہا تھا تاکہ نئی نئی کیٹیگریز سامنے
مگر لمبی غیر حاضری پر ایوارڈ آپ کو نہیں ملنے دیں گے ورنہ آپ پھر گم ہوجائیں گے؟
:lol:
 

علمدار

محفلین
اگر خوبصورت لوگو بنانے پر ایوارڈ دیا جائے تو یقیناّ آپ کے حصے میں ہی آئے گا- ماشااللہ سے بہت زبردست بنایا ہے- مجھے بہت پسند ہے اردو ویب کا یہ لوگو- ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یکجہتی کا پیغام ہو، زبردست باسم بھائی :great:
 

علمدار

محفلین
واہ باسم بھائی! کیا شاندار وضاحت کی ہے آپ نے لوگو کی اور لوگو بھی بہت عمدہ بنایا ہے-
لوگو کی یہ تفصیل پہلے میری نظر سے نہیں گزری تھی- اگر یہ لوگو پہلے مل جاتا تو کمپیوٹنگ کے اپریل کے شمارے میں‌ ضرور شامل کرتے خیر کاپی کر لیا ہے آیندہ ضرورت پڑی تو ضرور شامل کریں گے-
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
(راز کی بات بتاتا ہوں، فرزانہ صاحبہ سے کہیں لکھ دیں، بلکہ دو لکھوائیں ایک میرے لیے بھی :wink: ) کسی کو بتائیے گا مت۔




میں تو بتاؤں گی اعلان کرکے :lol:

فرزانہ کے پاس وقت نہیں ہے کہ وہ لکھ کر دیں ۔
آپ ہی کسی سے لکھوائیے ۔ :p
 
Top